☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدنا یوسف علیہ السلام کے بارے میں روایات
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← سیدنا یوسف علیہ السلام کے بارے میں روایات
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 32580 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٠٨٥ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: ألقي يوسف في الجب وهو ابن (سبع) (١) عشرة سنة، وكان في العبودية وفي السجن وفي الملك ثمانين سنة، ثم جمع (شمله) (٢) فعاش بعد ذلك ثلاثًا وعشرين سنة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت یوسف علیہ السلام سترہ بر س کی عمر میں کنویں میں ڈالے گئے، اور آپ نے غلامی اور قید اور بادشاہت میں اسّی سال کا عرصہ گزارا، پھر آپ کا خاندان مجتمع ہوا تو اس کے بعد آپ اسّی سال زندہ رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34085]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34085، ترقيم محمد عوامة 32580)
حدیث نمبر: 32581 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٠٨٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن مجاهد عن ربيعة (الجرشي) (١) قال: (قسم) (٢) الحسن نصفين فأعطي يوسف وأمه نصف حسن الخلق، وسائر الخلق نصفًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ربیعہ جرشی سے روایت ہے کہ حسن کے دو حصّے کئے گئے، چناچہ حضرت یوسف اور ان کی والدہ کو آدھا حسن عطا کیا گیا، اور باقی تمام مخلوق کو آدھا عطا کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34086]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34086، ترقيم محمد عوامة 32581)
حدیث نمبر: 32582 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٠٨٧ - حدثنا ابن نمير عن عبيد اللَّه بن عمر عن سعيد بن أبي سعيد (١) عن أبي هريرة قال: سئل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم من أكرم الناس؟ قال:"أتقاهم للَّه"، (قالوا) (٢) : ليس عن هذا نسألك؟ قال:"فأكرم الناس (يوسف نبي اللَّه) (٣) ، ابن نبي اللَّه، ابن نبي اللَّه، ابن خليل اللَّه صلوات اللَّه عليهم" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا گیا کہ سب سے زیادہ کریم کون ہے؟ فرمایا جو سب سے زیادہ متقی ہو، اس نے کہا کہ ہم آپ سے یہ نہیں پوچھ رہے تو آپ نے فرمایا کہ پھر سب سے کریم اللہ کے نبی یوسف علیہ السلام ہیں جو اللہ کے نبی کے بیٹے اور ان کے والد اللہ کے نبی کے بیٹے اور ان کے والد اللہ کے خلیل کے بیٹے ہیں۔ علیھم السلام۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34087]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34087، ترقيم محمد عوامة 32582)
حدیث نمبر: 32583 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٠٨٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت عن أنس عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أعطي يوسف (١) شطر الحسن" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس روایت کرتے ہیں کہ نبی 5 نے فرمایا کہ یوسف علیہ السلام کو آدھا حسن عطا کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34088، ترقيم محمد عوامة 32583)
حدیث نمبر: 32584 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٠٨٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه قال: أعطي يوسف ﵇ (١) وأمه ثلث حسن الخَلْق (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ یوسف علیہ السلام اور ان کی والدہ کو مخلوق کے حسن کے ایک تہائی حصّہ عطا کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34089]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34089، ترقيم محمد عوامة 32584)