☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في عمار بن ياسر ﵁
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الفضائل← ما ذكر في عمار بن ياسر ﵁
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 13
Hadith No.: 32909 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤١٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي إسحاق عن هانئ بن هانئ عن علي قال: كنا جلوسا عند النبي صلى الله عليه و آله وسلم فجاء عمار يستأذن فقال:"ائذنوا له (مرحبا) (١) بالطيب المطيب" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے آنے کے لیے اجازت طلب کی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ان کو اجازت دو، خوش آمدید پاکیزہ فطرت شخص کے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34419]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34419، ترقيم محمد عوامة 32909)
Hadith No.: 32910 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٢٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الأعمش عن (أبي عمار) (١) عن عمرو بن شرحبيل (قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم) (٢) :"عمار ملئ إيمانًا إلى مشاشه" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شرحبیل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عمار رضی اللہ عنہ پورے کے پورے ایمان سے بھرئے ہوئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34420]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34420، ترقيم محمد عوامة 32910)
Hadith No.: 32911 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٢١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي إسحاق عن أبي ليلى الكندي قال: جاء خباب إلى عمر فقال: ادنه، فما أحد أحق بهذا المجلس منك إلا عمار فجعل خباب يريه آثارا (بظهره) (١) مما عذبه المشركون (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو لیلی کندی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت خباب رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: قریب ہو جاؤ پس کوئی شخص بھی اس مجلس کا زیادہ حقدار نہیں ہے سوائے حضرت عمار رضی اللہ عنہ کے۔ پھر حضرت خباب رضی اللہ عنہ نے اپنی کمر پر مشرکین کی تکلیفوں کے نشان دکھلائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34421]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34421، ترقيم محمد عوامة 32911)
Hadith No.: 32912 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٢٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عمار عن سالم عن ابن مسعود قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ابن سمية ما خير بين أمرين إلا اختار أرشدهما" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سمیہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے یعنی حضرت عمار رضی اللہ عنہ کو جب بھی دو امروں میں اختیار دیا گیا تو انہوں نے زیادہ درست امر کو اختیار فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34422]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34422، ترقيم محمد عوامة 32912)
Hadith No.: 32913 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٢٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن سلمة بن كهيل عن مجاهد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما لهم ولعمار يدعوهم إلى الجنة، ويدعونه إلى النار، وكذلك دأب الأشقياء الفجار" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ا ن لوگوں کو عمار رضی اللہ عنہ کے بارے میں کیا ہوا؟ عمار رضی اللہ عنہان کو جنت کی طرف بلاتا ہے اور وہ لوگ اس جہنم کی طر ف بلاتے ہیں؟ اور یہی عادت و طریقہ ہے بدبخت اور فاجروں کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34423]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34423، ترقيم محمد عوامة 32913)
Hadith No.: 32914 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٢٤ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا مسعر عن عمرو بن مرة عن أبي البختري قال: سئل علي عن عمار (قال) (١) : مؤمن (بر) (٢) وإن ذكرته ذكر، وقد دخل الإيمان في سمعه وبصره، وذكر ما شاء اللَّه من جسده (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ا بو البختری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے حضرت عمار رضی اللہ عنہ کے متعلق پوچھا گیا: آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بھولنے والے مومن تھے۔ جب تم ان کو یاد کراتے تو ان کو یاد آجاتا۔ اور تحقیق ایمان ان کے کان اور ان کی آنکھ میں داخل ہوا۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے ان کے جسم کے اس حصہ کو ذکر کیا جو اللہ نے چاہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34424]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34424، ترقيم محمد عوامة 32914)
Hadith No.: 32915 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٢٥ - حدثنا أبو معاوية قال: ثنا الأعمش عن عمرو بن مرة عن أبي البختري عن علي قال: قالوا له: أخبرنا عن أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، قالوا: أخبرنا عن عمار؟ قال: مؤمن (بر) (١) وإن ذكرته ذكر (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے لوگوں نے کہا کہ ہمیں حضرت عمار رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتائیں۔ انہوں نے فرمایا کہ وہ ایک ایسے مومن تھے جنھیں بھلا دیا گیا۔ اگر یاد کرو تو یاد آجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34425]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34425، ترقيم محمد عوامة 32915)
