☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الخيل وما ذكر فيها من الخير
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب السير← الخيل وما ذكر فيها من الخير
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 14
Hadith No.: 34168 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٢٧ - حدثنا علي بن مسهر عن عبيد اللَّه بن عمر (عن نافع عن ابن عمر) (١) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الخيل معقود في نواصيها الخير إلى يوم القيامة" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گھوڑے کی پیشانی پر قیامت تک خیر باندھ دی گئی، (رکھ دی گئی ہے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35727]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35727، ترقيم محمد عوامة 34168)
Hadith No.: 34169 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٢٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس ومحمد بن فضيل عن حصين عن الشعبي عن عروة البارقي رفعه قال:"الخير معقود في نواصي الخيل إلى يوم القيامة ⦗٤٧٩⦘ الأجر والمغنم" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ البارقی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گھوڑے کی پیشانی پر قیامت تک خیر رکھ دی گئی ہے اجر اور غنیمت بھی اور حضرت ابن ادریس اس حدیث میں اضافہ فرماتے ہیں کہ: اور اونٹ میں اس کے مالک کیلئے عزت ہے، اور بکری بھی باعث برکت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35728]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35728، ترقيم محمد عوامة 34169)
Hadith No.: 34170 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٣٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن ابن أبي السفر (عن الشعبي) (١) عن عروة البارقي قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (يقول) (٢) :"الخيل معقود في نواصيها الخير إلى يوم القيامة الأجر والمغنم" (٣) ] (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ البارقی سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35730]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35730، ترقيم محمد عوامة 34170)
Hadith No.: 34171 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٣١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن يونس عن عمرو بن سعيد عن أبي زرعة (بن) (١) عمرو بن جرير عن جرير قال: رأيت النبي صلى الله عليه و آله وسلم يلوي ناصية فرسه (على أصبعه) (٢) ويقول:"الخير (معقود) (٣) في نواصي الخيل إلى يوم القيامة: الأجر والمغنم" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جریر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی انگلی مبارک سے گھوڑے کی پیشانی کی طرف اشارہ کر کے فرمایا: گھوڑے کی پیشانی میں اجر اور غنیمت کی صورت میں قیامت تک خیر رکھ دی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35731]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35731، ترقيم محمد عوامة 34171)
Hadith No.: 34172 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٣٢ - حدثنا شبابة عن عبد الحميد بن بهرام عن شهر بن حوشب عن أسماء بنت يزيد قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن الخيل معقود في نواصيها الخير إلى يوم القيامة" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گھوڑے کی پیشانی میں قیامت تک خیر رکھ دی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35732]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35732، ترقيم محمد عوامة 34172)
Hadith No.: 34173 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٣٣ - حدثنا أبو أسامة عن شعبة عن أبي التياح عن أنس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"البركة في نواصي الخيل" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: برکت گھوڑے کی پیشانی میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35733]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35733، ترقيم محمد عوامة 34173)
Hadith No.: 34174 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٣٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابن عون عن سعيد البزار عن مكحول قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الخيل معقود في نواصيها الخير إلى يوم القيامة، وأهلها معانون عليها" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گھوڑے کی پیشانی میں قیامت تک خیر رکھ دی گئی ہے۔ اور ان کے مالک ان پر نگہبان و محافظ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35734]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35734، ترقيم محمد عوامة 34174)
Hadith No.: 34175 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٣٥ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن شبيب بن غرقدة عن عروة البارقي قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الخير معقود بنواصي الخيل إلى يوم القيامة" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گھوڑے کی پیشانی میں قیامت تک خیر رکھ دی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35735]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35735، ترقيم محمد عوامة 34175)
