☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ارشاد خداوندی (یَسْأَلُونَک عَنِ الأَنْفَالِ) کے متعلق جو وارد ہوا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← ارشاد خداوندی (یَسْأَلُونَک عَنِ الأَنْفَالِ) کے متعلق جو وارد ہوا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 33959 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٥٠٤ - حدثنا يحيى بن آدم عن زهير عن الحسن بن الحر عن الحكم عن عمرو ابن شعيب عن أبيه (عن جده) (١) أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كان ينفل قبل أن تنزل ⦗٤٢١⦘ فريضة الخمس في المغنم فلما نزلت: ﴿وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ﴾ [الأنفال: ٤١] ، ترك النفل الذي (كان) (٢) ينفل وصار في ذلك خمس الخمس وهو سهم اللَّه وسهم النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد اور وہ ان کے والد سے روایت کرتے ہیں کہ غنیمت میں خمس کا حکم نازل ہونے سے قبل نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عطیہ (کچھ حصہ) الگ فرما لیتے پھر جب قرآن کریم کی آیت { مَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَیْئٍ فَأَنَّ لِلَّہِ خُمُسَہُ } نازل ہوئی زائد دیا جانے والا حصہ ختم کردیا گیا اور وہ خمس کے خمس میں ہوگیا۔ وہ اللہ اور اللہ کے رسول 5 کا حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35504]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35504، ترقيم محمد عوامة 33959)
حدیث نمبر: 33960 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٥٠٥ - حدثنا عبد الرحيم (بن) (١) سليمان عن عبد الملك بن سليمان عن عطاء بن السائب عن الشعبي عن عبدة الآية: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الأَنْفَالِ﴾ قال: (من) (٢) شذ من المشركين من العدو إلى المسلمين من عبد أو متاع أو دابة فهي الأنفال التي يقضي فيها ما أحب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدہ قرآن کریم کی آیت { یَسْأَلُونَک عَنِ الأَنْفَالِ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ مشرکین میں سے مسلمانوں کے دشمن میدان جنگ میں جو غلام، سامان اور سواری چھوڑ کر بھاگ جائیں وہ انفال میں سے ہے اس کے متعلق امیر جو پسند کرے فیصلہ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35505]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35505، ترقيم محمد عوامة 33960)
حدیث نمبر: 33961 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٥٠٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن جابر عن (مكحول) (١) وعكرمة، ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ قُلِ الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ﴾ [الأنفال: ١] ، قالا: كانت الأنفال للَّه ورسوله حتى نسختها: ﴿وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ﴾.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول اور حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ ما فرماتے ہیں کہ قرآن کریم کی آیت { یَسْأَلُونَک عَنِ الأَنْفَالِ قُلَ الأَنْفَالُ لِلَّہِ وَالرَّسُولِ } نازل ہوئی تو مال غنیمت اللہ اور اس کے رسول 5 کے لیے ہوتا تھا یہاں تک قرآن کریم کی دوسری آیت { وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَیْئٍ فَأَنَّ لِلَّہِ خُمُسَہُ } نے اس کو منسوخ کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35506]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35506، ترقيم محمد عوامة 33961)
حدیث نمبر: 33962 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٥٠٧ - حدثنا غندر عن معمر عن الزهري عن القاسم بن محمد أن رجلا سأل ابن عباس عن قوله: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ﴾ قال: السلب والفرس (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن محمد سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے قرآن کریم کی آیت { یَسْأَلُونَک عَنِ الأَنْفَالِ } کے متعلق دریافت کیا؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: الانفال سے مراد گھوڑے اور وہ سامان ہے جس کو کفار سے چھین لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35507]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35507، ترقيم محمد عوامة 33962)
حدیث نمبر: 33963 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٥٠٨ - حدثنا الفضل بن دكين عن حسن عن أبيه عن الشعبي: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ﴾، قال: ما أصابت السرايا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ قرآن کریم کی آیت { یَسْأَلُونَک عَنِ الأَنْفَالِ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو کچھ سرایا کو ملے وہ سب اس میں داخل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35508]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35508، ترقيم محمد عوامة 33963)