☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن أبي شيبة

حديث رقم: 32815
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← الأبواب← الباب← حديث رقم 32815
٣٤٣٢٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد أن عبد اللَّه أخبره أن عائشة كانت تحدث أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم سهر ذات ليلة وهو إلى جنبي، قالت: فقلت: يا رسول اللَّه ما شأنك؟ فقال:"ليت رجلًا صالحا من أمتي يحرسني الليلة"، قال: فبينا نحن كذلك إذ سمعت صوت السلاح، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من هذا؟" فقال: أنا سعد بن مالك، قال:"ما جاء بك؟" قلت: جئت أحرسك يا رسول اللَّه، قال: فسمعت غطيط رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في نومه (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرمایا کرتی تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک رات جاگے رہے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پہلو میں تھے۔ میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول 5! آپ کو کیا ہوا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کاش میری امت کا کوئی نیک آدمی رات کو میری چوکیداری کرے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔ کہ ہم ابھی اسی درمیان ہی تھے کہ میں نے ہتھیار کی آواز سنی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: کون شخص ہے؟ آواز آئی۔ میں سعد بن مالک ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: تم کیوں آئے ہو؟ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول 5! میں آپ کی حفاظت کرنے کے لیے آیا ہوں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔ پھر میں نے نیند میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خراٹوں کی آواز سنی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34324]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34324، ترقيم محمد عوامة 32815)
الحديث السابق → (32814) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (32816)