☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سهم ذوي القربى لمن هو؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب السير← سهم ذوي القربى لمن هو؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 8
Hadith No.: 34133 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٦٩٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن جبير بن مطعم قال: قسم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم سهم ذوي القربى على بني هاشم وبني المطلب (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جبیر بن مطعم سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ذوی القربیٰ کا حصہ بنو ہاشم اور بنو مطلب میں تقسیم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35692]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35692، ترقيم محمد عوامة 34133)
Hadith No.: 34134 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٦٩٣ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: ثنا هاشم بن (بريد) (١) قال: حدثني حسين بن ميمون عن عبد اللَّه بن عبد اللَّه عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: سمعت عليًا يقول: قلت: يا رسول اللَّه إن رأيت أن (توليني) (٢) حقنا من الخمس في كتاب اللَّه، فاقسمه حياتك كي لا ينازعنيه أحد بعدك، قال: (نفعل) (٣) ذلك، قال: فولانيه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقسمته حياة رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، ثم ولانيه أبو بكر، فقسمته حياة أبي بكر، ثم ولانيه عمر، فقسمته حياة عمر، حتى كانت آخر سنة من (٤) سني عمر، فأتاه مال كثير فعزل حقنا، ثم أرسل إلي فقال: هذا حقكم فخذه فاقسمه حيث كنتَ تقسمه، فقلت: يا أمير المؤمنين، بنا عنه العام غنى وبالمسلمين إليه حاجة، فرده (عليه) (٥) تلك السنة، ثم لم يدعنا إليه أحد بعد عمر، حتى قمت مقامي هذا، فلقيت العباس بعد ما خرجت من عند عمر فقال: يا علي، لقد حرمتنا الغداة شيئا لا يُردّ علينا أبدا إلى يوم القيامة، وكان رجلًا (داهيا) (٦) (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! اگر آپ مناسب سمجھیں تو کتاب اللہ کے خمس میں سے جو ہمارا حصہ ہے اس کا مجھے ولی بنادیں تاکہ میں آپ کی زندگی میں ہی اس کو تقسیم کر دوں، تاکہ آپ کے بعد کوئی مجھ سے جھگڑا نہ کرے، فرماتے ہیں کہ انہوں نے اس طرح کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے اس کا ولی بنادیا۔ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی میں ہی اس کو تقسیم کردیا، پھر حضرت ابوبکر صدیق نے مجھے ولی بنایا تو میں نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی زندگی میں ہی اس کو تقسیم کردیا۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے ولی بنایا تو میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زندگی میں اس کو تقسیم کردیا۔ یہاں تک کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت کا آخری سال آگیا، ان کے پاس بہت زیادہ مال آیا انہوں نے ہمارا حق الگ کر کے میری طرف ارسال کردیا اور فرمایا یہ تمہارا حق ہے یہ لے لو اور جہاں تقسیم کرنا چاہو تقسیم کرلو میں نے عرض کیا اے امیرالمومنین رضی اللہ عنہ ہم اس سے مستغنی ہیں جب کہ مسلمانوں کو اس کی زیادہ ضرورت ہے، پس اس سال ان کو وہ واپس کردیا پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بعد کسی نے ہمیں اس کی طرف نہیں بلایا یہاں تک کہ میں اس مقام پر کھڑا ہوں، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس سے نکلنے کے بعد میری حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی انہوں نے فرمایا: اے علی رضی اللہ عنہ آپ نے صبح ہمیں ایک چیز سے (حق سے) محروم کردیا اب قیامت تک ہمیں نہیں دیا جائے گا۔ اور حضرت عباس رضی اللہ عنہ عمدہ رائے والے شخص تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35693]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35693، ترقيم محمد عوامة 34134)
Hadith No.: 34135 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٦٩٤ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن الزهري ومحمد ابن علي عن يزيد بن هرمز: أن نجدة كتب إلى ابن عباس يسأله عن سهم ⦗٤٧٠⦘ ذوي القربى لمن هو؟ فكتب: كتبت تسألني عن سهم ذوي القربى لمن هو؟ فهو لنا، قال: إن عمر ابن الخطاب دعانا إلى أن تنكح منه (أيمنا) (١) ، (ونخدم) (٢) منه عائلنًا، ونقضي منه عن غارمنا، فأبينا ذلك إلا أن يسلمه لنا جميعا فأبى أن يفعل فتركناه عليه (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن ہرمز سے مروی ہے کہ نجدہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو لکھا اور ان سے دریافت کیا کہ ذوی القربیٰ کا حصہ کس کیلئے ہے؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے تحریر فرمایا آپ نے مجھے لکھ کر دریافت کیا کہ ذوی القربیٰ کا حصہ کس کیلئے ہے؟ وہ حصہ ہمارے لیے ہے، پھر فرمایا حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ہمیں اس بات کی دعوت دی کہ ہم اس کے ساتھ اپنی بےنکاحی عورتوں کا نکاح کریں اور اس سے ہمارے خاندان کی خدمت کی جائے اور ہمارے قرض خواہوں کو ادائیگی کی جائے ہم نے اس سے انکار کردیا مگر یہ کہ وہ سب کا سب ہمیں ہی دیا جائے انہوں نے اس طرح کرنے سے انکار کردیا پس ہم نے ان کیلئے اس کو چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35694]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35694، ترقيم محمد عوامة 34135)
