☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک شہید کو غسل دیا جائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← جن حضرات کے نزدیک شہید کو غسل دیا جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 33488 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٢١ - حدثنا عيسى بن يونس عن عمرو عن الحسن أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أمر بحمزة حين استشهد فغسل (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں حکم دیا تھا جب انہیں شہید کردیا گیا تھا پس ان کو غسل دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35021]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35021، ترقيم محمد عوامة 33488)
حدیث نمبر: 33489 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٢٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا زكريا عن عامر أن حنظلة بن الراهب طهرته الملائكة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زکریا رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت حنظلہ بن الراھب رضی اللہ عنہ کو فرشتوں نے پاک کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35022]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35022، ترقيم محمد عوامة 33489)
حدیث نمبر: 33490 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٢٣ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن (الحسن) (١) في (القتيل) (٢) إذا كان عليه مهل غسّل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے اس مقتول کے بارے میں کہ جس پر تھوڑا وقت گزر گیا ہو یوں ارشاد فرمایا: کہ اس کو غسل دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35023]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35023، ترقيم محمد عوامة 33490)
حدیث نمبر: 33491 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٢٤ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) شعبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب والحسن قالا: الشهيد يغسل ما مات ميت إلا (أجنب) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ اور حضرت حسن رحمہ اللہ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: شہید کو غسل دیا جائے گا۔ اس لیے کہ کوئی بھی مرتا نہیں ہے مگر یہ کہ وہ ناپاک ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35024]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35024، ترقيم محمد عوامة 33491)
حدیث نمبر: 33492 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٠٢٥ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: غسل عمر وكفن وحنط (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو غسل دیا گیا، کفن پہنایا گیا اور خوشبو بھی لگائی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35025]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35025، ترقيم محمد عوامة 33492)