٣٤٤٥٤ - حدثنا عبد الرحيم عن (مجالد) (١) عن الشعبي عن مسروق قال: أخبرتني عائشة قالت: بينا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم جالس في البيت إذ دخل الحجرة علينا رجل على فرس فقام إليه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فوضع يده على معرفة الفرس فجعل يكلمه، قالت: ثم رجع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقلت: يا رسول اللَّه من هذا الذي كنت تناجي؟ قال:"وهل رأيت أحدًا؟"، قالت: قلت: نعم، رأيت رجلًا على فرس، قال:"بمن (شبهته) (٢) ؟، قالت: بدحية الكلبي، قال:"ذاك جبريل"، قال:"قد رأيتِ خيرًا"، قال: ثم (لبثت) (٣) ما شاء اللَّه أن (ألبث) (٤) فدخل جبريل ورسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في الحجرة، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يا عائشة"، قلت: لبيك وسعديك يا رسول اللَّه، قال:"هذا جبريل وقد أمرني أن أقرئك (منه السلام) (٥) "، قالت: قلت أرجع إليه مني السلام ورحمة اللَّه وبركاته، جزاك اللَّه من دخيل خير ما يجزئ الدخلاء، ⦗١٢٧⦘ قالت: وكان ينزل الوحي على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وأنا وهو في لحاف واحد (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے خبر دی کہ اس درمیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم گھر میں بیٹھے ہوئے تھے ایک گھوڑے پر سوار آدمی حجرے میں ہم پر داخل ہوا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اٹھ کر اس کی طرف گئے اور اپنا ہاتھ گھوڑے کی گردن پر رکھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص سے بات کرنا شروع کردی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واپس لوٹے۔ تو میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول 5! یہ کون شخص تھا جس سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سرگوشی فرما رہے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے کسی کو دیکھا؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: جی ہاں! میں نے ایک آدمی کو گھوڑے پر سوار دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: تو نے اس شخص کو کس کے مشابہہ پایا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: وہ جبرائیل علیہ السلام تھے تحقیق تو نے خیر کی بات دیکھی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔ پھر وہ ٹھہرے جب تک اللہ نے چاہا کہ وہ ٹھہریں۔ پس حضرت جبرائیل علیہ السلام داخل ہوئے اس حال میں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حجرے میں تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ رضی اللہ عنہا رضی اللہ عنہ! میں نے کہا: میں حاضر ہوں: اے اللہ کے رسول 5! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ جبرائیل علیہ السلام ہیں، تحقیق انہوں نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں ان کی طرف سے سلام کہوں۔ میں نے کہا: آپ بھی میری طرف سے ان کو کہہ دیں، اللہ کی سلامتی، رحمت ہو اور برکتیں ہوں۔ اللہ مہمان کو جو تمام داخل ہونے والے مہمانوں میں سب سے بہتر مہمان ہے بہترین بدلہ عطا فرمائے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر وحی اترتی تھی۔ اس حال میں کہ میں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک ہی بستر میں ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34454]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34454، ترقيم محمد عوامة 32945)