☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص دارالحرب میں اسلام قبول کرے اور اس کو وہیں پر کوئی شخص قتل کر دے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← کوئی شخص دارالحرب میں اسلام قبول کرے اور اس کو وہیں پر کوئی شخص قتل کر دے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 34113 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٦٦٩ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن سفيان عن سماك عن عكرمة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم قرآن کریم کی آیت { وَإِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَہُمْ مِیثَاقٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ: کوئی شخص دارالحرب میں مسلمان ہو اس کو کوئی قتل کر دے تو اس پر دیت نہیں ہے صرف کفارہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35669]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35669، ترقيم محمد عوامة 34113)
حدیث نمبر: 34114 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٦٧١ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن عيسى عن الشعبي، ﴿وَإِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِيثَاقٌ﴾، قال: من أهل العهد وليس بمؤمن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی قرآن کریم کی آیت { وَإِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَہُمْ مِیثَاقٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ اھل ذمہ میں سے ہو۔ امان لے کر آنے والا نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35671]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35671، ترقيم محمد عوامة 34114)
حدیث نمبر: 34115 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٦٧٢ - حدثنا معاوية بن هشام عن عمار بن (رزيق) (١) عن عطاء بن السائب عن أبي يحيى عن ابن عباس، ﴿وَإِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِيثَاقٌ﴾، هو الرجل يكون معاهدا أو يكون قومه أهل عهد (فيسلم) (٢) إليهم ديته ويعتق الذي أصابه رقبة (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن کریم کی آیت { وَإِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَہُمْ مِیثَاقٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس سے وہ شخص مراد ہے جو عہد میں داخل ہو اور اس کی قوم بھی عہد میں شامل ہو، اس کی دیت اس کے ورثاء کو دے دیں گے، اور اس کے غلام آزاد ہوجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35672]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35672، ترقيم محمد عوامة 34115)
حدیث نمبر: 34116 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٦٧٣ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: ﴿فَإِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ عَدُوٍّ لَكُمْ وَهُوَ مُؤْمِنٌ﴾ [النساء: ٩٢] ، الرجل يُقتل وقومه مشركون، ليس بينهم وبين رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عهد، فتحرير رقبة مؤمنة، فإن قتل مسلم من قوم مشركين وبينهم وبين رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عهد، فعليه رقبة مؤمنة، وتؤدى ديته إلى قومه الذين بينهم ⦗٤٦٤⦘ وبين رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عهد، فيكون ميراثه للمسلمين ويكون عقله عليهم (لقومه) (١) المشركين الذين بينهم وبين رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عهد، فيرث المسلمون ميراثه ويكون عقله لقومه؛ لأنهم يعقلون عنه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم قرآن کریم کی آیت { فَإِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ عَدُوٍّ لَکُمْ وَہُوَ مُؤْمِنٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ آدمی مارا جائے اور اس کی قوم مشرک ہو، اس کے اور اللہ کے رسول 5 کے درمیان کوئی معاہدہ بھی نہ ہو، تو مومن غلام کو آزاد کریں گے اور اگر مسلمان کسی ایسے مشرک کو قتل کر دے جس کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے درمیان معاہدہ ہو، اس پر مومن غلام آزاد کرنا ہے، اور دیت اس کی قوم کو دے دی جائے گی جس کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے درمیان معاہدہ تھا، اس کی وراثت مسلمانوں کی ہوگی، ان کی دیت مسلمانوں پر ہوگی اس کی مشرک قوم کیلئے جن کے اور اللہ کے رسول 5 کے درمیان معاہدہ ہے، مسلمان اس کی وراثت کے وارث ہوں گے۔ اس کی دیت اس کی قوم پر ہوگی کیوں کہ وہ اس کی طرف سے دیت ادا کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35673]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35673، ترقيم محمد عوامة 34116)