☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سفر میں چلتے ہوئے آہستگی اور تیزی چھوڑنے کا بیان اور جو شخص فوج کے پچھلے حصہ میں رہنے کو محبوب رکھتا ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← سفر میں چلتے ہوئے آہستگی اور تیزی چھوڑنے کا بیان اور جو شخص فوج کے پچھلے حصہ میں رہنے کو محبوب رکھتا ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 33605 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٤٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي أن عمر بن عبد العزيز أوصى عامله في الغزو أن لا يركب دابة إلا دابة تضبط سيرها، أضعف دابة في الجيش.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے لشکر پر مقرر امیر کو وصیت فرمائی کہ وہ کسی جانور پر سوار نہیں ہوگا۔ مگر ایسے جانور پر کہ جس کی چال لشکر میں موجود تمام جانوروں سے سست ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35143]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35143، ترقيم محمد عوامة 33605)
حدیث نمبر: 33606 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٤٤ - حدثنا ابن مبارك عن أمية الشامي قال: كان مكحول ورجاء بن حيوة يختاران الساقة لا يفارقانها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت امیۃ الشامی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول اور حضرت رجاء بن حیوہ رحمہ اللہ لشکر کے پچھلے حصہ کو پسند کرتے تھے اور یہ دونوں اس حصہ سے جدا نہیں ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35144]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35144، ترقيم محمد عوامة 33606)
حدیث نمبر: 33607 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٤٥ - حدثنا ابن (مبارك) (١) عن جميع بن عبد اللَّه المقرى أن عمر بن عبد العزيز نهى البريد أن يجعل في طرف السوط (حديدة) (٢) أن ينخس بها الدابة، قال: ونهى عن (اللجم) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جُمیع بن عبد اللہ المقری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے اس بات سے منع فرمایا: کہ قاصد کوڑے کے آخر میں لوہا لگائے تاکہ اس کے ذریعہ سے وہ جانور کو تیز دوڑائے۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے لگاموں سے بھی منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35145]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35145، ترقيم محمد عوامة 33607)