☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن لوگوں نے اس آدمی کے بارے میں جس کو قیدی بنا لیا گیا ہو یوں کہا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← جن لوگوں نے اس آدمی کے بارے میں جس کو قیدی بنا لیا گیا ہو یوں کہا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 33498 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٣٢ - حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: يوقف مال الأسير وامرأته حتى يسلما أو يموتا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ذئب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام زہری رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: قیدی کے مال کو اور اس کی بیوی کو روک لیا جائے گا یہاں تک کہ ان دونوں کو سپرد کردیا جائے گا یا وہ دونوں مرجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35032]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35032، ترقيم محمد عوامة 33498)
حدیث نمبر: 33499 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٣٣ - حدثنا محمد بن مصعب قال: حدثني الأوزاعي قال: سألت الزهري عن الأسير في أرض العدو متى (تزوج) (١) امرأته فقال: لا تزوج ما علمت أنه حي.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری رحمہ اللہ سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کو دشمن کی زمین میں قیدی بنا لیا گیا ہو کہ اس کی بیوی کب نکاح کرے گی؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ نکاح نہیں کرسکتی جب تک اسے اس کا زندہ ہونا معلوم ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35033]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35033، ترقيم محمد عوامة 33499)