☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وہ فضیلتیں جو اللہ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو عطا فرمائیں اور ان کو ان کے ذریعے فضیلت بخشی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفضائل← وہ فضیلتیں جو اللہ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو عطا فرمائیں اور ان کو ان کے ذریعے فضیلت بخشی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 21
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 32473 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٧٦ - (١) حدثنا وكيع بن الجراح عن شعبة عن المغيرة بن النعمان عن سعيد ابن جبير عن ابن عباس قال: قام فينا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"أول الخلائق يلقى بثوب إبراهيم" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ تمام مخلوقات میں سب سے پہلے ابراہیم علیہ السلام کو لباس پہنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33976]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33976، ترقيم محمد عوامة 32473)
حدیث نمبر: 32474 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٧٧ - حدثنا أبو بكر بن عياش قال: ثنا أبو حصين عن سعيد بن جبير ﴿وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّى﴾ [النجم: ٣٧] ، قال: بلغ ما أمر به.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر اللہ کے فرمان { وَإِبْرَاہِیمَ الَّذِی وَفَّی } کا معنی بیان فرماتے ہیں کہ ان کو جس چیز کا حکم دیا گیا تھا اس کو پہنچا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33977]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33977، ترقيم محمد عوامة 32474)
حدیث نمبر: 32475 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٧٨ - حدثنا أبو بكر بن عياش قال: ثنا عاصم عن (زر) (١) عن عبد اللَّه قال: الأواه الدعاء يريد ﴿إِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَأَوَّاهٌ﴾ [التوبة: ١١٤] (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ الأَوَّاہُ کا معنی ہے بہت دعا کرنے والا، مرا د آیت {إنَّ إبْرَاہِیمَ لاَوَّاہٌ} ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33978]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33978، ترقيم محمد عوامة 32475)
حدیث نمبر: 32476 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٧٩ - حدثنا علي بن مسهر عن المختار بن فلفل عن أنس قال: جاء رجل إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا خير البرية، فقال:"ذاك إبراهيم" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا اے مخلوق میں سب سے بہترین شخص! آپ نے فرمایا کہ وہ تو ابراہیم ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33979]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33979، ترقيم محمد عوامة 32476)
حدیث نمبر: 32477 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٨٠ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: ثنا إسماعيل بن أبي خالد عن سعيد بن جبير قال: يحشر الناس عراة حفاة فأول من يلقى بثوب إبراهيم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ لوگوں کو برہنہ اٹھایا جائے گا، اور سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو کپڑا پہنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33980]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33980، ترقيم محمد عوامة 32477)
حدیث نمبر: 32478 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٨١ - حدثنا جرير عن قابوس عن أبيه عن ابن عباس قال: لما فرغ إبراهيم ﵇ (١) من بناء البيت العتيق قيل له: أذن (في الناس بالحج) (٢) ، قال: رب وما يبلغ صوتي، قال: أذن وعلي البلاع، قال: فقال إبراهيم ﵇ (٣) : يا أيها الناس، كتب عليكم الحج إلى البيت العتيق، قال: فسمعه ما بين السماء إلى الأرض، ألا ترى أن الناس (يجيئون) (٤) من أقاصي الأرض يلبون (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب ابراہیم علیہ السلام بیت اللہ کی تعمیر سے فارغ ہوئے تو آپ سے کہا گیا کہ لوگوں میں حج کا اعلان کردو، انہوں نے کہا کہ اے میرے رب! میری آواز کیسے پہنچے گی، اللہ نے فرمایا تم اعلان کردو، پہنچانا میری ذمہ داری ہے، چناچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا اے لوگو! تم پر بیت اللہ کا حج فرض کیا گیا ہے، چناچہ اس آواز کو آسمان اور زمین کے درمیان ہر چیز نے سنا، کیا تم دیکھتے نہیں کہ لوگ اس کی طرف زمین کے دور دراز حصوں سے لبیک کی صدا لگاتے ہوئے آتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33981]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33981، ترقيم محمد عوامة 32478)
