☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جس نے بچوں اور بوڑھوں کو قتل کرنے میں رخصت دی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← جس نے بچوں اور بوڑھوں کو قتل کرنے میں رخصت دی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 33809 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٣٤٩ - حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن عبيد اللَّه عن ابن عباس قال: أخبرني الصعب بن جثامة أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم سئل عن (الدار) (١) من دور المشركين يبيتون وفيهم النساء والولدان فقال:"هم منهم" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صعب بن جثّامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا گیا: مشرکین کے گھروں سے اس گھر کے بارے میں جن میں سازشیں کی جاتی ہیں اس حال میں کہ ان میں عورتیں اور بچے بھی ہوتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: وہ ان ہی میں سے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35349]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35349، ترقيم محمد عوامة 33809)
حدیث نمبر: 33810 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٣٥٠ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن قتادة عن الحسن عن سمرة (بن جندب) (١) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"اقتلوا (شيوخ) (٢) المشركين واستحيوا (شرخهم) (٣) " (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مشرکین کے بوڑھوں کو قتل کرو۔ اور جو بچے آغاز جوانی کو پہنچ چکے ہیں ان کو زندہ چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35350]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35350، ترقيم محمد عوامة 33810)
حدیث نمبر: 33811 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٣٥١ - حدثنا علي بن هاشم عن إسماعيل عن الحسن قال: كان أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقتلون من النساء والصبيان ما أعان عليهم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہان عورتوں اور بچوں کو بھی قتل کرتے تھے جو ان کے خلاف مدد فراہم کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35351]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35351، ترقيم محمد عوامة 33811)
حدیث نمبر: 33812 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٣٥٢ - حدثنا (محمد بن) (١) مصعب عن الأوزاعي قال: سألت الزهري عن العدو إذا ظهر عليهم (أيقتل) (٢) علوجهم؟ قال: كان عمر يقتل العلوج إذا ظهر ⦗٣٨٢⦘ عليهم ويسبون مع ذلك (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے امام زہری رحمہ اللہ سے دشمن کے بارے میں سوال کیا کہ جب ان پر غلبہ ہوجائے تو کیا ان کے پیامبر کو بھی قتل کردیا جائے گا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ پیامبر کو قتل کردیتے تھے جب ان پر فتح حاصل ہوجاتی۔ اور ان کو قیدی بنا لیتے تھے اس کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35352]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35352، ترقيم محمد عوامة 33812)
حدیث نمبر: 33813 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٣٥٣ - حدثنا يزيد عن هشام عن الحسن قال: إذا خرجت المرأة من المشركين تقاتل فلتقتل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جب مشرکین میں سے کوئی عورت نکل کر قتال کرے تو تم اس کو قتل کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35353]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35353، ترقيم محمد عوامة 33813)