Hadith No.: 32916 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٢٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي قيس عن (هزيل) (١) (قال) (٢) : ⦗١١٧⦘ أتي النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقيل له: إن عمارا وقع عليه جبل فمات، قال:"ما مات عمار" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ھذیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کوئی شخص آیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتلایا گیا کہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ پر دیوار گرگئی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: عمار رضی اللہ عنہ نہیں مرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34426]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34426، ترقيم محمد عوامة 32916)
Hadith No.: 32917 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٢٧ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا عمر بن أبي زائدة عن وردان المؤذن أنه سمع القاسم بن مخيمرة يقول: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ملئ عمار إيمانا إلى المشاش وهو ممن حرم على النار" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن مخیمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عمار رضی اللہ عنہ پورے پورے ایمان سے بھرے ہوئے ہیں۔ یہ ان لوگوں میں سے ہیں جن پر جہنم کو حرام کردیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34427]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34427، ترقيم محمد عوامة 32917)
Hadith No.: 32918 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٢٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا العوام بن حوشب عن سلمة بن كهيل عن علقمة عن خالد بن الوليد قال: كان بيني وبين عمار كلام، فانطلق عمار يشكوني (إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فأتيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وهو يشكوني) (١) ، فجعل عمار لا يزيده إلا غلظة ورسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ساكت، فبكى عمار وقال: يا رسول اللَّه ألا تسمعه قال: فرفع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم رأسه فقال:"من عادى عمارا عاداه اللَّه، ومن أبغض عمارًا أبغضه اللَّه"، قال: فخرجت فما كان شيء أبغض إلى من غضب عمار، فلقيته فرضي (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ میرے اور عمار رضی اللہ عنہ کے درمیان کچھ تلخ کلامی ہوگئی۔ پس عمار رضی اللہ عنہ گئے اور جا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو میری شکایت کرنے لگے۔ تو میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں آیا اس حال میں کہ وہ میری شکایت کر رہے تھے۔ گفتگو کے دوران حضرت عمار رضی اللہ عنہ کا غصہ بڑھتا ہی چلا جا رہا تھا۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش تھے۔ پھر عمار رضی اللہ عنہ رونے لگے اور کہا: اے اللہ کے رسول 5! کیا آپ رضی اللہ عنہ نہیں سن رہے؟ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میری طرف اپنا سر اٹھایا اور ارشاد فرمایا: جو عمار سے دشمنی کرے گا اللہ تعالیٰ اس شخص سے دشمنی کریں گے، اور جو عمار رضی اللہ عنہ سے بغض رکھے گا اللہ تعالیٰ اس شخص سے بغض رکھیں گے۔ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں گھر سے نکلا تھا اس حال میں کہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ سے زیادہ کوئی چیز مجھے مبغوض نہیں تھی۔ پھر میں ان سے ملا پس وہ راضی ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34428]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34428، ترقيم محمد عوامة 32918)
Hadith No.: 32919 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٢٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا المسعودي عن القاسم (بن) (١) عبد الرحمن قال: أول من بنى مسجدًا يصلى فيه عمار بن يسارا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسعودی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن عبد الرحمن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: پہلی مسجد جس میں نماز پڑھی گئی اس کے بنانے والے حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34429]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34429، ترقيم محمد عوامة 32919)
Hadith No.: 32920 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٣٠ - حدثنا هشيم عن حصين عن أبي مالك ﴿إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُ مُطْمَئِنٌّ بِالْإِيمَانِ﴾ [النحل: ١٠٦] ، (قال) (١) : نزلت في عمار (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مالک رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: قرآن کی آیت {إلاَّ مَنْ أُکْرِہَ وَقَلْبُہُ مُطْمَئِنٌّ بِالإِیمَانِ } (مگر وہ شخص جس کو مجبور کیا گیا اس حال میں کہ اس کا دل ایمان پر مطمئن تھا) یہ آیت حضرت عمار رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34430]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34430، ترقيم محمد عوامة 32920)
Hadith No.: 32921 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٤٤٣١ - حدثنا (عثام) (١) بن علي قال: ثنا الأعمش عن أبي إسحاق عن هانئ ابن هانئ قال: استأذن عمار على علي فقال: مرحبا بالطيب المطيب سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"ملئ عمار إيمانا إلى مشاشه" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ھانی بن ھانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے آنے کے لیے اجازت مانگی تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: خوش آمدید پاکیزہ فطرت شخص کے لیے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا: عمار رضی اللہ عنہ پورے کے پورے ایمان سے بھرے ہوئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34431]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34431، ترقيم محمد عوامة 32921)