☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما جاء في سعد بن أبي وقاص ﵁
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الفضائل← ما جاء في سعد بن أبي وقاص ﵁
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 12
حديث رقم: 32807 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣١٦ - حدثنا إسماعيل بن إبراهيم بن علية عن أيوب عن عائشة بنت سعد قال: سمعتها تقول: أبي واللَّه الذي جمع له رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أبويه يوم أحد (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ایوب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بنت سعد کو فرماتے ہوئے سنا کہ میرے والد، اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے احد کے دن ان کے لیے اپنے والدین کو جمع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34316]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34316، ترقيم محمد عوامة 32807)
حديث رقم: 32808 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣١٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سعد بن إبراهيم عن عبد اللَّه بن شداد عن علي بن أبي طالب (١) قال: ما سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يفدي بأبويه أحدًا إلا سعدًا فإني سمعته يقول يوم أحد:"أرم سعد فداك أبي وأمي" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نہیں سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کسی ایک کے لیے اپنے والدین کو فدا کیا ہو سوائے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: غزوہ احد کے دن۔ اے سعد! تم پر میرے ماں، باپ قربان ہوں۔ تم تیر چلاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34317]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34317، ترقيم محمد عوامة 32808)
حديث رقم: 32809 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣١٨ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: ثنا يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: سمعت سعد بن أبي وقاص يحدث أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم جمع له أبويه يوم أحد (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ احد کے دن ان کے لیے اپنے والدین کو جمع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34318]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34318، ترقيم محمد عوامة 32809)
حديث رقم: 32810 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣١٩ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: سمعت سعدًا يقول: إني لأول رجل من العرب رمى بسهم في سبيل اللَّه في الغزو عند القتال (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ اہل عرب میں سے میں پہلا شخص ہوں جس نے اللہ کے راستہ میں قتال کے وقت پہلا تیر چلایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34319]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34319، ترقيم محمد عوامة 32810)
حديث رقم: 32811 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣٢٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي بلج قال: سمعت مصعب بن سعد يحدث أن سعدًا كاتب غلامًا له فأراد منه شيئًا فقال: ما عندي ما أعطيك، وعمد إلى دنانير فخصفها في نعليه، فدعا سعد عليه فسرقت نعلاه (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو بلج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مصعب بن سعد رحمہ اللہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک غلام سے مکاتبت کا معاملہ کیا، تو انہوں نے اس غلام سے کچھ رقم کا مطالبہ کیا تو وہ کہنے لگا میرے پاس کچھ نہیں ہے جو میں آپ کو دوں۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے کچھ دیناروں کا مطالبہ کیا تھا جو اس نے اپنی جوتیوں میں چھپا لیے تھے۔ پس حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے بد دعا کی تو اس کے دونوں جوتے چوری ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34320]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34320، ترقيم محمد عوامة 32811)
حديث رقم: 32812 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣٢١ - حدثنا وكيع عن شعبة عن يحيى بن الحصين عن مصعب بن سعد عن أبيه أنه سمع رجلًا يتناول عليًّا، فدعا عليه فتخبطته (بختية) (١) فقتلته (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو سنا جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں غلط بات کر رہا تھا پس آپ رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے بد دعا کی۔ تو ایک خراسانی اونٹنی نے ا س کو روندا اور مار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34321]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34321، ترقيم محمد عوامة 32812)
حديث رقم: 32813 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣٢٢ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"اتقوا دعوات سعد" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حضرت سعد رحمہ اللہ کی بددعاؤں سے بچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34322]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34322، ترقيم محمد عوامة 32813)
حديث رقم: 32814 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣٢٣ - حدثنا وكيع عن شعبة عن (الحر) (١) بن (الصياح) (٢) عن عبد الرحمن ⦗٨٥⦘ ابن الأخنس عن سعيد بن زيد قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"سعد في الجنة" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سعد رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34323]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34323، ترقيم محمد عوامة 32814)
حديث رقم: 32815 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣٢٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد أن عبد اللَّه أخبره أن عائشة كانت تحدث أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم سهر ذات ليلة وهو إلى جنبي، قالت: فقلت: يا رسول اللَّه ما شأنك؟ فقال:"ليت رجلًا صالحا من أمتي يحرسني الليلة"، قال: فبينا نحن كذلك إذ سمعت صوت السلاح، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من هذا؟" فقال: أنا سعد بن مالك، قال:"ما جاء بك؟" قلت: جئت أحرسك يا رسول اللَّه، قال: فسمعت غطيط رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في نومه (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرمایا کرتی تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک رات جاگے رہے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پہلو میں تھے۔ میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول 5! آپ کو کیا ہوا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کاش میری امت کا کوئی نیک آدمی رات کو میری چوکیداری کرے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔ کہ ہم ابھی اسی درمیان ہی تھے کہ میں نے ہتھیار کی آواز سنی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: کون شخص ہے؟ آواز آئی۔ میں سعد بن مالک ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: تم کیوں آئے ہو؟ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول 5! میں آپ کی حفاظت کرنے کے لیے آیا ہوں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔ پھر میں نے نیند میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خراٹوں کی آواز سنی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34324]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34324، ترقيم محمد عوامة 32815)
حديث رقم: 32816 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣٢٥ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا مسعر عن سعد بن إبراهيم عن أبيه عن سعد قال: رأيت عن يمين رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وعن شماله يوم أحد رجلين عليهما ثياب (بيض) (١) ما رأيتهما قبل ولا بعد، -يعني جبريل وميكائيل (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے غزوہ احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دائیں اور بائیں جانب دو آدمی دیکھے جو سفید کپڑوں میں تھے۔ میں نے ان کو نہ اس سے پہلے کبھی دیکھا نہ بعد میں کبھی دیکھا۔ یعنی حضرت جبرائیل علیہ السلام اور حضرت میکائیل علیہ السلام۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34325]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34325، ترقيم محمد عوامة 32816)
حديث رقم: 32817 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣٢٦ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن (هشام بن هاشم) (١) قال: سمعت سعيد بن المسيب يقول: كان سعد بن أبي وقاص أشد المسلمين (٢) يوم أحد (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ہاشم بن ہاشم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت سعد بن ابی وقاص رحمہ اللہ غزوہ احد کے دن مسلمانوں میں سب سے زیادہ سخت حملہ کرنے والے شخص تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34326]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34326، ترقيم محمد عوامة 32817)
حديث رقم: 32818 مصنف ابن أبي شيبة
٣٤٣٢٧ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الرحمن بن عتبة عن القاسم ابن عبد الرحمن قال: أول من رمى بسهم في سبيل اللَّه سعد بن أبي وقاص ﵁ (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن عتبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت قاسم بن عبد الرحمن نے ارشاد فرمایا: اللہ کے راستہ میں سب سے پہلے تیر چلانے والے شخص حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34327]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34327، ترقيم محمد عوامة 32818)