☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 33752
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 33752
٣٥٢٩١ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: (ثنا) (١) أبو حيان عن شيخ من أهل المدينة قال: كان بيني وبين كاتب (عبيد اللَّه) (٢) (صداقة) (٣) ومعرفة، فكتبت إليه أن ينسخ لي رسالة عبد اللَّه بن أبي أوفى فقال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تسألوا لقاء العدو، وإذا لقيتموهم فاصبروا، واعلموا أن الجنة تحت ظلال السيوف"، وكانت تنتظر، فإذا زالت الشمس نهد إلى عدوه (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو حیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مدینہ منورہ کے ایک شیخ نے فرمایا: کہ میرے اور حضرت عبید اللہ کے کاتب کے درمیان دوستی اور جان پہچان تھی۔ میں نے اس کی طرف خط لکھا کہ وہ مجھے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کا وہ خط لکھ دے جس میں انہوں نے فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تم دشمن سے ملاقات کا سوال مت کرو۔ اور جب تمہاری دشمن سے ملاقات ہوجائے تو صبر کرو، اور جان لو کہ بیشک جنت تلواروں کے سائے کے نیچے ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انتظار فرماتے تھے۔ جب سورج ڈھل جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دشمن پر حملہ فرما دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35291]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35291، ترقيم محمد عوامة 33752)
← Previous Hadith (33751) Back to Bab Next Hadith → (33753)