٣٥٣٧٢ - حدثنا يعلى بن عبيد عن محمد بن عمرو عن (سعد) (١) بن المنذر قال: خرج رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إلى أحد، فلما خلف ثنية الوداع نظر خلفه، فإذا كتيبة (خشناء) (٢) ، فقال:"من هولاء؟" قالوا: عبد اللَّه بن أبي (بن) (٣) سلول ومواليه من اليهود فقال:"وقد أسلموا؟" قالوا: لا، قال:"فإنا لا نستعين بالكفار على المشركين" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن منذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم احد پہاڑ کی طرف نکلے جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وداع کی گھاٹیوں کو پیچھے چھوڑا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے نیچے دیکھا تو وہاں بہت اسلحہ والی جماعت تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: یہ کون لوگ ہیں؟ صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا: عبد اللہ بن ابی بن سلول اور اس کے یہودی دوست۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: کیا انہوں نے اسلام قبول کرلیا؟ صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا: نہیں! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: بیشک ہم مشرکین کے خلاف کفار سے مدد طلب نہیں کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35372]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35372، ترقيم محمد عوامة 33832)