☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں منقول ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← ان روایات کا بیان جو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں منقول ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 32835 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٤٤ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحر بن (الصياح) (١) عن عبد الرحمن بن الأخنس عن سعيد بن زيد قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"عبد الرحمن بن ⦗٩١⦘ عوف في الجنة" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عبد الرحمن رضی اللہ عنہ بن عوف رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34344]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34344، ترقيم محمد عوامة 32835)
حدیث نمبر: 32836 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٤٥ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا مسعر عن سعد بن إبراهيم أن عليا وعمرو ابن العاص (أتيا) (١) قبر عبد الرحمن بن عوف فذكر أن أحدهما قال: اذهب ابن عوف فقد أدركت صفوها (وسبقت رنقها) (٢) ، (وقال) (٣) الآخر: اذهب ابن عوف فقد ذهبت (ببطنتك) (٤) لم (تتخضخض) (٥) منها شيئًا (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ دونوں حضرات حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی قبر پر تشریف لائے، ان دونوں میں سے ایک نے ایسے ان کا ذکر فرمایا: ابن عوف چلے گئے۔ پس تحقیق تم نے اپنی سچائی کو پا لیا۔ اور تم جھوٹ اور گدلے پن پر غالب آگئے۔ اور دوسرے نے یوں فرمایا: ابن عوف رضی اللہ عنہ چلے گئے۔ تحقیق تم اپنے نامۂ اعمال کو ایسے لے گئے کہ تم نے اس کے اجر میں سے کچھ بھی کمی نہیں کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34345]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34345، ترقيم محمد عوامة 32836)
حدیث نمبر: 32837 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٣٤٦ - [حدثنا غندر عن شعبة عن سعد بن إبراهيم قال: سمعت أبي يحدث أنه سمع عمرو بن العاص قال: لما مات عبد الرحمن بن عوف قال: اذهب ابن عوف ببطنتك لم تتغضغض منها شيئًا] (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوگیا تو حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا ”ابن عوف چلے گئے اور انہوں نے اپنے اجر کو حکومت یا امارت سے کم نہیں کیا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34346]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34346، ترقيم محمد عوامة 32837)