حدیث نمبر: 32479 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٨٢ - حدثنا محمد بن (أبي) (١) عبيدة بن معن قال: حدثني أبي عن الأعمش عن أبي صالح قال: انطلق إبراهيم النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٢) يمتار فلم يقدر على الطعام، فمر بسهلة حمراء، فأخذ منها، ثم رجع إلى أهله فقالوا: ما هذا؟ قال: حنطة حمراء، قال: ففتحوها فوجدوها حنطة حمراء، قال: فكان إذا زرع منها شيئًا خرج سنبله من أصلها إلى فرعها حبًا متراكبًا (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ ابراہیم علیہ السلام خوراک کی تلاش میں نکلے لیکن کھانا لانے پر قادر نہ ہوئے، چناچہ آپ سرخ ریتلی زمین پر سے گزرے تو اس سے کچھ ریت لے لی، اور اپنے گھر واپس گئے، انہوں نے کہا یہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ سرخ گندم ہے، انہوں نے اس کو کھولا تو اس میں سرخ گندم تھی، چناچہ وہ جب بھی کچھ بوتے اس کی بالیوں سے کئی دانے نکلتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33982]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33982، ترقيم محمد عوامة 32479)
حدیث نمبر: 32480 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٨٣ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن أبي عثمان عن (سلمان) (١) قال: لما (أري) (٢) إبراهيم ملكوت السماوات والأرض رأى عبدا على فاحشة فدعا عليه ⦗٤٩٢⦘ فهلك، ثم رأى آخر فدعا عليه فهلك، فقال اللَّه: أنزلوا عبدي لا يهلك عبادي (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جب ابراہیم علیہ السلام کو آسمانوں اور زمین کا ملک دکھایا گیا تو انہوں نے ایک بندے کو فحش کام کرتے ہوئے دیکھا، چناچہ آپ نے اس کو بد دعا دی تو وہ ہلاک ہوگیا، پھر دوسرے کو دیکھا اور اس کو بد دعا دی تو وہ بھی ہلاک ہوگیا، چناچہ اللہ نے فرمایا کہ میرے بندے کو اتارو، کہیں یہ میرے بندوں کو ہلاک نہ کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33983]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33983، ترقيم محمد عوامة 32480)
حدیث نمبر: 32481 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٨٤ - حدثنا معاذ بن معاذ عن التيمي عن أبي عثمان (عن سلمان) (١) قال: أُرسل على إبراهيم ﵇ أسدان مجوعان، فلحساه وسجدا له (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام پر دو بھوکے شیر چھوڑے گئے، چناچہ وہ آپ کو چاٹنے لگے اور آپ کو سجدہ کرنے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33984]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33984، ترقيم محمد عوامة 32481)
حدیث نمبر: 32482 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٨٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عبد اللَّه بن مليل عن علي في قوله: ﴿يَانَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلَامًا عَلَى إِبْرَاهِيمَ﴾ [الأنبياء: ٦٩] ، قال: لولا أنه قال: ﴿وَسَلَامًا﴾ لقتله بردها (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عبد اللہ بن ملیل حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اللہ کے فرمان { یَا نَارُ کُونِی بَرْدًا وَسَلاَمًا عَلَی إبْرَاہِیمَ } کے تحت نقل کرتے ہیں، فرمایا کہ اگر اللہ { وَسَلاَمًا } نہ فرماتے تو وہ اتنی ٹھنڈی ہوجاتی کہ اس سے ان کی جان چلی جاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33985]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33985، ترقيم محمد عوامة 32482)
