☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من فضل النبي ﷺ من الناس بعضهم على بعض
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الفضائل← من فضل النبي ﷺ من الناس بعضهم على بعض
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 6
حديث رقم: 33145 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٦٥٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن محمد بن أبي يعقوب قال: سمعت عبد الرحمن بن أبي بكرة يحدث عن أبيه أن الأقرع بن حابس جاء إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال: إنما بايعك سراق (الحاج) (١) من أسلم وغفار ومزينة -وأحسب- جهينة، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أرأيت إن كان أسلم وغفار وأحسب جهينة خيرًا من بني تميم ومن بني عامر وأسد وغطفان، (أ) (٢) خابوا وخسروا؟" قال: نعم، قال:"فوالذي نفسي بيده إنهم لأخير منهم" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی بکرہ رحمہ اللہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد حضرت ابو بکرہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: بیشک آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے قبیلہ اسلم، غفار، مزینہ… راوی کہتے ہیں… میرا گمان ہے کہ قبیلہ جھینہ بھی کہا… کے چوروں نے بیعت کی۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تیری کیا رائے ہے اگر قبیلہ اسلم، اور غفار، اور جھینہ والے قبیلہ بنو تمیم اور بنو عامر، اسد اور غطفان والوں سے بہتر ہوں تو کیا وہ لوگ خسارے اور نقصان میں نہیں؟ آپ رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: پس قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ ٔ قدرت میں میری جان ہے یقینا یہ ان سے بہتر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34658]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34658، ترقيم محمد عوامة 33145)
حديث رقم: 33146 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٦٥٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عبد الملك بن عمير عن عبد الرحمن ابن أبي بكرة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (أرأيتم) (١) إن كانت جهينة وأسلم وغفار خيرا من بني تميم ومن بني عبد اللَّه بن غطفان وعامر بن صعصعة"، ومد بها صوته قالوا: يا رسول اللَّه فقد خابوا وخسروا قال:"فإنهم خير" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہاری کیا رائے ہے اگر قبیلہ جھینہ، اسلم، اور قبیلہ غفار والے قبیلہ بنو تمیم اور عبد اللہ بن غطفان، اور عامر بن صعصعہ وغیرہ سے بہتر ہوں؟ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ کہتے ہوئے اپنی آواز کو لمبا کیا۔ صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! پھر تو وہ لوگ خسارے اور نقصان میں ہوں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یقینا یہ ہی بہتر لوگ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34659]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34659، ترقيم محمد عوامة 33146)
حديث رقم: 33147 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٦٦٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن (سعد) (١) بن إبراهيم قال: سمعت أبا سلمة يحدث عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال: ["أسلم وغفار ومزينة ومن كان من جهينة أو جهينة، خير من بني تميم ومن بني عامر و (الحليفين) (٢) أسد وغطفان" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قبیلہ اسلم، قبیلہ غفار، قبیلہ مزینہ اور جو لوگ قبیلہ جھینہ میں سے ہیں یا یوں فرمایا کہ قبیلہ جھینہ والے قبیلہ بنو تمیم اور قبیلہ بنو عامر اور ان دونوں کے حلیف قبیلہ اسد اور قبیلہ غطفان سے بہتر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34660]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34660، ترقيم محمد عوامة 33147)
حديث رقم: 33148 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٦٦١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سعد بن إبراهيم عن عبد الرحمن بن هرمز عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم] (١) قال:"قريش والأنصار وأسلم وغفار موالي للَّه ولرسوله ولا مولى لهم غيره" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قبیلہ قریش، انصار، قبیلہ اسلم، اور قبیلہ غفار والے اللہ اور اس کے رسول 5 کے دوست ہیں۔ ان لوگوں کا ان کے سوا کوئی دوست نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34661]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34661، ترقيم محمد عوامة 33148)
حديث رقم: 33149 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٦٦٢ - حدثنا معاوية بن هشام عن عمر بن راشد عن إياس بن سلمة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أسلم سالمها اللَّه وغفار غفر اللَّه لها" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قبیلہ اسلم والے اللہ ان کی حفاظت فرمائے اور قبیلہ غفار والے اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34662]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34662، ترقيم محمد عوامة 33149)
حديث رقم: 33150 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٦٦٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا ابن إسحاق عن عمران بن أبي أنس عن حنظلة بن علي الأسلمي عن خفاف بن إيماء بن رحضة الغفاري قال: صلى بنا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فلما رفع رأسه من الركعة الآخرة قال:"أسلم سالمها اللَّه، وغفار غفر اللَّه لها"، ثم أقبل فقال:"إني لست أنا قلت هذا، ولكن اللَّه (قاله) (١) " (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خفاف بن ایماء بن رحضہ غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دوسری رکعت سے اپنا سر اٹھایا تو ارشاد فرمایا: قبیلہ اسلم والے اللہ ان کو سلامت رکھے۔ اور قبیلہ غفار والے اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: یقینا میں نے یہ بات نہیں کہی۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34663، ترقيم محمد عوامة 33150)