☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن لوگوں کو دارالحرب میں قتل کرنے سے منع کیا گیا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← جن لوگوں کو دارالحرب میں قتل کرنے سے منع کیا گیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 25
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 33804 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٣٤٤ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن شيخ من أهل المدينة مولى لبني عبد الأشهل عن داود عن عكرمة عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان إذا بعث جيوشه قال:"لا تقتلوا أصحاب الصوامع" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب لشکروں کو بھیجتے تو فرماتے کہ عبادت گاہوں میں موجود لوگوں کو قتل مت کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35344]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35344، ترقيم محمد عوامة 33804)
حدیث نمبر: 33805 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٣٤٥ - حدثنا ابن فضيل عن جويبر عن الضحاك قال: كان ينهى عن قتل المرأة والشيخ الكبير.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جویبر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت ضحاک رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ عورت اور بہت بوڑھے کو قتل کرنے سے روکا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35345]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35345، ترقيم محمد عوامة 33805)
حدیث نمبر: 33806 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٣٤٦ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج بن أرطأة عن (عبد الرحمن بن زيد بن جدعان عن يحيى بن أبي مطيع) (١) أن أبا بكر الصديق بعث جيشا فقال: اغزوا بسم اللَّه اللهم اجعل وفاتهم شهادة في سبيلك ثم (قال) (٢) : إنكم تأتون قوما في صوامع لهم فدعوهم وما أعملوا أنفسهم له، وتأتون إلى قوم قد فحصوا عن أوساط رؤوسهم أمثال العصب فاضربوا ما فحصوا عنه من أوساط رؤوسهم (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ایک لشکر روانہ کیا اور اسے فرمایا کہ اللہ کے نام کے ساتھ جہاد کرو۔ اے اللہ! ان کی موت کو اپنے راستے کی شہادت بنا دے پھر فرمایا تم جن لوگوں کو عبادت گاہوں میں عبادت کرتا پاؤ، انہیں کچھ نہ کہو اور جو لوگ تمہارے خلاف جنگ کریں ان کے سر کے درمیان میں مارو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35346]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35346، ترقيم محمد عوامة 33806)
حدیث نمبر: 33807 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٣٤٧ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأحوص عن راشد بن سعد (قال) (١) : نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن قتل النساء والذرية والشيخ الكبير الذي لا حراك به (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت راشدبن سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عورتوں، بچوں اور اس بڑے بوڑھے کو جس میں بالکل دم نہ ہو قتل کرنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35347]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35347، ترقيم محمد عوامة 33807)
حدیث نمبر: 33808 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٣٤٨ - حدثنا عفان قال: (ثنا) (١) عبد الواحد بن زياد قال: ثنا أبو روق محطية ابن الحارث قال: ثنا أبو الغريف عبيد اللَّه بن خليفة عن صفوان بن عسال أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان إذا بعث سرية قال:"لا تقتلوا وليدًا" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صفوان بن عسال رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب لشکر روانہ کرتے تو فرماتے کسی بچہ کو قتل مت کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35348]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35348، ترقيم محمد عوامة 33808)