☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بچوں کا بیان، کیا ان کے لیے عطیہ مقرر کیا جائے گا؟ اور کب ان کے لیے عطیہ مقرر ہو گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← بچوں کا بیان، کیا ان کے لیے عطیہ مقرر کیا جائے گا؟ اور کب ان کے لیے عطیہ مقرر ہو گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 33559 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٩٥ - حدثنا ابن عيينة عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب أن عمر كان يفرض للصبي إذا استهل (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب بچہ رونے لگتا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس کا عطیہ مقرر فرما دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35095]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35095، ترقيم محمد عوامة 33559)
حدیث نمبر: 33560 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٩٦ - حدثنا عباد بن (العوام) (١) عن هارون بن (عنترة) (٢) عن أبيه قال: شهدت عثمان (يتأنى) (٣) بأعطيات الناس إن قيل له: إن فلانة (تلد) (٤) الليلة، فيقول: كم أنتم انظروا، فإن ولدت غلامًا أو جارية أخرجها مع الناس (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عنترہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان کے پاس حاضر تھا آپ رضی اللہ عنہ لوگوں کے عطیات میں توقف کرتے تھے۔ اگر آپ رضی اللہ عنہ سے کہا جاتا: کہ فلاں عورت نے رات کو بچہ پیدا کیا تو آپ رضی اللہ عنہ فرماتے: ذرا ٹھہرو، اس نے بچے کو جنم دیا ہے یا بچی کو، اس کا پتہ جلد چل جائے گا اور خبر معروف ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35096]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35096، ترقيم محمد عوامة 33560)
حدیث نمبر: 33561 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٩٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عمر بن محمد بن زيد عن أبيه عن جده أنه لما ولد (١) ألحقه عمر في مائة من العطاء (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت زید رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ جب کسی کے بچہ پیدا ہوتا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس کے عطیہ میں سو درہم کا اضافہ فرما دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35097، ترقيم محمد عوامة 33561)
حدیث نمبر: 33562 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٩٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي (الجحاف) (١) داود بن أبي عوف عن رجل من خثعم قال: ولد لي من الليل مولود، فأتيت عليًا حين أصبح فألحقه في مائة (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الجحاف داؤد بن ابی عوف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قبیلہ خثعم کے ایک آدمی نے بیا ن کیا: کہ رات کو میرے گھر بچہ پیدا ہوا۔ پس جب صبح ہوئی تو میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، آپ رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے سو درہم کا اضافہ فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35098، ترقيم محمد عوامة 33562)
حدیث نمبر: 33563 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٩٩ - حدثنا ابن عيينة عن عبد اللَّه بن شريك عن بشر بن غالب قال: سأل ابن الزبير (الحسين) (١) بن علي عن المولود فقال: إذا استهل وجب عطاؤه ورزقه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بشر بن غالب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے بچہ کے متعلق سوال کیا؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب بچہ رونے یا چلانے لگے تو اس کا ماہانہ عطیہ واجب ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35099، ترقيم محمد عوامة 33563)
حدیث نمبر: 33564 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٠٠ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا (فطر) (١) قال: كنت جالسًا مع زيد ابن علي قلت: كيف صنع هذا الرجل إليكم؟ -عمر بن عبد العزيز-، فمر ابن له صغير فقال: جزاه اللَّه خيرا فقد ألحق هذا في ألفين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فطر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت زید بن علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا میں نے پوچھا: اس بندے عمر بن عبدالعزیز کا تمہارے ساتھ برتاؤ کیسا ہے؟ تو ان کا ایک چھوٹا بیٹا گزرا۔ انہوں نے فرمایا: اللہ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ تحقیق انہوں نے اس کے لیے میرے عطیہ میں دو ہزار کا اضافہ فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35100]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35100، ترقيم محمد عوامة 33564)
حدیث نمبر: 33565 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥١٠١ - حدثنا إسماعيل بن شعيب السمان عن أم العلاء أن أباها انطلق بها إلى (علي) (١) ففرض لها في العطاء وهي صغيرة (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن شعیب سمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ام العلاء نے ارشاد فرمایا: کہ میرے والد مجھے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے کر گئے، تو آپ رضی اللہ عنہ نے میرے لیے عطیہ میں حصہ مقرر فرما دیا حالانکہ میں چھوٹی بچی تھی۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ بچہ جو کھانا کھاتا ہو اور روٹی کے ٹکڑے کو چباتا ہو وہ اس عطیہ کا زیادہ حقدار ہے اس نومولود سے جو پستان چوستا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35101]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35101، ترقيم محمد عوامة 33565)