☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن لوگوں نے یوں کہا کہ جب حاکم کے پاس فتح کی خوشخبری آئے تو وہ سجدئہ شکر ادا کرے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← جن لوگوں نے یوں کہا کہ جب حاکم کے پاس فتح کی خوشخبری آئے تو وہ سجدئہ شکر ادا کرے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 15
حدیث نمبر: 33510 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٤٤ - حدثنا حفص بن غياث عن موسى بن عبيدة عن زيد بن أسلم عن أبيه قال: بُشر عمر بفتح فسجد (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن اسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت اسلم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو فتح کی خوشخبری سنائی گئی تو آپ رضی اللہ عنہ نے سجدئہ شکر ادا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35044]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35044، ترقيم محمد عوامة 33510)
حدیث نمبر: 33511 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٤٥ - حدثنا حفص بن غياث عن مسعر عن محمد بن عبيد اللَّه أن أبا بكر أتاه فتح فسجد (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسعر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن عبید اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس فتح کی خبر آئی تو آپ رضی اللہ عنہ نے سجدئہ شکر ادا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35045]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35045، ترقيم محمد عوامة 33511)
حدیث نمبر: 33512 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٤٦ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) مسعر عن أبي عون الثقفي محمد بن ⦗٢٨٤⦘ عبيد اللَّه عن وجل لم يسمه، أن أبا بكر لما أتاه فتح اليمامة سجد (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عون محمد بن عبید اللہ الثقفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص … جس کا انہوں نے نام نہیں بیان کیا … نے فرمایا: جب حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پا سی یمامہ کی فتح کی خبر آئی تو آپ رضی اللہ عنہ نے سجدئہ شکر ادا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35046]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35046، ترقيم محمد عوامة 33512)
حدیث نمبر: 33513 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٤٧ - حدثنا شريك عن محمد بن قيس عن أبي موسى قال: رأيت عليًا (حين) (١) (أتي) (٢) (بالمخدج) (٣) سجد سجدة شكر (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ جب ان کے پاس مخدّج کی خبر لائی گئی تو آپ رضی اللہ عنہ نے سجدہ ٔ شکر ادا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35047]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35047، ترقيم محمد عوامة 33513)
حدیث نمبر: 33514 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٤٨ - حدفنا وكيع (قال) (١) : (ثنا) (٢) سفيان عن محمد بن قيس الهمداني عن شيخ لهم يكنى أبا موسى قال: شهدت عليا لما أتي (بالمخدج) (٣) سجد (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر تھا جب ان کے پاس مخدّج کی خبر لائی گئی تھی تو آپ رضی اللہ عنہ نے سجدئہ شکر ادا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35048]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35048، ترقيم محمد عوامة 33514)
حدیث نمبر: 33515 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٤٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابن عبيد العجلي عن أبي (مؤمن) (١) (الوائلي) (٢) قال: شهدت عليا أتي (بالمخدج) (٣) فسجد (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مومن الواثلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر تھا جب مخدّج کی خبر لائی گئی تو آپ رضی اللہ عنہ نے سجدۂ شکر ادا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35049]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35049، ترقيم محمد عوامة 33515)
حدیث نمبر: 33516 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٥٠ - حدثنا وكيع (١) ثنا مسعر عن أبي عون الثقفي عن يحيى بن الجزار أن ⦗٢٨٥⦘ النبي صلى الله عليه و آله وسلم مر به رجل وبه زمانة فسجد وأبو بكر وعمر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن جزار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے جس کو دائمی بیماری لاحق تھی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سجدئہ شکر ادا کیا اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بھی سجدئہ شکر ادا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35050]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35050، ترقيم محمد عوامة 33516)
حدیث نمبر: 33517 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٥١ - حدثنا شريك عن جابر عن أبي جعفر قال: مر على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم رجل قصير، (قال) (١) : فسجد سجدة الشكر وقال:"الحمد للَّه الذي لم يجعلني (مثل) (٢) زنيم" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سے ایک چھوٹا سا آدمی گزرا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سجدئہ شکر ادا کیا اور فرمایا: سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے چھوٹے سے کان کی طرح نہیں بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35051]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35051، ترقيم محمد عوامة 33517)
