☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض لوگوں نے بزدلی اور شجاعت کے بارے میں یوں کہا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← بعض لوگوں نے بزدلی اور شجاعت کے بارے میں یوں کہا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 33281 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٧٩٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن حارثة بن مضرب عن علي قال: لقد رأيتنا يوم بدر ونحن نلوذ برسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وهو أقربنا إلى العدو وكان من أشد الناس يومئذ بأسًا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارثہ بن مضرب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ جنگ بدر کے دن میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات سے حفاظت حاصل کر رہے ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہم لوگوں میں سب سے زیادہ دشمن کے قریب ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس دن سب سے زیادہ سخت جنگجو تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34798]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34798، ترقيم محمد عوامة 33281)
حدیث نمبر: 33282 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٧٩٩ - حدثنا أبو أسامة عن زكريا عن أبي إسحاق عن البراء قال: كنا إذا أحمر البأس نتقي به، وإن الشجاع للذي يحاذي به (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب جنگ بہت زیادہ سخت ہوجاتی تو ہم لوگ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات سے حفاظت حاصل کرتے تھے۔ اور یقینا بہادر تو وہ ہی شخص ہوتا ہے جو مد مقابل ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34799]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34799، ترقيم محمد عوامة 33282)
حدیث نمبر: 33283 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٠٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي إسحاق عن حسان بن (فائد) (١) العبسي قال: قال عمر: الشجاعة والجبن (غرائز) (٢) في الرجال، فيقاتل الشجاع عمن يعرف ومن لا يعرف، ويفر الجبان عن أبيه وأمه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسان بن فائد العبسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بہادری اور بزدلی مردوں میں پائی جانے والی خصلتیں ہیں۔ بہادر شخص تو اس شخص سے لڑتا ہے چاہے وہ اس کو جانتا ہو یا نہ جانتا ہو۔ اور بزدل تو اپنے ماں، باپ سے بھاگتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34800]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34800، ترقيم محمد عوامة 33283)
حدیث نمبر: 33284 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٠١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان ومسعر عن عبد الملك بن عمير عن قبيصة ابن جابر قال: قال عمر: الشجاعة والجبن (سمة) (١) أو خلق في الرجال، فيقاتل الشجاع عمن لا يبالي أن (لا) (٢) (يؤوب) (٣) إلى أهله، ويفر الجبان عن (ابن) (٤) أبيه وأمه (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قبیصہ بن جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بہادری اور بزدلی مردوں میں پائی جانے والی عادت یا خصلت ہے۔ بہادر تو اس بات سے بےپروا ہو کر لڑتا ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کی طرف لوٹے گا، اور بزدل شخص تو اپنے ماں، باپ کے بیٹے سے بھاگتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34801]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34801، ترقيم محمد عوامة 33284)
حدیث نمبر: 33285 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٠٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا أشعث عن عبد العزيز بن صهيب قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أشجع الناس وأسخى الناس (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد العزیز بن صھیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تمام لوگوں میں سب سے زیادہ بہادر اور سب سے زیادہ سخی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34802]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34802، ترقيم محمد عوامة 33285)
حدیث نمبر: 33286 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٠٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم شديد البطش (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ا بو جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بہت زیادہ طاقتور شخص تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34803]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34803، ترقيم محمد عوامة 33286)
حدیث نمبر: 33287 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٠٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسماعيل عن قيس قال: سمعت خالد بن الوليد يقول: لقد انقطع في يدي يوم مؤتة تسعة أسياف وصبرت صفيحة يمانية (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ غزوہ مؤتہ کے دن میرے ہاتھ سے نو تلواریں ٹوٹیں آخر کار میں نے ایک یمنی چوڑی تلوار پر صبر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34804]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34804، ترقيم محمد عوامة 33287)
حدیث نمبر: 33288 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٨٠٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن (هاشم) (١) بن هاشم قال: سمعت سعيد بن المسيب يقول: كان سعد بن مالك أشد المسلمين بأسًا يوم أحد (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہاشم بن ہاشم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ: حضرت سعد بن مالک رضی اللہ عنہ غزوہ احد کے دن مسلمانوں میں سب سے زیادہ سخت جنگجو تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34805]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34805، ترقيم محمد عوامة 33288)