☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جس شخص نے مشرکہ باندی سے وطی کرنے کو مکروہ سمجھا یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کر لے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← جس شخص نے مشرکہ باندی سے وطی کرنے کو مکروہ سمجھا یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کر لے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 33337 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٥٨ - حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن معاوية بن قرة قال: كان عبد اللَّه يكره أمة مشركة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنی مشرکہ باندی کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34858]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34858، ترقيم محمد عوامة 33337)
حدیث نمبر: 33338 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٥٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا أبو هلال عن معاوية بن قرة عن ابن مسعود قال: أكره أن أطأ (امرأة) (١) مشركة حتى تسلم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں ناپسند کرتا ہوں کہ میں مشرکہ باندی سے وطی کروں یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34859]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34859، ترقيم محمد عوامة 33338)
حدیث نمبر: 33339 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٦٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن حبيب عن عمرو بن هرم قال: سئل جابر ابن زيد عن الرجل يشتري (الجارية) (١) من السبي فيقع عليها؟ قال: لا، حتى يعلمها الصلاة والغسل من الجنابة وحلق العانة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن ھرم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید رضی اللہ عنہ سے ایسے آدمی کے متعلق پوچھا گیا: جو قیدیوں میں پہلے کوئی باندی خریدے کیا وہ اس سے وطی کرسکتا ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: نہیں! یہاں تک کہ اس کو نماز سکھائے، اور ناپاکی کا غسل اور زیر ناف بال کاٹنا سکھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34860]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34860، ترقيم محمد عوامة 33339)
حدیث نمبر: 33340 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٦١ - حدثنا شاذان قال: ثنا شريك عن أبي إسحاق عن بكر بن ماعز عن ربيع بن خيثم قال: إذا أصبتَ الأمة (المشركة) (١) فلا تأتيها حتى تسلم وتغتسل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بکر بن ماعز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ربیع بن خثیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جب تم کسی مشرکہ باندی کو حاصل کرو۔ تو تم اس کے قریب مت جاؤ یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کرلے اور غسل کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34861]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34861، ترقيم محمد عوامة 33340)