☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما حفظت في الزبير بن العوام ﵁
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الفضائل← ما حفظت في الزبير بن العوام ﵁
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 10
حديث رقم: 32825 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣٣٤ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام بن عروة عن عبد اللَّه عن أبيه قال: جمع لي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أبويه يوم قريظة فقال:"بأبي وأمي" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے لیے غزوہ بنو قریظہ کے دن اپنے والدین کو جمع کیا اور ارشاد فرمایا: میرے ماں باپ تجھ پر قربان ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34334، ترقيم محمد عوامة 32825)
حديث رقم: 32826 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣٣٥ - حدثنا أبو معاوية عن هشام بن عروة عن محمد بن المنكدر عن جابر ابن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الزبير ابن عمتي وحواري من أمتي" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابربن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: زبیر میری پھوپھی کے بیٹے ہیں۔ اور میری امت میں سے میرے حواری ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34335]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34335، ترقيم محمد عوامة 32826)
حديث رقم: 32827 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣٣٦ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحر بن الصياح عن عبد الرحمن بن الأخنس عن (سعيد) (١) بن زيد قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"الزبير في الجنة" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ زبیر رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34336]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34336، ترقيم محمد عوامة 32827)
حديث رقم: 32828 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣٣٧ - حدثنا أحمد بن عبد اللَّه بن يونس عن حماد بن سلمة عن علي قال: حدثني من رأى الزبير بن العوام وصدره كأنه (العيون) (١) من الطعن والرمي (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن زید بن جدعان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے بیان کیا جس نے حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کی زیارت کی کہ ان کا سینہ گویا کہ وہ تیروں اور نیزوں کا چشمہ ہو!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34337]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34337، ترقيم محمد عوامة 32828)
حديث رقم: 32829 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣٣٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن هشام بن عروة عن عروة قال: (إن) (١) أول رجل سل سيفًا في اللَّه الزبير، (نفخت) (٢) نفخة: أخذ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فخرج الزبير (يشق) (٣) الناس بسيفه ورسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بأعلى مكة فقال:"ما لك يا زبير" قال: أخبرت أنك أُخذتَ، قال: فصلى عليه ودعا له ولسيفه (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: بیشک سب سے پہلا آدمی جس نے اللہ کے راستہ میں تلوار سونتی وہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ ہیں۔ یہ خبر اڑا دی گئی، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پکڑ لیا گیا ہے۔! پس حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نکلے کہ وہ لوگوں کو اپنی تلوار سے چیرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس پہنچے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکہ کے اونچے مقام پر تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: اے زبیر رضی اللہ عنہ! تجھے کیا ہوا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے خبر ملی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پکڑ لیا گیا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے حق میں دعائے خیر کی اور ان کی تلوار کے لیے بھی دعا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34338، ترقيم محمد عوامة 32829)
حديث رقم: 32830 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣٣٩ - حدثنا عبد الرحيم عن هشام بن عروة عن عروة أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال يوم الخندق:"من رجل يذهب فيأتيني بخبر بني قريظة"، فركب الزبير فجاءه بخبرهم ثم عاد فقال ثلاث مرات:"من يأتيني بخبرهم"، فقال الزبير: نعم، قال: وجمع للزبير أبويه (فقال) (١) :"فداك أبي وأمي"، وقال للزبير:"لكل نبي حواري وحواريي الزبير وابن عمتي" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عروہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ خندق کے دن ارشاد فرمایا: کون شخص جائے گا اور میرے پاس بنو قریظہ والوں کی خبر لائے گا؟ پس حضرت زبیر رحمہ اللہ سوار ہوئے اور ان کی خبر لائے۔ پھر لوٹے پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا: کون شخص میرے پاس ان کی خبر لے کر آئے گا۔ ہر مرتبہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں! میں لاؤں گا۔ حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے لیے اپنے والدین کو جمع کیا اور ارشاد فرمایا: تجھ پر میرے ماں، باپ قربان ہوں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے اور میرے حواری زبیر رضی اللہ عنہ ہیں اور وہ میری پھوپھی کے بیٹے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34339]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34339، ترقيم محمد عوامة 32830)
حديث رقم: 32831 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣٤٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عاصم عن زر (عن) (١) عن علي قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"لكل نبي حواري وحواري الزبير" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے۔ میرے حواری زبیر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34340]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34340، ترقيم محمد عوامة 32831)
حديث رقم: 32832 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣٤١ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن (البهي) (١) عن عروة عن عائشة قال: قالت لي: كان (أبوك) (٢) من الذين استجابوا للَّه والرسول من بعد ما أصابهم القرح (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے ارشاد فرمایا: تمہارے والد ان لوگوں میں سے ہیں۔ جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول 5 کی پکار پر لبیک کہا باوجودیکہ وہ زخم کھاچکے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34341]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34341، ترقيم محمد عوامة 32832)
حديث رقم: 32833 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣٤٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا سعيد بن أبي عروبة عن أيوب عن نافع قال: سمع ابن عمر رجلًا (يقول) (١) : أنا ابن حواري رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال ابن عمر: إن كنت من آل الزبير وإلا فلا (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو یوں کہتے ہوئے سنا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حواری کا بیٹا ہوں اس پر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اگر تو آل زبیر رضی اللہ عنہ میں سے ہے تو ٹھیک ہے ورنہ ایسا نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34342]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34342، ترقيم محمد عوامة 32833)
حديث رقم: 32834 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣٤٣ - حدثنا أبو أسامة عن هشام قال: لم يكن مع (رسول اللَّه) (١) صلى الله عليه و آله وسلم يوم بدر غير فرسين أحدهما عليه الزبير (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غزوہ بدر کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ صرف دو گھوڑے تھے جن میں سے ایک پر حضرت زبیر رضی اللہ عنہ سوار تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34343]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34343، ترقيم محمد عوامة 32834)