Hadith No.: 34136 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٦٩٥ - حدثنا وكيع (قال: ثنا) (١) سفيان عن قيس بن مسلم عن الحسن بن محمد ابن الحنفية قال: اختلف الناس بعد وفاة النبي صلى الله عليه و آله وسلم في هذين السهمين سهم لرسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وسهم لذوي القربى، فقالت طائفة: سهم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم للخليفة من بعده، وقالت طائفة: سهم (ذوي) (٢) القربى لقرابة الخليفة، فأجمعوا على أن يجعلوا هذين السهمين في الكراع وفي العدة في سبيل اللَّه (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن محمد ابن الحنفیہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے بعد دو حصوں سے متعلق لوگوں میں اختلاف ہوگیا، ایک اللہ کے رسول 5 کا حصہ اور ایک ذوی القربیٰ کے حصہ کے بارے میں ایک جماعت نے کہا: اللہ کے رسول 5 کا حصہ آپ کے بعد آپ کے خلیفہ کیلئے ہے اور دوسری جماعت نے کہا کہ ذوی القربیٰ کا حصہ خلیفہ کے رشتہ داروں کیلئے ہے، پھر سب حضرات نے اس پر اتفاق کرلیا کہ وہ ان دونوں حصوں کو گھوڑوں میں اور جہاد کی تیاری کیلئے خرچ کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35695]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35695، ترقيم محمد عوامة 34136)
Hadith No.: 34137 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٦٩٦ - حدثنا وكيع عن حسن بن صالح عن عطاء بن السائب أن عمر بن عبد العزيز لما قام بعث بهذين السهمين سهم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، وسهم ذوي القربى -يعني لبني هاشم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز جب خلیفہ بنے تو ان دونوں حصوں کو (اللہ کے رسول کا حصہ اور ذوی القربیٰ کا حصہ) بنو ہاشم کیلئے بھیج دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35696]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35696، ترقيم محمد عوامة 34137)
Hadith No.: 34138 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٦٩٧ - حدثنا وكيع عن (الحسن) (١) عن السدي، ﴿وَلِذِي الْقُرْبَى﴾، قال: هم بنو عبد المطلب.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت السدی فرماتے ہیں کہ ارشاد خدا وندی { وَلِذِی الْقُرْبَی } سے مراد بنو عبدالمطلب ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35697]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35697، ترقيم محمد عوامة 34138)
Hadith No.: 34139 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٦٩٨ - حدثنا وكيع عن أبي معشر عن سعيد المقبري قال: كتب نجدة إلى ابن عباس يسأله عن سهم ذوي القربى فكتب إليه ابن عباس: إنا (كنا) (١) نزعم أنا (نحن) (٢) هم، فأبى ذلك علينا قومنا (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید المقبری رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نجدہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو لکھ کر ذوی القربیٰ کے حصہ کے متعلق دریافت کیا؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب تحریر فرمایا: ہم لوگوں کا خیال ہے کہ ہم ہی وہ ہیں لیکن ہماری قوم نے ہم پر انکار کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35698]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35698، ترقيم محمد عوامة 34139)
Hadith No.: 34140 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٥٦٩٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن الحسن في هذه الآية: ﴿فَلِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ﴾ [الحشر: ٧] ، قال: لم يعط أهلَ البيت بعد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم الخمس: (أبو بكر) (١) ولا عمر ولا غيرهما، فكانوا يرون أن ذلك إلى الإمام (يضعه) (٢) في سبيل اللَّه وفي الفقراء حيث (أراه) (٣) اللَّه (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ قرآن کریم کی آیت { لِلَّہِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِی الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینِ وَابْنِ السَّبِیلِ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اہل بیت کو حصہ نہیں دیا ان حضرات کا خیال تھا کہ یہ حصہ امام کے لیے ہے جس کو وہ اللہ کے راستہ میں خرچ کرے گا، اور فقراء میں خرچ کرے گا جہاں اللہ ان کی رہنمائی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35699]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35699، ترقيم محمد عوامة 34140)