☽ 12 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا: في الخمس والخراج كيف يوضع
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب السير← ما قالوا: في الخمس والخراج كيف يوضع
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 10
حديث رقم: 33380 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٩٠٣ - حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن الحكم عن عمرو بن ميمون أن عمر جعل على أهل السواد على كل جريب قفيزًا ودرهمًا (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن میمون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کھیتی والوں پر ہر کھیتی میں ایک قفیز اور ایک درہم مقرر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34903]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34903، ترقيم محمد عوامة 33380)
حديث رقم: 33381 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٩٠٤ - حدثنا أبو معاوية عن الشيباني عن أبي عون محمد بن عبيد اللَّه الثقفي قال: وضع عمر على أهل السواد على كل جريب عامر أو غامر قفيزا ودرهما، وعلى جريب الرطبة خمسة دراهم وخمسة أقفزة، وعلى جريب الشجر عشرة دراهم وعشرة أقفزة، وعلى جريب الكرم عشرة دراهم وعشرة أقفزة، ولم يذكر النخل (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو عون محمد بن عبید اللہ الثقفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اہل سواد پر ہر آباد یا غیر آباد زمین میں ایک قفیز اور ایک درہم مقرر فرمایا: اور سبزی کی کھیتی پر پانچ درہم اور پانچ قفیز مقرر فرمائے۔ اور درختوں کی کھیتی پر دس درہم اور دس قفیز مقرر فرمائے اور انگور کی کھیتی پر بھی دس درہم اور دس قفیز مقرر فرمائے۔ اور کھجور کا ذکر نہیں فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34904]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34904، ترقيم محمد عوامة 33381)
حديث رقم: 33382 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٩٠٥ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن أبي عون محمد بن عبيد اللَّه الثقفي قال: وضع عمر بن الخطاب على السواد على كل جريب أرض يبلغه الماء عامر أو غامر درهما وقفيزا من طعام، (وعلى البساتين على كل جريب عشرة دراهم وعشرة أقفزة من طعام، وعلى الرطاب على) (١) كل جريب أرض خمسة دراهم وخمسة أقفزة من طعام، وعلى الكروم على كل جريب أرض عشرة دراهم وعشرة أقفزة، ولم يضع على النخل شيئا جعله تبعا للأرض (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو عون محمد بن عبد اللہ الثقفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب سواد والوں پر ہر کھیتی میں جس کی زمین پانی سے سیراب ہوتی ہو چاہے آباد ہو یا غیر آباد ایک درہم اور کھانے کا ایک قفیز مقرر فرمایا: اور باغات کی تمام کھیتیوں پر دس درہم اور کھانے کے دس قفیز مقرر فرمائے۔ اور سبزیوں کی تمام کھیتیوں پر پانچ درہم اور کھانے کے پانچ قفیز مقرر فرمائے۔ اور انگور کی مکمل کھیتی پر دس درہم اور کھانے کے دس قفیز مقرر فرمائے اور کھجور کی کھیتی پر کچھ مقرر نہیں فرمایا۔ اسے زمین کے تابع قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34905]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34905، ترقيم محمد عوامة 33382)
حديث رقم: 33383 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٩٠٦ - حدثنا أبو أسامة عن سعيد عن قتادة عن أبي مجلز قال: بعث عمر عثمان ابن حنيف على مساحة الأرض، قال: فوضع عثمان على الجريب من الكرم ⦗٢٥٢⦘ عشرة دراهم، وعلى جريب النخل ثمانية دراهم، وعلى جريب القصب (ستة) (١) دراهم يعني الرطبة، وعلى جريب (البر) (٢) أربعة دراهم، وعلى جريب الشعير درهمين (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عثمان بن حُنیف کو زمین کی پیمائش ناپنے کے لیے بھیجا۔ تو حضرت عثمان بن حنیف رحمہ اللہ نے انگور کی کھیتی پر دس درہم مقرر فرمائے اور کھجور کی کھیتی پر آٹھ درہم مقرر فرمائے۔ اور سبزی کی کھیتی پر چھ درہم مقرر فرمائے اور گیہوں کی کھیتی پر چار درہم مقرر فرمائے اور جو کی کھیتی پر دو درہم مقرر فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34906]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34906، ترقيم محمد عوامة 33383)
حديث رقم: 33384 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٩٠٧ - حدثنا حفص عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن أبي مجلز أن عمر جعل على جريب النخل ثمانية دراهم (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کھجور کی کھیتی پر آٹھ درہم مقرر فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34907]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34907، ترقيم محمد عوامة 33384)
حديث رقم: 33385 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٩٠٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابن أبي ليلى عن الحكم أن عمر بن الخطاب بعث عثمان بن حنيف على السواد فوضع على كل جريب عامر أو غامر يناله الماء درهما (وقفيرا) (١) يعني الحنطة والشعير، وعلى جريب الكرم عشرة، وعلى جريب الرطاب خمسة (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عثمان بن حنیف رحمہ اللہ کو مالدار لوگوں کے پاس بھیجا۔ تو انہوں نے ہر آباد اور غیر آباد زمین کی کھیتی پر جو پانی سے سیراب ہوتی ہو ایک درہم اور گندم یا جو کا ایک قفیز مقرر فرمایا۔ اور ہر انگور کی کھیتی پر دس دس مقرر فرمائے۔ اور سبزی کی کھیتی پر پانچ مقرر فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34908]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34908، ترقيم محمد عوامة 33385)
