☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو قبیلہ بنو عبس کے بارے میں منقول ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← ان روایات کا بیان جو قبیلہ بنو عبس کے بارے میں منقول ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 33160 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٦٧٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن سالم عن سعيد بن جبير قال: جاءت ابنة خالد بن (سنان) (١) العبسي إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"مرحبا بابنة أخي مرحبا بابنة (نبي) (٢) ضيعه قومه" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضر ت خالد بن سنان العبسی کی بیٹی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں آئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کو فرمایا: خوش آمدید میرے بھائی کی بیٹی کو خوش آمدید، نبی کی بیٹی کو جس کو اس کی قوم نے ضائع کردیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34673]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34673، ترقيم محمد عوامة 33160)
حدیث نمبر: 33161 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٦٧٤ - حدثنا أبو نعيم عن شريك عن أبي إسحاق قال: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"يا بني عبس ما شعاركم؟" قالوا: حرام، قال:"بل شعاركم حلال" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے بنو عبس والو! تمہاری نشانی کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا: حرام۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تمہاری نشانی تو ”حلال“ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34674]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34674، ترقيم محمد عوامة 33161)
حدیث نمبر: 33162 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٦٧٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا أبو الضريس عقبة بن (عمار) (١) العبسي عن مسعود بن (حراش) (٢) أخ لربعي بن (حراش) (٣) أن عمر بن الخطاب سأل العبسيين: أي الخيل وجدتموه أصبر في حربكم؟ قالوا: الكميت (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسعود بن حراش رحمہ اللہ جو حضرت ربعی بن حِراش رحمہ اللہ کے بھائی ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطا ب رضی اللہ عنہ نے قبیلہ بنو عبس والوں سے پوچھا: تم لوگ جنگوں میں کون سا گھوڑا زیادہ صابر پاتے ہو؟ انہوں نے عرض کیا: سیاہ و سرخ رنگ کے گھوڑے کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34675]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34675، ترقيم محمد عوامة 33162)