☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو مال غنیمت میں سے باندی خریدے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← اس آدمی کا بیان جو مال غنیمت میں سے باندی خریدے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 33630 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٦٨ - حدثنا هشيم عن حصين أن رجلا اشترى أمة (يوم) (١) القادسية من ⦗٣٢٦⦘ الفيء، (فأتته) (٢) بحلي كان معها، فأتى سعد بن أبي وقاص فأخبره فقال: اجعله في غنائم المسلمين (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے جنگ قادسیہ کے دن مال غنیمت میں سے باندی خریدی جو اپنے ساتھ زیورات بھی لائی جو اس کے پاس تھے۔ پس وہ شخص حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور آپ رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں بتلایا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ان زیورات کو مسلمانوں کے مال غنیمت میں ڈال دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35168]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35168، ترقيم محمد عوامة 33630)
حدیث نمبر: 33631 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٦٩ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن أبي إسحاق عن (محمد) (٢) بن زيد قال: اشتريت جارية في خمس فوجدت معها خمسة عشر دينارا، فأتيت بها عبد الرحمن بن خالد بن الوليد فقال: هي لك (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن زید رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ میں نے مال خمس میں سے ایک باندی خریدی تو میں نے اس کے ساتھ پندرہ دینار بھی پائے۔ میں حضرت عبد الرحمن بن خالد بن ولید رحمہ اللہ کی خدمت میں وہ دینار لایا۔ تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ دینار تمہارے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35169]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35169، ترقيم محمد عوامة 33631)
حدیث نمبر: 33632 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٧٠ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن الشيباني عن الشعبي في (رجل) (١) اشترى سبية من المغنم، فوجد معها فضة قال: (يرده) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شیبانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اما م شعبی رحمہ اللہ نے اس شخص کے بارے میں جو مال غنیمت میں کسی قیدی باندی کو خریدے اور اس کے ساتھ چاندی بھی پائے یوں ارشاد فرمایا: کہ وہ اس چاندی کو واپس لوٹا دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35170]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35170، ترقيم محمد عوامة 33632)