☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس ذمی شخص کا بیان جو اسلام لے آئے، جس نے یوں کہا: اس سے جزیہ ہٹا لیا جائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← اس ذمی شخص کا بیان جو اسلام لے آئے، جس نے یوں کہا: اس سے جزیہ ہٹا لیا جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 33611 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٤٩ - حدثنا هشيم عن حصين أن رجلين من أهل (أُلَّيْس) (١) أسلما في عهد عمر قال: فأتيا عمر فأخبراه بإسلامهما فكتب لهما إلى عثمان بن حنيف أن يرفع الجزية عن رءوسهما ويأخذ الطسق من (أرضيهما) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اہل الیس میں سے دو آدمیوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں اسلام قبول کیا۔ پس وہ دونوں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہوں نے آپ رضی اللہ عنہ کو اپنے اسلام کے بارے میں بتلایا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کے بارے میں حضرت عثمان بن حنیف رحمہ اللہ کو خط لکھا کہ وہ ان سے جزیہ ختم کردیں۔ اور اس کی زمین کا خراج لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35149]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35149، ترقيم محمد عوامة 33611)
حدیث نمبر: 33612 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٥٠ - حدثنا هشيم عن سيار عن الزبير (بن) (١) عدي اليامي أن دهقانا أسلم على عهد علي، فقال (له) (٢) علي: إن أقصت في أرضك رفعنا الجزية عن رأسك وأخذناها (من أرضك) (٣) ، وإن تحولت عنها فنحن أحق بها (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زبیر بن عدی الیامی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک جاگیر دار حضرت علی رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں اسلام لایا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: اگر تم اپنی زمین میں ہی قائم رہو گے تو ہم تمہارے سر سے جزیہ ختم کردیں گے۔ اور تمہاری زمین سے عشر لیں گے۔ اور اگر تم وہاں سے منتقل ہو جاؤ گے تو ہم اس زمین کے زیادہ حقدار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35150]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35150، ترقيم محمد عوامة 33612)
حدیث نمبر: 33613 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٥١ - حدثنا حفص بن غياث عن محمد بن قيس عن أبي عون محمد بن عبيد اللَّه الثقفي عن عمر وعلي قالا: إذا أسلم وله أرض (وضعنا) (١) عنه الجزية وأخذنا خراجها (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عون محمد بن عبید اللہ ثقفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: جب کوئی ذمی اسلام لے آئے اور اس کی کوئی زمین بھی ہو تو ہم ا س سے جزیہ ختم کردیں گے اور اس کی زمین کا خراج وصول کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35151]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35151، ترقيم محمد عوامة 33613)
حدیث نمبر: 33614 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٥٢ - [ (حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن) (١) قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب أن دهقانة من أهل نهر الملك أسلمت، فقال عمر: ادفعوا إليها أرضها تؤدي عنها الخراج] (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طارق بن شھاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نھر الملک والوں میں سے ایک جاگیر دار عورت اسلام لے آئی، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کی زمین اس کو لوٹا دو، وہ اس کا خراج ادا کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35152]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35152، ترقيم محمد عوامة 33614)
حدیث نمبر: 33615 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٥٣ - حدثنا وكيع ثنا حسن بن صالح عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب أن دهقانة أسلمت فكتب عمر أن خيروها (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن مسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت طارق بن شھاب رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ ایک جاگیر دار عورت اسلام لے آئی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خط لکھا: کہ اس عورت کو انتخاب کرنے کا موقع دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35153]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35153، ترقيم محمد عوامة 33615)
حدیث نمبر: 33616 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٥٤ - حدثنا وكيع (١) ثنا سفيان عن جابر عن عامر أن الرفيل دهقان النهرين أسلم (ففرض) (٢) له عمر في ألفين، ورفع عن رأسه الجزية، ودفع إليه أرضه يؤدي عنها الخراج (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رفیل جو نھرین کا جاگیردار تھا وہ اسلام لے آیا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے دو ہزار عطیہ مقرر کردیا۔ اور س کے سر سے جزیہ ہٹا دیا، ور اس کی زمین اس کو واپس کردی کہ وہ اس کا خراج ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35154]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35154، ترقيم محمد عوامة 33616)
حدیث نمبر: 33617 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٥٥ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن منصور عن إبراهيم قال: إذا أسلم الرجل من أهل السواد ثم أقام بأرضه أخذ منه الخراج، فإن خرج منها لم يؤخذ منه الخراج.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جب شہر والوں میں سے کوئی آدمی اسلام لے آتا پھر وہ اپنی زمین میں ہی مقیم رہتا تو اس سے خراج وصول کیا جاتا تھا۔ اگر وہ اس جگہ سے نکل جاتا تو اس سے خراج وصول نہیں کیا جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35155]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35155، ترقيم محمد عوامة 33617)
حدیث نمبر: 33618 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٥٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا محمد بن قيس عن عامر قال: لم يكن لأهل السواد عهد فلما رضوا منهم بالجزية صار لهم عهد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: شہر والوں کے لیے کوئی عہد نہیں تھا، پس وہ لوگ ان کی جانب سے جزیہ پر راضی ہوجاتے تو یہ ہی ان کا معاہدہ ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35156]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35156، ترقيم محمد عوامة 33618)
حدیث نمبر: 33619 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٥٧ - [حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن جابر عن عامر قال: ليس لأهل السواد عهد، إنما نزلوا على الحكم] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: شہر والوں کے لیے کوئی عہد نہیں ہے۔ یہ تو وہ لوگ ہی فیصلہ کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35157]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35157، ترقيم محمد عوامة 33619)
حدیث نمبر: 33620 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٥٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن أشعث عن ابن سيرين قال: السواد بعضه صلح (وبعضه) (١) عنوة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اشعث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: شہر میں بعضوں سے صلح ہوتی ہے اور بعض کو قیدی بناتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35158]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35158، ترقيم محمد عوامة 33620)
حدیث نمبر: 33621 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٥٩ - حدثنا وكيع عن عمران بن (حدير) (١) عن أبي مجلز قال: لما أسلم الهرمزان و (الفيرزان) (٢) قال (لهما) (٣) عمر: (إنما بكما) (٤) الجزية، إن الإسلام لحقيق أن يعيذ من الجزية (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب ہرمزان اور فیرزان اسلام لے آئے تو حضر ت عمر رضی اللہ عنہ نے ان دونوں سے فرمایا: بیشک تم دونوں پر جزیہ ہوگا۔ اگرچہ اسلام کا حق تو یہ ہے کہ وہ جزیہ سے بچا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35159]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35159، ترقيم محمد عوامة 33621)