☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے تنہا سفر کرنے کی اجازت دی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← جن حضرات نے تنہا سفر کرنے کی اجازت دی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 34330 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٩٣ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عكرمة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم بعث خوات بن (جبير) (١) إلى بني قريظة على فرس له يقال له جناح (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ کو بنو قریظہ کی طرف جناح نامی گھوڑے پر سوار کر کے بھیجا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35893]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35893، ترقيم محمد عوامة 34330)
حدیث نمبر: 34331 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٨٩٤ - حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح قال: قال رجل عند مجاهد: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الواحد شيطان، والاثنان شيطانان"، فقال مجاهد: قد بعث رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم دحية وحده، وبعث عبد اللَّه وخبابا سرية، ولكن قال عمر: كونوا في أسفاركم ثلاثة، فإن مات (واحد) (١) وليه اثنان، الواحد شيطان، والاثنان شيطانان (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو نجیح رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت مجاہد رحمہ اللہ کے پاس کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے اکیلا سفر کرنے والا ایک شیطان اور دو مل کر سفر کرنے والے دو شیطان ہیں، حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے فرمایا آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت دحیہ کو اکیلے سفر پر روانہ فرمایا تھا، اور حضرت عبد اللہ اور حضرت خباب (دو بندوں کو بھی) لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ تم سفر میں تین آدمی جایا کرو تاکہ اگر کوئی ایک فوت بھی ہوجائے تو دو بندے اس کے پیچھے ولی ہوں، اکیلا سفر کرنے والا ایک شیطان اور دو سفر کرنے والے دو شیطانوں کی طرح ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35894]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35894، ترقيم محمد عوامة 34331)