☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو قبیلہ قیس والوں کے بارے میں منقول ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← ان روایات کا بیان جو قبیلہ قیس والوں کے بارے میں منقول ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 33151 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٦٦٤ - حدثنا محمد بن الحسن الأسدي قال: ثنا يحيى بن زكريا عن سعد بن طارق قال: حدثني سالم بن أبي الجعد أن أبا الدرداء كان يحلف باللَّه لا تبقى قبيلة إلا ضارعت النصرانية غير قيس، يا معشر المسلمين فأحبوا قيسًا، يا معشر المسلمين فأحبوا قيسًا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم بن ابی الجعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہاللہ کی قسم اٹھا کر فرماتے تھے کہ کوئی قبیلہ بھی باقی نہیں رہے گا مگر یہ کہ سب نصرانیوں کے مشابہ ہوجائیں گے۔ سوائے قبیلہ قیس والوں کے۔ اے گروہ مسلمین! قیس والوں سے محبت کرو، اے گروہ مسلمین! قیس والوں سے محبت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34664، ترقيم محمد عوامة 33151)
حدیث نمبر: 33152 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٦٦٥ - حدثنا محمد بن الحسن قال: ثنا أبو (الحريش) (١) عن زيد بن محمد قال: كنت في غزاة مع مسلمة بن عبد الملك (بالترك) (٢) فهدده رسل خاقان وكتب إليه: لألقينك (بحزاورة) (٣) الترك، فكتب إليه مسلمة: إنك تلقاني (بحزاورة) (٤) الترك وأنا ألقاك (بحزاورة) (٥) العرب، -يعني قيسًا (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت مسلمہ بن عبد الملک رحمہ اللہ کے ساتھ ترک کے کسی غزوہ میں تھا۔ تو خاقان بادشاہ کے قاصد نے ان کو بہت دھمکیاں دیں اور ان کو خط لکھا۔ میں تمہارے ساتھ ملوں گا ترک کے طاقتور نوجوانوں کے ساتھ۔ تو اس کے جواب میں حضرت مسلمہ رحمہ اللہ نے اس کو خط لکھا: بیشک تم ہم سے ملو گے ترک کے طاقتوروں کے ساتھ، میں تم سے ملوں گا عرب کے طاقتوروں کے ساتھ یعنی قبیلہ قیس والوں کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34665]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34665، ترقيم محمد عوامة 33152)
حدیث نمبر: 33153 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٦٦٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا العوام قال: حدثني منصور عن ربعي بن (حراش) (١) عن حذيفة قال: ادنوا يا معشر مضر، إن منكم سيد ولد آدم، ومنكم سوابق كسوابق الخيل (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ربعی بن حراش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اے گروہ مضر! قریب ہو جاؤ، بیشک اولادِ آدم کے سردار تم میں سے ہیں، اور تم لوگوں میں ہی سبقت لے جانے والے ہوں گے جیسا کہ گھوڑوں کی دوڑ میں سبقت لے جانے والے ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34666]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34666، ترقيم محمد عوامة 33153)
حدیث نمبر: 33154 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٦٦٧ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن عبد اللَّه بن المؤمل عن عطاء عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا اختلف الناس فالحق في مضر" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب لوگ اختلاف کرنے لگیں گے تو حق قبیلہ مضر میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34667]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34667، ترقيم محمد عوامة 33154)
حدیث نمبر: 33155 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٦٦٨ - حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان قال: قال عمر: قيس ملاحم العرب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: قبیلہ قیس عرب کے جنگجو ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34668]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34668، ترقيم محمد عوامة 33155)