٣٤٣٣٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن هشام بن عروة عن عروة قال: (إن) (١) أول رجل سل سيفًا في اللَّه الزبير، (نفخت) (٢) نفخة: أخذ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فخرج الزبير (يشق) (٣) الناس بسيفه ورسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بأعلى مكة فقال:"ما لك يا زبير" قال: أخبرت أنك أُخذتَ، قال: فصلى عليه ودعا له ولسيفه (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: بیشک سب سے پہلا آدمی جس نے اللہ کے راستہ میں تلوار سونتی وہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ ہیں۔ یہ خبر اڑا دی گئی، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پکڑ لیا گیا ہے۔! پس حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نکلے کہ وہ لوگوں کو اپنی تلوار سے چیرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس پہنچے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکہ کے اونچے مقام پر تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: اے زبیر رضی اللہ عنہ! تجھے کیا ہوا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے خبر ملی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پکڑ لیا گیا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے حق میں دعائے خیر کی اور ان کی تلوار کے لیے بھی دعا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34338، ترقيم محمد عوامة 32829)