☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن لوگوں نے اسلام سے مرتد ہونے والی عورت کے بارے میں یوں کہا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← جن لوگوں نے اسلام سے مرتد ہونے والی عورت کے بارے میں یوں کہا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 33442 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٩٦٨ - حدثنا عبد (الرحمن) (١) بن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن خلاس عن علي في المرتدة (تستأمى) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خلاس رحمہ اللہ فرماتے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مرتدہ عورت کے بارے میں ارشاد فرمایا: اس کی قیمت لگائی جائے گی۔ اور حضرت حماد رحمہ اللہ نے فرمایا: اس کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34968]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34968، ترقيم محمد عوامة 33442)
حدیث نمبر: 33443 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٩٧٠ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان ووكيع عن أبي حنيفة عن عاصم عن أبي رزين عن ابن عباس قال: لا تقتل النساء إذا ارتددن عن الإسلام، ولكن يحبسن ويدعين إلى الإسلام ويجبرن عليه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو رزین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جب عورتیں اسلام سے مرتد ہوجائیں تو ان کو قتل نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کو قید کردیا جائے گا اور اسلام کی طر ف بلایا جائے گا اور اسلام پر ان کو مجبور کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34970]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34970، ترقيم محمد عوامة 33443)
حدیث نمبر: 33444 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٩٧١ - حدثنا حفص عن ليث عن عطاء في المرتدة قال: لا تقتل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء رحمہ اللہ نے مرتدہ عورت کے بارے میں ارشاد فرمایا: کہ اسے قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34971]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34971، ترقيم محمد عوامة 33444)
حدیث نمبر: 33445 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٩٧٢ - حدثنا حفص عن (عمرو) (١) عن الحسن قال: لا تقتل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: مرتدہ عورت کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34972]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34972، ترقيم محمد عوامة 33445)
حدیث نمبر: 33446 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٩٧٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن الحسن قال: لا تقتل النساء إذا هن ارتددن عن الإسلام، ولكن يدعين إلى الإسلام فإن هن أبين سبين، وجعلن إماء للمسلمين ولا يقتلن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اشعث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: عورتیں جب اسلام سے مرتد ہوجائیں تو ان کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ بلکہ ان کو اسلام کی دعوت دی جائے گی۔ اگر وہ انکار کردیں تو ان کو قید کردیا جائے گا۔ اور مسلمانوں کی باندیاں بنادیا جائے گا اور ان کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34973]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34973، ترقيم محمد عوامة 33446)
حدیث نمبر: 33447 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٩٧٤ - حدثنا أبو داود عن أبي حرة عن الحسن في المرأة ترتد عن الإسلام قال: لا تقتل، تحبس.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حُرّہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے اس عورت کے بارے میں جو اسلام سے مرتد ہوجائے یوں ارشاد فرمایا: اس کو قتل نہیں کیا جائے گا اس کو قید کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34974]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34974، ترقيم محمد عوامة 33447)
حدیث نمبر: 33448 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٩٧٥ - حدثنا حفص عن عبيدة عن إبراهيم قال: (لا) (١) تقتل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبیدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: مرتدہ عورت کو بھی قتل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34975]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34975، ترقيم محمد عوامة 33448)
حدیث نمبر: 33449 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٩٧٦ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن هشام عن (الحسن) (١) في المرتدة تستتاب، فإن تابت وإلا قتلت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے مرتدہ عورت کے بارے میں ارشاد فرمایا: کہ اس سے توبہ طلب کی جائے گی۔ اگر وہ توبہ کرلے تو ٹھیک ورنہ اس کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34976]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34976، ترقيم محمد عوامة 33449)
حدیث نمبر: 33450 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٩٧٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن يحيى بن سعيد عن عمر بن عبد العزيز أن أم ولد رجل من المسلمين ارتدت فباعها بدومة الجندل من غير أهل دينها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: مسلمانوں میں سے ایک شخص کی ام ولد مرتد ہوگئی۔ تو اس شخص نے اس کو دومۃ الجندل کے مقام پر اس کے دین کے مخالف شخص کو فروخت کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34977]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34977، ترقيم محمد عوامة 33450)
حدیث نمبر: 33451 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٩٧٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي معشر عن إبراهيم في المرأة ترتد عن الإسلام، قال: تستتاب، فإن تابت وإلا قتلت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو معشر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے اس عورت کے بارے میں جو اسلام سے مرتد ہوجائے یوں ارشاد فرمایا: کہ اس سے توبہ طلب کی جائے گی۔ پس اگر وہ توبہ قبول کرلے تو ٹھیک ورنہ اس کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34978]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34978، ترقيم محمد عوامة 33451)
حدیث نمبر: 33452 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٩٧٩ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم بنحو منه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو معشر رحمہ اللہ سے حضرت ابراہیم رحمہ اللہ کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34979]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34979، ترقيم محمد عوامة 33452)