☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دشمن سے لڑائی کرنے کا بیان کہ کس وقت قتال کرنا مستحب ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← دشمن سے لڑائی کرنے کا بیان کہ کس وقت قتال کرنا مستحب ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 33752 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٢٩١ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: (ثنا) (١) أبو حيان عن شيخ من أهل المدينة قال: كان بيني وبين كاتب (عبيد اللَّه) (٢) (صداقة) (٣) ومعرفة، فكتبت إليه أن ينسخ لي رسالة عبد اللَّه بن أبي أوفى فقال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تسألوا لقاء العدو، وإذا لقيتموهم فاصبروا، واعلموا أن الجنة تحت ظلال السيوف"، وكانت تنتظر، فإذا زالت الشمس نهد إلى عدوه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مدینہ منورہ کے ایک شیخ نے فرمایا: کہ میرے اور حضرت عبید اللہ کے کاتب کے درمیان دوستی اور جان پہچان تھی۔ میں نے اس کی طرف خط لکھا کہ وہ مجھے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کا وہ خط لکھ دے جس میں انہوں نے فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تم دشمن سے ملاقات کا سوال مت کرو۔ اور جب تمہاری دشمن سے ملاقات ہوجائے تو صبر کرو، اور جان لو کہ بیشک جنت تلواروں کے سائے کے نیچے ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انتظار فرماتے تھے۔ جب سورج ڈھل جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دشمن پر حملہ فرما دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35291]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35291، ترقيم محمد عوامة 33752)
حدیث نمبر: 33753 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٢٩٢ - حدثنا عفان وزيد بن الحباب قالا: ثنا حماد بن سلمة عن أبي عمران الجوني عن علقمة بن عبد اللَّه المزني عن معقل بن يسار عن النعمان بن مقرن قال: (شهدت) (١) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إذا كان عند القتال لم يقاتل أول النهار وآخره إلى أن تزول الشمس، وتهب الرياح، و (ينزل) (٢) النصر (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن مقرن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں لڑائی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ حاضر تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دن کے ابتدائی حصہ میں قتال نہیں فرمایا۔ اور قتال کو سورج کے ڈھل جانے، ہوا کے چلنے اور مدد کے نازل ہونے تک مؤخر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35292]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35292، ترقيم محمد عوامة 33753)