Hadith No.: 34176 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٣٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: من ارتبط فرسا في سبيل اللَّه كان روثه وبوله وعلفه وكذا وكذا في ميزانه يوم القيامة (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا جو شخص جہاد کیلئے گھوڑا پالے تو اس کا پیشاب وگوبر اور اس کا چارہ بھی قیامت کے دن نامہ اعمال میں تولا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35736]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35736، ترقيم محمد عوامة 34176)
Hadith No.: 34177 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٣٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا عبد الحميد بن بهرام عن شهر بن حوشب عن أسماء بنت يزيد قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من ارتبط فرسًا في سبيل اللَّه فأنفق عليه احتسابًا كان شبعه وجوعه، وظمؤه وريه، وروثه وبوله في ميزانه يوم القيامة، ومن ارتبط فرسا رياء وسمعة كان ذلك خسرانا في ميزانه يوم (القيامة) (١) " (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص جہاد کیلئے گھوڑا پالے پھر ثواب کی نیت سے اس پر خرچ کرے تو اس کا پیٹ بھرنا، اس کا بھوکا پیاسا رہنا، اس کا گوبر اور پیشاب قیامت کے دن نامہ اعمال میں تولا جائے گا، (نیکیوں کے نامہ اعمال میں) اور جو شخص ریاء اور نمائش کیلئے گھوڑا پالے تو قیامت کے دن اس کے نامہ اعمال میں ناکامی کا سبب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35737]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35737، ترقيم محمد عوامة 34177)
Hadith No.: 34178 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٣٨ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن الركين عن أبي عمرو الشيباني عن رجل من الأنصار عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال"الخيل ثلاثة: فرس يرتبطه الرجل في سبيل اللَّه (فثمنه) (١) أجر، وركوبه وعاريته أجر، وعلفه أجر، وفرس (يغالق) (٢) عليه الرجل (ويراهن) (٣) عليه فثمنه وزر، وعلفه وزر، وركوبه وزر، وفرس للبطنة فعسى أن يكون سدادا من الفقر إن شاء اللَّه" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عمر الشیبانی رضی اللہ عنہایک انصاری سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گھوڑا تین قسم کا ہے، ایک وہ گھوڑا جس کو جہاد کیلئے پالا ہے اس کی قیمت اجر ہے، اس پر سواری کرنا ثواب ہے، اس کا کرایہ ثواب ہے، اس کا چارہ ثواب ہے، دوسرا وہ گھوڑا جو بازی لگانے کیلئے ہے اس کی قیمت بھی بوجھ ہے، اس کا چارہ بھی بوجھ ہے اور اس پر سواری بھی بوجھ ہے، اور تیسرا وہ گھوڑا جو شکم سیری کیلئے ہے، پس قریب ہے کہ وہ اس کو فقر سے محفوظ رکھے گا، اگر اللہ نے چاہا تو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35738]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35738، ترقيم محمد عوامة 34178)
Hadith No.: 34179 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٣٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا المسعودي عن مزاحم بن زفر التيمي عن رجل عن خباب قال: الخيل ثلاثة: فرس للَّه، وفرس لك، وفرس للشيطان، فأما الفرس الذي للَّه فالفرس الذي يغزى عليه، وأما الفرس الذي لك فالفرس الذي يستبطنه الرجل، وأما الفرس الذي للشيطان فما (قومر) (١) عليه وروهن (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خباب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ گھوڑا تین طرح کا ہے، ایک وہ جو اللہ کیلئے ہے، دوسرا وہ جو آپ کیلئے (مالک) ہے اور تیسرا وہ جو شیطان کیلئے ہے۔ بہر حال اللہ کیلیے وہ گھوڑا ہے جس پر سوار ہو کر جہاد کیا جائے، اور وہ گھوڑا جو آپ کے لیے ہے وہ گھوڑا ہے جسے آدمی اپنا پیٹ بھرنے کیلئے پالے، اور شیطان کیلئے وہ گھوڑا ہے جس پر جوا اور شرط لگائی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35739]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35739، ترقيم محمد عوامة 34179)
Hadith No.: 34180 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٤٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن شعبة (١) بن دينار عن عكرمة ﴿وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ﴾، قال: الحصون قال: ﴿وَمِنْ رِبَاطِ الْخَيْلِ﴾ [الأنفال: ٦٠] ، قال: (الإناث) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ قرآن کریم کی آیت { وَأَعِدُّوا لَہُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں اس سے مراد قلعوں کی تعمیر کرنا ہے، اور { مِنْ رِبَاطِ الْخَیْلِ } سے مراد مؤنث گھوڑے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35740]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35740، ترقيم محمد عوامة 34180)
Hadith No.: 34181 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٧٤١ - حدثنا خالد بن مخلد قال: ثنا سليمان بن بلال عن سهيل عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الخيل معقود في نواصيها الخير إلى يوم القيامة (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گھوڑے کی پیشانی میں قیامت تک خیر رکھ دی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35741]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35741، ترقيم محمد عوامة 34181)