☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن لوگوں نے اہل ذمہ کی گردن میں مہر لگانے کے بارے میں یوں کہا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← جن لوگوں نے اہل ذمہ کی گردن میں مہر لگانے کے بارے میں یوں کہا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 33669 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٢٠٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبيد اللَّه عن نافع عن ⦗٣٣٦⦘ أسلم مولى عمر أن عمر (كان) (١) يختم في أعناقهم -يعني أهل الذمة- (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسلم رحمہ اللہ جو کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر رضی اللہ عنہ ذمیوں کی گردن میں مہر لگاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35208]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35208، ترقيم محمد عوامة 33669)
حدیث نمبر: 33670 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٢٠٩ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: ثنا ميمون بن مهران قال: بعث عمر حذيفة بن اليمان وابن حنيف ففلجا الجزية على أهل السواد فقالا: من لم يجئ من أهل السواد فنختم في عنقه وبرئت منه الذمة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون بن مہران رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن یمان رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن حُنیف ان دونوں کو لشکر دے کر بھیجا۔ پس ان دونوں نے بستی والوں کو جزیہ پر رضامند کرلیا۔ اور دونوں نے فرمایا: بستی والوں میں سے جس شخص نے آکر اپنی گردن میں مہر نہ لگوائی تو اس سے اللہ کا ذمہ بری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35209]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35209، ترقيم محمد عوامة 33670)