☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن لوگوں نے حکمرانوں کے بارے میں یوں کہا کہ وہ قاصد رکھیں پھر اس کے ذریعہ پیغام بھیجیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← جن لوگوں نے حکمرانوں کے بارے میں یوں کہا کہ وہ قاصد رکھیں پھر اس کے ذریعہ پیغام بھیجیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 33677 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٢١٦ - حدثنا إسماعيل ابن علية عن صدقة بن يسار عن القاسم قال: كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم يبرد (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قاصد کے ذریعے پیغام بھیجا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35216]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35216، ترقيم محمد عوامة 33677)
حدیث نمبر: 33678 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٢١٧ - حدثنا وكيع عن طلحة بن يحيى أن عمر بن عبد العزيز كان يبرد فحمل مولى له رجلًا على البريد بغير إذنه، قال: فدعاه فقال: لا (تبرح) (١) حتى ⦗٣٣٩⦘ (تقومه) (٢) ثم (تجعله) (٣) في بيت المال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طلحہ بن یحییٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ قاصد کے ذریعہ پیغام بھیجا کرتے تھے۔ آپ رحمہ اللہ کے ایک غلام نے ڈاک کی سواری پر ایک شخص کو آپ کی اجازت کے بغیر سوار کردیا۔ آپ رحمہ اللہ نے اس کو بلایا اور فرمایا: تو اس سے جدا مت ہو یہاں تک کہ اس کی قیمت ادا کر، پھر اس کی قیمت بیت المال میں ڈال دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35217]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35217، ترقيم محمد عوامة 33678)
حدیث نمبر: 33679 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٢١٨ - حدثنا وكيع عن هشام عن يحيى بن أبي كثير أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال لأمرائه:"إذا أبردتم إلي بريد فأبردوه حسن الوجه حسن الاسم" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے مقرر کردہ امیروں سے ارشاد فرمایا: جب تم میری طرف کسی قاصد کے ذریعہ ڈاک بھیجو تو تم لوگ خوبصورت چہرے والے اور خوبصورت نام والے کو بھیجو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35218]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35218، ترقيم محمد عوامة 33679)
حدیث نمبر: 33680 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٢١٩ - حدثنا عبيد اللَّه عن إسرائيل (بن) (١) أبي إسحاق عن أبيه أن معاوية كتب إلى عبد الرحمن بن خالد أن احمل إلي جريرا على البريد فحمله (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ رحمہ اللہ نے حضرت عبد الرحمن بن خالد رحمہ اللہ کو خط لکھا کہ تم جریر کو پیغام دے کر میری طرف بھیجو۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان کو بھیج دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35219]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35219، ترقيم محمد عوامة 33680)