☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں مذکور ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← ان روایات کا بیان جو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں مذکور ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 32953 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٤٦٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن عمارة بن القعقاع عن أبي زرعة عن أبي هريرة قال: سمعته يقول أتى جبريلُ النبيّ صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"هذه خديجة قد أتتك معها إناء فيه إدام أو طعام أو شراب، فإذا هي أتتك فاقرأ ﵍ من ربها، وبشرها ببيت في الجنة من قصب لا صخب فيه ولا نصب" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو زرعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آ کر عرض کیا۔ یہ خدیجہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئیں ہیں، اس حال میں کہ ان کے ساتھ ایک برتن ہے جس میں سالن یا کھانا یا پانی ہے۔ پس جب یہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آجائیں تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کو ان کے رب کی طرف سے سلام کہہ دیں۔ اور ان کو جنت میں موتیوں سے بنے ہوئے گھر کی بشارت بھی سنا دیں۔ جس میں نہ تو شورو غل ہوگا اور نہ تھکاوٹ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34462]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34462، ترقيم محمد عوامة 32953)
حدیث نمبر: 32954 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٤٦٣ - حدثنا وكيع (و) (١) يعلى عن إسماعيل بن أبي خالد عن ابن أبي أوفى قال: سمعته يقول: بشر رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم خديجة ببيت في الجنة من قصب لا صخب فيه ولا نصب (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موتیوں سے بنے ہوئے گھر کی بشارت سنائی جس میں نہ تو شوروغل ہوگا اور نہ ہی تھکاوٹ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34463]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34463، ترقيم محمد عوامة 32954)
حدیث نمبر: 32955 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٤٦٤ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير وأبو أسامة عن هشام بن عروة (عن) (١) أبيه عن عبد اللَّه بن جعفر عن علي قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"خير نسائها مريم ابنة عمران، وخير نسائها خديجة" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ عورتوں میں سب سے بہتر مریم بنت عمران رحمہ اللہ ہیں۔ اور عورتوں میں سب سے بہتر خدیجہ رضی اللہ عنہا ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34464]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34464، ترقيم محمد عوامة 32955)
حدیث نمبر: 32956 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٤٦٥ - حدثنا ابن نمير عن الأعمش عن أبي صالح عن رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال: أتى جبريل النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"بشر خديجة ببيت في الجنة من قصب لا ⦗١٣٠⦘ صحب فيه (ولا) (١) نصب" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہ م میں سے کسی ایک سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور فرمایا: حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ م کو جنت میں موتیوں سے بنے ہوئے گھر کی خوشخبری سنا دیں جس میں نہ تو شوروغل ہوگا اور نہ ہی کسی قسم کی تھکاوٹ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34465]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34465، ترقيم محمد عوامة 32956)
حدیث نمبر: 32957 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٤٦٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"حسبك من نساء العالمين بأربع: خديجة ابنة خويلد، وفاطمة ابنة محمد صلى الله عليه و آله وسلم (١) ، وآسية امرأة فرعون، (٢) (ومريم) (٣) ابنة عمران" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تجھے تمام جہان کی عورتوں میں سے چار ہی کافی ہیں۔ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا، فاطمہ بنت محمد رضی اللہ عنہا، آسیہ رحمہ اللہ فرعون کی بیوی، اور مریم بنت عمران رحمہ اللہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34466]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34466، ترقيم محمد عوامة 32957)
حدیث نمبر: 32958 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٤٦٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا حماد بن سلمة عن ثابت عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: بينما رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم جالس معه جبريل إذ أقبلت خديجة فقال جبريل:"يا رسول اللَّه هذه خديجة فاقرئها من اللَّه ﵎ السلام ومني" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس درمیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف فرما تھے اور حضرت جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا آئیں۔ تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا: اے اللہ کے رسول 5! یہ خدیجہ رضی اللہ عنہا ہیں۔ پس آپ ان کو اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے اور میری طرف سے سلام کہہ دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34467]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34467، ترقيم محمد عوامة 32958)