٣٥٣٧١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا (مستلم) (١) بن سعيد قال: ثنا خبيب بن عبد الرحمن بن خبيب عن أبيه عن جده قال: خرج رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يريد وجهًا، فأتيته أنا ورجل من قومي، فقلنا: إن شهد قومنا (مشهدًا لا نشهده) (٢) معهم قال:"أسلمتما؟" قلنا: لا، قال:"فإنا لا نستعين بالمشركين على المشركين"، قال: (فأسلمنا) (٣) وشهدنا معه (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خبیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نکلے جنگ کے ارادے سے، تو میں اور میری قوم کا ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں آئے۔ ہم نے عرض کیا: ہمیں شرم آتی ہے کہ ہماری قوم تو میدان جنگ میں حاضر ہو اور ہم ان کے ساتھ شریک نہ ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: کیا تم دونوں نے اسلام قبول کرلیا ہے؟ ہم نے کہا: نہیں! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: بیشک ہم مشرکین کے خلاف مشرکین سے مدد طلب نہیں کرتے۔ راوی فرماتے ہیں: کہ ہم دونوں اسلام لے آئے اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ شرکت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35371]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35371، ترقيم محمد عوامة 33831)