☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
یحییٰ بن زکریا علیہ السلام کا ذکر
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← یحییٰ بن زکریا علیہ السلام کا ذکر
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 32563 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٠٦٨ - حدثنا وكيع بن الجراح عن إسرائيل عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس ﴿لَمْ نَجْعَلْ لَهُ مِنْ قَبْلُ سَمِيًّا﴾ [مريم: ٧] ، قال: لم يسم أحد قبله يحيى (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عکرمہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں فرمایا { لَمْ نَجْعَلْ لَہُ مِنْ قَبْلُ سَمِیًّا } کی تفسیر یہ ہے کہ آپ سے پہلے کسی کا نام یحییٰ نہیں رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34068]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34068، ترقيم محمد عوامة 32563)
حدیث نمبر: 32564 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٠٦٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: مثله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
مجاہد سے بھی اس جیسی روایت منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34069]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34069، ترقيم محمد عوامة 32564)
حدیث نمبر: 32565 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٠٧٠ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن سليمان العبدي عن رجل منهم يقال له مهدي عن عكرمة ﴿وَآتَيْنَاهُ الْحُكْمَ صَبِيًّا﴾ قال: [ (اللب) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
مہدی عکرمہ سے { وَآتَیْنَاہُ الْحُکْمَ صَبِیًّا } کا معنی نقل کرتے ہیں کہ اس سے مراد عقل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34070]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34070، ترقيم محمد عوامة 32565)
حدیث نمبر: 32566 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٠٧١ - حدثنا كيع عن سفيان عن رجل عن مجاهد ﴿وَآتَيْنَاهُ الْحُكْمَ صَبِيًّا﴾ [مريم: ١٢] ، قال] (١) : القرآن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
مجاہد { وَآتَیْنَاہُ الْحُکْمَ صَبِیًّا } کا معنی نقل کرتے ہیں کہ اس سے مراد قرآن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34071]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34071، ترقيم محمد عوامة 32566)
حدیث نمبر: 32567 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٠٧٢ - حدثنا ابن عيينة عن منصور ابن صفية عن أمه قال: دخل ابن عمر المسجد وابن الزبير مصلوب، فقالوا: (هذه) (١) أسماء، (قال) (٢) : فأتاها فذكرها ووعظها وقال لها: إن (الجيفة) (٣) (ليست) (٤) بشيء، وإنما الأرواح عند اللَّه فاصبري واحتسبي، (فقالت) (٥) : وما يمنعني من الصبر، وقد أهدي رأس يحيى بن زكريا إلى بغي من بغايا بني إسرائيل (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
منصور بن صفیہ اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما مسجد میں داخل ہوئے جب کہ ابن زبیر رضی اللہ عنہ کو سولی پر لٹکایا ہوا تھا، لوگ کہنے لگے کہ یہ حضرت اسماء تشریف فرما ہیں، آپ ان کے پاس گئے، ان کو وعظ و نصیحت کی اور فرمایا کہ جسم کوئی چیز نہیں بلکہ اللہ کے پاس تو روحیں پہنچتی ہیں، اس لیے تم صبر کرو اور ثواب کی امید رکھو، انہوں نے فرمایا کہ مجھے صبر سے کیا چیز روکے گی جبکہ یحییٰ بن زکریا علیہ السلام کا سر بنی اسرائیل کی زانیہ کو دیا گیا تھا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34072]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34072، ترقيم محمد عوامة 32567)
حدیث نمبر: 32568 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٠٧٣ - حدثنا عبدة عن هشام بن عروة عن أبيه قال: ما قتل يحيى بن زكريا إلا في امرأة بغي قالت لصاحبها: لا أرضى عنك حتى تأتيني برأسه، قال: فذبحه ⦗٥٣٤⦘ فأتاها برأسه في (طشت) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت یحییٰ بن زکریا علیہ السلام کو ایک زانیہ عورت کی خاطر قتل کیا گیا تھا جس نے اپنے ساتھی سے کہا تھا کہ میں تجھ سے اس وقت تک راضی نہ ہوں گی جب تک تو میرے پاس ان کا سر نہ لائے، کہتے ہیں کہ اس نے ان کو ذبح کیا اور ایک طشت میں اس کے پاس ان کا سر لے آیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34073]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34073، ترقيم محمد عوامة 32568)
حدیث نمبر: 32569 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٠٧٤ - حدثنا جرير عن الأعمش عن مجاهد في قوله: ﴿لَمْ نَجْعَلْ لَهُ مِنْ قَبْلُ سَمِيًّا﴾ قال: مثله (في) (١) الفضل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
مجاہد سے { لَمْ نَجْعَلْ لَہُ مِنْ قَبْلُ سَمِیًّا } کی تفسیر میں منقول ہے کہ اس سے مراد ان جیسی فضیلت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34074]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34074، ترقيم محمد عوامة 32569)
حدیث نمبر: 32570 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٠٧٥ - حدثنا أبو خالد عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب عن عبد اللَّه بن عمرو قال: ما من أحد إلا وقد أخطأ أو هم بخطيئة، ليس يحيى بن زكريا ثم قرأ: ﴿وَسَيِّدًا وَحَصُورًا﴾، ثم رفع من الأرض شيئًا ثم قال: ما كان معه إلا مثل هذا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
سعید بن مسیب حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ ہر شخص نے یا تو غلطی کی یا غلطی کا ارادہ کیا سوائے یحییٰ بن زکریا علیہ السلام کے، پھر آپ نے پڑھا { وَسَیِّدًا وَحَصُورًا } پھر زمین سے ایک چیز اٹھائی اور فرمایا کہ ان کے پاس اس سے بڑھ کر کچھ نہیں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34075]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34075، ترقيم محمد عوامة 32570)
حدیث نمبر: 32571 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٠٧٦ - حدثنا وكيع عن شريك عن سالم عن سعيد: ﴿ (وَسَيِّدًا) (١) وَحَصُورًا﴾ [آل عمران: ٣٩] ، قال: الحليم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید سے { وَسَیِّدًا وَحَصُورًا } کا معنی منقول ہے، ”بردبار“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34076]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34076، ترقيم محمد عوامة 32571)
حدیث نمبر: 32572 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٠٧٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن يوسف بن مهران عن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"ما من أحد إلا وقد أخطأ (أو) (١) هم بخطيئة إلا يحيى بن زكريا" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی 5 سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ ہر شخص نے یا توغلطی کی یا غلطی کا ارادہ کیا، سوائے یحییٰ بن زکریا علیہ السلام کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34077]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34077، ترقيم محمد عوامة 32572)
حدیث نمبر: 32573 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٤٠٧٨ - حدثنا شبابة عن شعبة عن الحكم عن مجاهد ﴿لَمْ نَجْعَلْ لَهُ مِنْ قَبْلُ سَمِيًّا﴾ قال: (شبيهًا) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
مجاہد سے { لَمْ نَجْعَلْ لَہُ مِنْ قَبْلُ سَمِیًّا } کے تحت منقول ہے کہ اس کا معنی یہ ہے کہ ان جیسا کوئی نہیں بنایا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34078]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34078، ترقيم محمد عوامة 32573)