☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سالانہ تنخواہ کا بیان اور کون اس کا وارث بنے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← سالانہ تنخواہ کا بیان اور کون اس کا وارث بنے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 33598 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٣٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا إسماعيل بن أبي خالد عن قيس ابن أبي حازم قال: دخل الزبير على عمار أو عثمان بعد وفاة عبد اللَّه، فقال: أعطني عطاء عبد اللَّه، فعيال عبد اللَّه أحق به من بيت المال، قال: فأعطاه خمسة عشر ألفًا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد حضرت زبیر رضی اللہ عنہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ یا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور فرمایا: حضرت عبد اللہ کی سالانہ تنخواہ مجھے دو۔ اس لیے کہ حضرت عبد اللہ کے اہل خانہ بیت المال سے زیادہ اس کے حقدار ہیں۔ راوی کہتے ہیں۔ پس انہوں نے ان کو پندرہ ہزار درہم عطا کردیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35136، ترقيم محمد عوامة 33598)
حدیث نمبر: 33599 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٣٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا علي بن صالح عن سماك بن حرب عن أشياخ الحي قالوا: مات رجل وقد مضى له ثلثا السنة فأمر له عمر بن الخطاب بثلثي عطائه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سماک بن حرب حضرت الحی رحمہ اللہ کے شیوخ سے نقل کرتے ہیں انہوں نے فرمایا: ایک آدمی مرگیا ا س حال میں کہ سال کا تہائی حصہ گزر چکا تھا تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے سالانہ تنخواہ کے دو تہائی حصہ کی ادائیگی کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35137]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35137، ترقيم محمد عوامة 33599)
حدیث نمبر: 33600 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٣٨ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني عباس أن المطلب بن عبد اللَّه بن قيس بن مخرمة أخبره أن امرأة (شكت إلى) (١) عائشة الحاجة، قالت: وما لك؟ قالت: كنا نأخذ عطاء إنسان ميت فرفعناه، فقالت عائشة: لم فعلتم؟ أخرجتم (سهمًا) (٢) من فيء اللَّه كان يدخل عليكم أخرجتموه من بينكم، وذلك في زمان عمر بن الخطاب (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مطلب بن عبد اللہ بن قیس بن مخرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اپنی ضرورت کی شکایت کی تو آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تجھے کیا ہوا؟ وہ کہنے لگی: ہم لوگ ایک مردہ انسان کی سالانہ تنخواہ لیتے تھے پس اب ہم نے اس کو ختم کردیا۔ اس پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم نے ایسا کیوں کیا؟ تم نے اللہ کے مال سے وہ حصہ نکال دیا جو تم پر داخل ہوتا تھا اور تم نے اس کو اپنے گھر سے نکال دیا! اور یہ واقعہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35138]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35138، ترقيم محمد عوامة 33600)
حدیث نمبر: 33601 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٣٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا أبو المقدام هشام بن زياد مولى لـ (عثمان عن أبيه أن عثمان كان يورث العطاء) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو المقدام ہشام بن زیاد جو حضرت عثمان کے آزاد کردہ غلام ہیں وہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سالانہ تنخواہ کا وارث بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35139، ترقيم محمد عوامة 33601)
حدیث نمبر: 33602 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٤٠ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن أبيه عن أبي (حيان) (١) عن عامر قال: لا بأس أن يؤخذ للميت عطاؤه] (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ میت کے سالانہ عطیہ کے لینے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35140]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35140، ترقيم محمد عوامة 33602)
حدیث نمبر: 33603 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٤١ - حدثنا وكيع قال: ثنا قيس عن جابر عن مولى لعلي بن حسين عن علي بن حسين قال: لا بأس أن يؤخذ للميت عطاؤه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین رحمہ اللہ کے آزاد کردہ غلام سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: میت کے سالانہ عطیہ لینے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35141]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35141، ترقيم محمد عوامة 33603)
حدیث نمبر: 33604 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٤٢ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن معقل قال: كان عمر بن عبد العزيز إذا مات الرجل وقد استكمل (السنة) (١) أعطى ورثته عطاءه كله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معقل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی آدمی مرجاتا اس حال میں کہ سال مکمل ہوچکا ہوتا تو حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ اس کے ورثہ کو اس کا سالانہ عطیہ عطا فرما دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35142]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35142، ترقيم محمد عوامة 33604)