حديث رقم: 33386 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٩٠٩ - حدثنا وكيع عن علي بن صالح عن أبان (تغلب) (١) عن رجل عن عمر أنه وضع على النخل على الرفلتين درهمًا، وعلى الفارسية درهمًا (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابان بن تغلب رحمہ اللہ ایک آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کھجور کے دو لمبے درختوں پر ایک درہم مقرر فرمایا: اور ہر فارسی پر بھی ایک درہم مقرر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34909]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34909، ترقيم محمد عوامة 33386)
حديث رقم: 33387 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٩١٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن حصين عن عمرو بن ميمون قال: جئت وإذا عمر واقف على حذيفة وعثمان بن حنيف، فقال: تخافان أن تكونا حملتما الأرض ما لا تطيق؟ فقال حذيفة: لو شئت لأضعفت أرضي، قال: وقال عثمان ⦗٢٥٣⦘ ابن حنيف: لقد حملت أرضي أمرا هي له مطيقة، وما فيها كثير فضل، فقال: انظرا ما لديكما أن تكونا حملتما الأرض ما لا تطيق (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ میں حاضر ہوا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان بن حنیف کے پاس کھڑے تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرما رہے تھے کہ تم دونوں کو اس بات کا خوف ہے کہ تم زمین والوں کو اس چیز کا مکلف بناؤ گے جس کی وہ طاقت نہیں رکھتے۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر میں چاہوں تو اپنی زمین پر دگنا کر دوں۔ حضرت عثمان بن حنیف نے فرمایا کہ میں نے اپنی زمین کو ایسی چیز کا مکلف بنایا ہے جس کی وہ طاقت رکھتی ہے اور اس میں بہت فضل ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم دونوں سوچ لو کہیں ایسا نہ ہو کہ زمین کو اس چیز کا مکلف بناؤ جس کی اس میں طاقت نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34910]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34910، ترقيم محمد عوامة 33387)
حديث رقم: 33388 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٩١١ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم قال: سمعت عمرو بن ميمون قال: دخل عثمان بن حنيف على عمر فسمعته يقول: لأن زدت على كل رأس درهمين وعلى كل جريب الأرض درهما وقفيزا من طعام لا يضرهم ذلك، ولا يجهدهم أو كلمة نحوها، قال: نعم، قال: فكان على كل رأس ثمانية وأربعون، فجعلها خمسين (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان بن حنیف حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، حضرت عمر نے ان سے فرمایا کہ اگر تم ہر ایک پر دو درہم کا اضافہ کردو اور ہر جریب زمین پر ایک درہم اور ایک قفیز غلے کا اضافہ کردو تو انہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ حضرت عثمان بن حنیف نے اس کی تائید کی۔ پہلے ایک شخص کے ذمے اڑتالیس تھا اب پچاس کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34911]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34911، ترقيم محمد عوامة 33388)
حديث رقم: 33389 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٩١٢ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا محمد بن طلحة عن داود بن سليمان قال: كتب عمر بن عبد العزيز إلى عبد الحميد بن عبد الرحمن: آمرك أن (تطرز) (١) أرضهم -يعني أهل الكوفة، ولا تحمل خرابا على عامر ولا عامرا على خراب، وانظر (الخراب) (٢) فخذ منه ما أطاق وأصلحه حتى يعمر، ولا تأخذ من العامر إلا وظيفة الخراج في رفق وتسكين لأهل الأرض، وآمرك أن لا تأخذ في الخراج إلا وزن سبعة ليس لها (أس) (٣) ، ولا أجور الضرابين، ولا (٤) الفضة ولا هدية النيروز والمهرجان، ولا ثمن المصحف، ولا أجور الفتوح، ولا أجور البيوت ولا درهم النكاح، ولا (خراج) (٥) (على) (٦) من أسلم من أهل الأرض.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت داؤد بن سلیمان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے عبدالحمید بن عبدالرحمن کو خط لکھا کہ میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ اہل کوفہ کی زمین پر غور کر۔ کسی بنجر زمین پر آباد زمین کا حکم نہ لگاؤ اور کسی آباد زمین پر بنجر زمین کا حکم نہ لگاؤ۔ بنجر زمین کو آباد کرنے کی پوری کوشش کرو۔ زمین کو آباد کرنے والے سے صرف خراج لو تاکہ ان کے ساتھ نرمی ہو اور انہیں سہولت ملے۔ میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ خراج میں صرف سات کا وزن لو، ضرابین کی اجرت نہ لو۔ چاندی پگھلی ہوئی نہ لو۔ نیروز اور مرجان کا ہدیہ نہ لو۔ صحف کی قیمت نہ لو۔ فسوح کی اجرت نہ لو، کمروں کا کرایہ نہ لو، نکاح کا درہم نہ لو اور جو مسلمان ہوجائے اس سے خراج نہ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34912، ترقيم محمد عوامة 33389)