حدیث نمبر: 33518 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٥٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن جابر عن أبي جعفر أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم مر بنغاش فسجد وقال:"سلوا اللَّه العافية" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک پست قد آدمی کے پا س سے گزرے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اللہ سے عافیت طلب کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35052]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35052، ترقيم محمد عوامة 33518)
حدیث نمبر: 33519 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٥٣ - حدثنا جرير عن منصور قال: حدثت أن أبا بكر سجد سجدة الشكر (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے بیان کیا گیا ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سجدئہ شکر ادا کیا اور حضرت ابراہیم رحمہ اللہ اس کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35053]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35053، ترقيم محمد عوامة 33519)
حدیث نمبر: 33520 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٥٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: سجدة الشكر بدعة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: سجدئہ شکر ادا کرنا بدعت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35055]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35055، ترقيم محمد عوامة 33520)
حدیث نمبر: 33521 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٥٦ - حدثنا هشيم قال: ثنا الكلبي عن أبي صالح عن ابن عباس قال: لما نزل نكاح زينب انطلق زيد بن حارثة حتى استأذن على زينب قال: ⦗٢٨٦⦘ فقالت زينب: ما لي ولزيد؟ قال: فأرسل إليها (إني رسول) (١) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال: فأذنت له فبشرها أن اللَّه زوجها من نبيه صلى الله عليه و آله وسلم، قال: فخرت ساجدة (شكرًا للَّه) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جب حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا نکاح ختم ہوگیا اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ چلے گئے یہاں تک کہ انہوں نے حضرت زینب رضی اللہ عنہا سے اجازت طلب کی تو حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اب زید کو مجھ سے کیا کام؟ راوی فرماتے ہیں: کہ حضرت زید رحمہ اللہ نے ان کے پاس پیغام بھیجا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا قاصد بن کر آیا ہوں تو حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے ان کو اجازت مرحمت فرما دی۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے ان کو خوشخبری سنائی کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارا نکاح اپنے نبی 5 سے کردیا یہ سن کر حضرت زینب رضی اللہ عنہا شکر ادا کرنے کے لیے سجدہ میں گرپڑیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35056]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35056، ترقيم محمد عوامة 33521)
حدیث نمبر: 33522 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٥٧ - حدثنا (هشيم) (١) قال: أخبرنا مغيرة عن إبراهيم قال: كان يكره سجدة (الفرح) (٢) ويقول: ليس فيها ركوع ولا سجود.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرحت و خوشی کے سجدے کو مکروہ سمجھتے تھے اور فرماتے تھے نہ تو اس میں رکوع ہے اور نہ سجدہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35057]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35057، ترقيم محمد عوامة 33522)
حدیث نمبر: 33523 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٥٨ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا (إسماعيل) (١) بن (زربي) (٢) قال: حدثني الريان بن صبرة الحنفي أنه شهد يوم النهروان، قال: وكنت فيمن استخرج ذا الثدية فبشر به علي قبل أن ينتهي إليه، قال: فانتهى إليه وهو ساجد فرحًا (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن زر بی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ریان بن صبرہ حنفی رحمہ اللہ جنگ نہروان میں موجود تھے۔ آپ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں ان لوگوں میں تھا جنہوں نے ذوثدیہ کو نکالا تھا۔ اس کے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچنے سے پہلے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اس کے آنے کی خبر ہوگئی تھی۔ جب ہم ان کے پاس پہنچے تو وہ خوشی کی وجہ سے سجدہ میں تھے۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ان کے جانے سے پہلے اس بات کی خوشخبری سنائی تھی۔ آپ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب ہم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو آپ رضی اللہ عنہ فرط خوشی میں سجدہ ادا کر رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35058]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35058، ترقيم محمد عوامة 33523)
حدیث نمبر: 33524 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٥٩ - حدثنا زيد بن الحباب قال: أخبرنا موسى بن عبيدة عن قيس بن عبد الرحمن بن (أبي) (١) صعصعة عن سعد بن إبراهيم عن (أبيه) (٢) عن جده عبد الرحمن بن عوف قال: انتهيت إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم (وهو ساجد) (٣) ، فلما انصرف ⦗٢٨٧⦘ قلت: يا رسول اللَّه أطلت السجود؟ قال: إني سجدت (شكرًا للَّه) (٤) فيما ابتلاني (من) (٥) أمتي (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدہ کر رہے تھے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فارغ ہوئے تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول 5! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لمبا سجدہ کیا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میں نے اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے سجدہ کیا کہ اس نے میری امت کے بارے میں عذر قبول فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35059]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35059، ترقيم محمد عوامة 33524)