☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
امان (معاہدہ) میں دھوکا کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← امان (معاہدہ) میں دھوکا کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 34090 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٦٤٥ - حدثنا وكيع بن الجراح قال: ثنا شعبة عن أبي (الفيض) (١) عن سليم ابن عامر قال: كان بين معاوية وبين (قوم) (٢) من الروم عهد، فخرج معاوية يسير في أرضهم كي (ينقضوا) (٣) فيغير عليهم، فإذا رجل ينادي في ناحية العسكر: وفاء لا ⦗٤٥٧⦘ غدر، وفاء لا غدر، فإذا هو (عمرو) (٤) بن (عبسة) (٥) ، قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من كان بينه وبين (قوم) (٦) عهد فلا (يشد) (٧) (عقدة) (٨) ولا يحلها حتى يمضي أمدُها، أو ينبذ إليهم على سواء" (٩) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیم سے مروی ہے کہ حضرت معاویہ اور رومیوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ تھا، حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کے علاقہ کی طرف پیش قدمی کی تاکہ جب معاہدہ کی مدت ختم ہو تو ان پر اچانک حملہ کردیں، اچانک لشکر کے ایک طرف سے ایک شخص یہ کہتا ہوا آیا کہ وفاء لا غدر، عہد کو پورا کرو دھوکا مت دو، وہ حضرت عمرو بن عبسہ تھے، انہوں نے فرمایا میں نے رسول اکرم 5 کو فرماتے ہوئے سنا کہ: جس کا کسی قوم کے ساتھ معاہدہ ہو تو وہ اس کی گرہ کو نہ باندھے اور نہ ہی کھولے، یہاں تک کہ مدت مقررہ پوری ہو کر گزر جائے یا ان کا عہد برابری کے طور پر ان کی طرف پھینک کر ختم کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35645]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35645، ترقيم محمد عوامة 34090)
حدیث نمبر: 34091 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٦٤٦ - حدثنا محمد بن بشر وأبو أسامة قالا: ثنا عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا جمع اللَّه الأولين والآخرين يوم القيامة، رفع لكل غادر لواء، فقيل: هذه غدرة فلان بن فلان" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ جب قیامت کے دن اولین وآخرین کو جمع فرمائے گا، تو ہر دھوکا دینے والے کیلئے ایک جھنڈا بلند کیا جائے گا، اور کہا جائے گا یہ فلاں بن فلاں کا دھوکا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35646]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35646، ترقيم محمد عوامة 34091)
حدیث نمبر: 34092 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٦٤٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عبد اللَّه بن دينار عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لكل غادر لواء يوم القيامة يعرف به" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر دھوکا دینے والے کیلئے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا جس کے ذریعہ پہچانا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35647]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35647، ترقيم محمد عوامة 34092)
حدیث نمبر: 34093 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٦٤٨ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا يزيد بن عبد العزيز عن الأعمش عن شقيق عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لكل غادر لواء يوم القيامة يعرف به ⦗٤٥٨⦘ يقال: هذه غدرة فلان (بن فلان) (١) " (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر دھوکا دینے والے کیلئے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا جس سے وہ پہچانا جائے گا، اور کہا جائے گا یہ فلاں بن فلاں کا دھوکا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35648]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35648، ترقيم محمد عوامة 34093)
حدیث نمبر: 34094 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٦٤٩ - حدثنا عفان قال: (ثنا) (١) شعبة عن الأعمش عن شقيق عن عبد اللَّه عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم بمثله (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35649]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35649، ترقيم محمد عوامة 34094)
حدیث نمبر: 34095 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٦٥٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن علي بن زيد عن أبي نضرة عن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أنه قال:"لكل غادر لواء يوم القيامة، وغدرته عند إسته" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر دھوکے باز (معاہدہ توڑنے والے) کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا، اور اس کا دھوکا اس کی سرین کے تحت ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35650]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35650، ترقيم محمد عوامة 34095)
حدیث نمبر: 34096 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٦٥١ - حدثنا عفان قال: ثنا شعبة عن خليد بن جعفر عن أبي نضرة عن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لكل غادر لواء يوم القيامة" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر دھوکا دینے والے کیلئے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35651]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35651، ترقيم محمد عوامة 34096)
حدیث نمبر: 34097 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٦٥٢ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن هبيرة عن علي قال: لكل غادر لواء يوم القيامة] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35652]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35652، ترقيم محمد عوامة 34097)
حدیث نمبر: 34098 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٦٥٣ - حدثنا وكيع ثنا مسعر قال: سمعت قتادة يقول في قوله: ﴿كُلُّ خَتَّارٍ كَفُورٍ﴾ [لقمان: ٣٢] ، قال: الذي يغدر بعهده.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ رحمہ اللہ قرآن کریم کی آیت {إِلاَّ کُلَّ خَتَّارٍ کَفُورٍ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ ہے جو عہد کو توڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35653]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35653، ترقيم محمد عوامة 34098)
حدیث نمبر: 34099 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٦٥٤ - (حدثنا عفان قال) (١) : حدثنا شعبة عن ثابت عن أنس عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لكل غادر لواء يعرف به يوم القيامة" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر دھوکا دینے والے کیلئے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا جس سے وہ پہچانا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35654]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35654، ترقيم محمد عوامة 34099)