☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في عائشة ﵂
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفضائل← ما ذكر في عائشة ﵂
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 12
Hadith No.: 32941 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٥٠ - حدثنا أبو معاوية عن إسماعيل بن سميع عن مسلم البطين قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"عائشة (زوجي) (١) في الجنة" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسلم بطین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عا رضی اللہ عنہا رضی اللہ عنہ جنت میں بھی میری بیوی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34450]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34450، ترقيم محمد عوامة 32941)
Hadith No.: 32942 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٥١ - حدثنا وكيع عن شعبة عن عمرو بن مرة عن مرة عن أبي موسى قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"كمل من الرجال كثير، ولم يكمل من النساء إلا آسية امرأة فرعون، ومريم ابنة عمران، وفضل عائشة على النساء كفضل الثريد على الطعام" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بہت سے آدمی کامل ہوئے اور عورتوں میں کامل نہیں ہوئیں مگر آسیہ فرعون کی بیوی، اور مریم بنت عمران رضی اللہ عنہا اور عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت عورتوں پر ایسی ہے جیسے ثرید کی فضیلت سب کھانوں پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34451]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34451، ترقيم محمد عوامة 32942)
Hadith No.: 32943 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٥٢ - حدثنا الفضل بن دكين عن زهير عن أبي إسحاق عن مصعب بن سعد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"عائشة تفضل النساء كما تفضل الثريد (على) (١) سائر الطعام" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عائشہ رضی اللہ عنہا عورتوں پر ایسی ہی فضیلت رکھتی ہیں جیسا کہ ثرید کھانوں پر فضیلت رکھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34452]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34452، ترقيم محمد عوامة 32943)
Hadith No.: 32944 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٥٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسماعيل بن أبي خالد عن عبد الرحمن بن أبي الضحاك عن عبد الرحمن بن محمد بن زيد بن جدعان قال: حدثنا أن عبد اللَّه، بن صفوان وآخر معه، أتيا عائشة فقالت عائشة: يا فلان هل سمعت حديث حفصة؟ فقال: نعنم يا أم المؤمنين، فقال لها عبد اللَّه بن صفوان: وما ذاك يا أم المؤمنين؟ قالت: خلال فيَّ (تسع) (١) لم تكن في أحد من الناس إلا ما آتى اللَّه مريم ابنة عمران، واللَّه ما أقول هذا أني أفتخر على (صواحبي) (٢) قال: عبد اللَّه بن صفوان: وما هي يا أم المؤمنين؟ قالت: نزل المك بصورتي، وتزوجني رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لسبع سنين، وأهديت إليه لتسع سنين، وتزوجني بكرًا لم يشركه فيَّ ⦗١٢٦⦘ أحد من الناس، وأتاه الوحي وأنا وإياه في لحاف واحد، وكنت من أحب الناس إليه، ونزل في آيات من القرآن كادت الأمة تهلك فيهن، ورأيت جبريل ولم يره أحد من نسائه غيري، وقبض في بيتي لم يله أحد غير الملك وأنا (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن محمد بن زید فرماتے ہیں کہ ہمیں بیان کیا گیا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن صفوان اور ان کے ساتھ ایک دوسرا آدمی یہ دونوں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے فلاں! کیا تو نے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کی حدیث سنی؟ اس نے عرض کیا: جی ہاں! ام المؤمنین، اس پر حضرت عبد اللہ بن صفوان رحمہ اللہ نے ان سے پوچھا: اے ام المؤمنین! وہ حدیث کیا ہے؟ آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: مجھ میں نو خصلتیں ایسی ہیں جو لوگوں میں سے کسی میں بھی نہیں ہیں۔ سوائے ان کے جو اللہ نے حضرت مریم بنت عمران کو عطا فرمائیں۔ اللہ کی قسم! میں یہ نہیں کہتی کہ میں اپنی ساتھیوں پر فخر کرتی ہوں عبداللہ بن صفوان نے پوچھا: اے ام المؤمنین! وہ خصلتیں کیا ہیں؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: فرشتہ میری تصویر لے کر اترا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے شادی کی جب کہ میں سات سال کی تھی اور مجھے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا نو سال کی عمر میں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صرف مجھ باکرہ سے شادی کی۔ اور اس میں میرا کوئی بھی شریک نہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس وحی آتی اس حال میں کہ میں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک ہی بستر میں ہوتے۔ اور میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب تھی۔ اور میرے بارے میں قرآن کی چند آیات اتریں۔ اور قریب تھا کہ امت ان کے بارے میں ہلاک کردی جاتی۔ اور میں نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کو دیکھا اور میرے علاوہ کسی عورت نے بھی ان کو نہیں دیکھا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال میرے گھر میں ہوا جہاں میرے اور فرشتہ کے سوا کوئی نہیں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34453]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34453، ترقيم محمد عوامة 32944)
