☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو شخص مشرکین کو جہاد میں لے جائے اور ان کے لیے حصہ مقرر کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← جو شخص مشرکین کو جہاد میں لے جائے اور ان کے لیے حصہ مقرر کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 33835 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٣٧٥ - حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج عن الزهري أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم غزا بناس من اليهود فأسهم لهم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہود کے چند لوگوں کو جہاد میں شرکت کے لیے لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو ایک حصہ بھی عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35375، ترقيم محمد عوامة 33835)
حدیث نمبر: 33836 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٣٧٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ابن جريج عن الزهري أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان يغزو باليهود فيسهم لهم كسهام المسلمين (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہودیوں کو جہاد کے لیے لے جایا کرتے تھے اور ان کے لیے مسلمانوں کے حصوں کی طرح حصہ مقرر فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35376]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35376، ترقيم محمد عوامة 33836)
حدیث نمبر: 33837 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٣٧٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن يزيد بن يزيد بن جابر عن الزهري قال: كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم يغزو باليهود فيسهم لهم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہودیوں کو جہاد کے لیے لے جایا کرتے تھے پھر ان کو مال غنیمت میں سے حصہ بھی عطا فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35377]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35377، ترقيم محمد عوامة 33837)
حدیث نمبر: 33838 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٣٧٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا الحسن بن صالح عن الشيباني أن سعد بن مالك غزا (بقوم) (١) من اليهود فرضخ لهم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شیبانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن مالک رضی اللہ عنہ یہود کے چند لوگوں کو جہاد کے لیے لے گئے پھر آپ نے ان کو تھوڑا سامال بھی عطا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35378]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35378، ترقيم محمد عوامة 33838)
حدیث نمبر: 33839 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٣٧٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن جابر قال: سألت عامرا عن المسلمين (يغزون بأهل الكتاب؟ فقال عامر: أدركت الأئمة الفقيه منهم وغير الفقيه) (١) يغزون بأهل الذمة فيقسمون لهم ويضعون عنهم (من) (٢) جزيتهم، فذلك لهم نفل حسن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر رحمہ اللہ سے سوال کیا ان مسلمانوں کے بارے میں جو اہل کتاب کو جہاد پر لے جاتے ہیں؟ حضرت عامر رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے فقیہ اور غیر فقیہ ائمہ حضرات کو پایا کہ وہ لوگ بھی ذمیوں کو جہاد پر لے جاتے تھے۔ پھر ان میں بھی مال غنیمت تقسیم فرماتے۔ اور ان سے جزیہ کو ختم فرما دیتے اور یہ ان کے لیے بطور زائد احسان کے تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35379]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35379، ترقيم محمد عوامة 33839)
حدیث نمبر: 33840 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٣٨٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن جابر عن عامر قال: أدركت الأئمة -ثم ذكر نحوه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ میں نے ائمہ کو پایا۔ پھر آپ رحمہ اللہ نے مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35380]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35380، ترقيم محمد عوامة 33840)