Hadith No.: 32945 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٥٤ - حدثنا عبد الرحيم عن (مجالد) (١) عن الشعبي عن مسروق قال: أخبرتني عائشة قالت: بينا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم جالس في البيت إذ دخل الحجرة علينا رجل على فرس فقام إليه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فوضع يده على معرفة الفرس فجعل يكلمه، قالت: ثم رجع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقلت: يا رسول اللَّه من هذا الذي كنت تناجي؟ قال:"وهل رأيت أحدًا؟"، قالت: قلت: نعم، رأيت رجلًا على فرس، قال:"بمن (شبهته) (٢) ؟، قالت: بدحية الكلبي، قال:"ذاك جبريل"، قال:"قد رأيتِ خيرًا"، قال: ثم (لبثت) (٣) ما شاء اللَّه أن (ألبث) (٤) فدخل جبريل ورسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في الحجرة، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يا عائشة"، قلت: لبيك وسعديك يا رسول اللَّه، قال:"هذا جبريل وقد أمرني أن أقرئك (منه السلام) (٥) "، قالت: قلت أرجع إليه مني السلام ورحمة اللَّه وبركاته، جزاك اللَّه من دخيل خير ما يجزئ الدخلاء، ⦗١٢٧⦘ قالت: وكان ينزل الوحي على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وأنا وهو في لحاف واحد (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے خبر دی کہ اس درمیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم گھر میں بیٹھے ہوئے تھے ایک گھوڑے پر سوار آدمی حجرے میں ہم پر داخل ہوا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اٹھ کر اس کی طرف گئے اور اپنا ہاتھ گھوڑے کی گردن پر رکھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص سے بات کرنا شروع کردی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واپس لوٹے۔ تو میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول 5! یہ کون شخص تھا جس سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سرگوشی فرما رہے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے کسی کو دیکھا؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: جی ہاں! میں نے ایک آدمی کو گھوڑے پر سوار دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: تو نے اس شخص کو کس کے مشابہہ پایا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: وہ جبرائیل علیہ السلام تھے تحقیق تو نے خیر کی بات دیکھی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔ پھر وہ ٹھہرے جب تک اللہ نے چاہا کہ وہ ٹھہریں۔ پس حضرت جبرائیل علیہ السلام داخل ہوئے اس حال میں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حجرے میں تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ رضی اللہ عنہا رضی اللہ عنہ! میں نے کہا: میں حاضر ہوں: اے اللہ کے رسول 5! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ جبرائیل علیہ السلام ہیں، تحقیق انہوں نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں ان کی طرف سے سلام کہوں۔ میں نے کہا: آپ بھی میری طرف سے ان کو کہہ دیں، اللہ کی سلامتی، رحمت ہو اور برکتیں ہوں۔ اللہ مہمان کو جو تمام داخل ہونے والے مہمانوں میں سب سے بہتر مہمان ہے بہترین بدلہ عطا فرمائے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر وحی اترتی تھی۔ اس حال میں کہ میں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک ہی بستر میں ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34454]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34454، ترقيم محمد عوامة 32945)
Hadith No.: 32946 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٥٥ - حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل قال: حدثني مصعب بن إسحاق بن طلحة أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"قد أريت عائشة في الجنة (ليهون) (١) علي (بذلك) (٢) موتي كأني أرى كفها" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن اسحاق بن طلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تحقیق جنت میں مجھے عائشہ رضی اللہ عنہا دکھلائی گئی، تاکہ اس کی وجہ سے مجھ پر میری موت آسان ہوجائے۔ گویا کہ میں نے اس کا ہاتھ دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34455]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34455، ترقيم محمد عوامة 32946)
Hadith No.: 32947 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٥٦ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد اللَّه بن عبد الرحمن عن أنس (ابن مالك) (١) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"فضل عائشة على النساء كفضل الثريد على سائر الطعام" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت عورتوں پر ایسی ہی ہے جیسا کہ ثرید کی فضیلت تمام کھانوں پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34456]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34456، ترقيم محمد عوامة 32947)
Hadith No.: 32948 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٥٧ - حدثنا جعفر بن عون قال: ثنا محمد بن شريك عن (ابن) (١) أبي مليكة قال: قالت عائشة: توفي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في بيتي وبين سحري ونحري (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے گھر میں میرے سینہ اور پیٹ کے درمیان وفات پائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34457]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34457، ترقيم محمد عوامة 32948)
Hadith No.: 32949 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٥٨ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن أبي وائل أن عليًّا بعث عمارًا والحسن يستنفران الناس، فقام رجل فوقع في عائشة، فقال عمار: أنها لزوجة نبينا صلى الله عليه و آله وسلم في (الدنيا) (١) والآخرة، ولكن اللَّه ابتلانا بها ليعلم إياه نطيع أو إياها (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت عمار رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو بھیجا کہ یہ دونوں لوگوں سے مدد طلب کریں۔ ایک آدمی کھڑا ہوا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا میں عیب نکالنے لگا، تو حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یقینا وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ مطہرہ رضی اللہ عنہا ہیں دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ لیکن اللہ نے ہمیں ان کے ذریعہ آزمائش میں ڈالا ہے کہ ہم اس کی (حضرت علی رضی اللہ عنہ) فرمانبرداری کرتے ہیں یا ان کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34458]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34458، ترقيم محمد عوامة 32949)
Hadith No.: 32950 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٥٩ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا إسماعيل بن أبي خالد عن رجل عن عمار قال: إن عائشة زوجة النبي صلى الله عليه و آله وسلم في الجنة (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کہ یقینا عائشہ رضی اللہ عنہا جنت میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34459]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34459، ترقيم محمد عوامة 32950)
Hadith No.: 32951 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٦٠ - حدثنا ابن نمير قال: ثنا موسى الجهني عن أبي بكر بن حفص قال: جاءت أم رومان -وهي أم عائشة- وأبو بكر إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقالا: يا رسول اللَّه (ادع اللَّه لعائشة دعوة نسمعها، فقال عند ذلك:"اللهم اغفر) (١) لعائشة ابنة أبي بكر مغفرة واجبة ظاهرة وباطنة" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر بن حفص فرماتے ہیں کہ حضرت ام رومان جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی والدہ ہیں یہ اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے، ان دونوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ سے عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے دعا فرمائیں جس کو ہم بھی سن لیں۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا فرمائی۔ اے اللہ! تو عائشہ رضی اللہ عنہا بنت ابی بکر رضی اللہ عنہ کی مغفرت فرما ضروری، ظاہری طور پر بھی اور باطنی طور پر بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34460]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34460، ترقيم محمد عوامة 32951)
Hadith No.: 32952 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٦١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن عامر قال: ثنا أبو سلمة ابن عبد الرحمن أن عائشة حدثته أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال لها:"إن جبريل يقرأ ﵍"، قالت عائشة: وعليه السلام ورحمة اللَّه وبركاته (١)
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: بیشک جبرائیل علیہ السلام تم کو سلام کہہ رہے ہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ان پر بھی سلامتی ہو۔ اور اللہ کی رحمت اور برکتیں ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34461]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34461، ترقيم محمد عوامة 32952)