حدیث نمبر: 32483 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٨٦ - حدثنا خالد بن مخلد عن محمد بن ثابت قال: حدثني موسى مولى أبي بكرة قال: حدثني سعيد بن جبير قال: لما (رأى) (١) إبراهيم ﵇ (٢) (في المنام) (٣) ذبح إسحاق سار به مسيرة شهر في غداة واحدة حتى أتى المنحر بمنى، فلما صرف اللَّه عنه الذبح قام بكبش فذبحه، ثم رجع به مسيرة شهر في روحة واحدة طويت له الأودية والجبال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب ابراہیم علیہ السلام کو خواب میں حضرت اسحاق علیہ السلام کا ذبح ہونا دکھلایا گیا تو وہ ان کو ایک دن میں ایک مہینے دور کی مسافت پر لے گئے یہاں تک کہ منی میں نحر کرنے کی جگہ آگئے، جب اللہ نے ذبح کو ان سے دور فرما دیا تو انہوں نے مینڈھے کو ذبح کردیا، پھر ایک شام میں ایک مہینے کی مسافت سے واپس آگئے، ان کے لئے وادیوں اور پہاڑوں کو لپیٹ دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33986]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33986، ترقيم محمد عوامة 32483)
حدیث نمبر: 32484 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٨٧ - حدثنا معتمر عن أبيه عن قتادة عن أبي سليمان عن كعب قال: ما ⦗٤٩٣⦘ أحرقت النار من إبراهيم إلا (وثاقه) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ آگ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی رسّی کے علاوہ کسی چیز کو نہیں جلایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33987]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33987، ترقيم محمد عوامة 32484)
حدیث نمبر: 32485 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٨٨ - حدثنا معاوية بن هشام قال: أخبرنا سفيان عن زيد بن أسلم عن عبد اللَّه بن عبيد بن عمير عن أبيه قال: قال موسى: يا رب: ذكرت إبراهيم وإسحاق ويعقوب ثم أعطيتهم ذاك، قال: إن إبراهيم لم يعدل (بي) (١) شيء إلا اختارني، وإن إسحاق جاد لي بنفسه فهو لما سواها أجود، وإن يعقوب لم (أبتله) (٢) ببلاء إلا زاد بي حسن ظن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰ نے فرمایا اے میرے رب! آپ نے حضرت ابراہیم، اسحاق اور یعقوب۔ کا ذکر فرمایا ہے، آپ نے ان کو یہ فضیلت کیسے عطا فرمائی ہے؟ اللہ نے فرمایا کہ ابراہیم کو جس چیز کے ذریعے بھی مجھ سے پھیرنے کی کوشش کی گئی انہوں نے مجھے اختیار کیا، اور اسحاق نے اپنے نفس کو میرے لئے قربان کیا، تو وہ دوسری چیزوں کو زیادہ قربان کرنے والے ہیں، اور یعقوب کو میں نے جس طرح بھی آزمایا میرے ساتھ ان کا حسن ظن پہلے سے بڑھ گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33988]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33988، ترقيم محمد عوامة 32485)
حدیث نمبر: 32486 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٨٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة عن مجاهد ﴿وَأَذِّنْ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ﴾ [الحج: ٢٧] ، قال: (١) أمر إبراهيم أن يؤذن بالحج (فقام فقال) (٢) : يا أيها الناس أجيبوا ربكم، (فأجابوه) (٣) : لبيك اللهم لبيك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد { وَأَذِّنْ فِی النَّاسِ بِالْحَجِّ } کے تحت فرماتے ہیں ل کہ جب ابراہیم علیہ السلام کو حج کا اعلان کرنے کا حکم دیا گیا تو وہ کھڑے ہوئے اور کہا اے لوگو! اپنے رب کے حکم پر لبیک کہو، چناچہ انہوں نے جواب دیا لَبَّیْکَ اللَّہُمَّ لَبَّیْکَ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33989]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33989، ترقيم محمد عوامة 32486)
حدیث نمبر: 32487 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٩٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي نجيح عن مجاهد ﴿وَإِذِ ابْتَلَى إِبْرَاهِيمَ رَبُّهُ بِكَلِمَاتٍ﴾ [البقرة: ١٢٤] ، قال: ابتلي بالآيات التي بعدها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
مجاہد ایک دوسری سند سے { وَإِذَ ابْتَلَی إبْرَاہِیمَ رَبُّہُ بِکَلِمَاتٍ فَأَتَمَّہُنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں: یعنی جب ان کو ان آیات کے ذریعے مبتلا کیا گیا جو اس آیت کے بعد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33990]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33990، ترقيم محمد عوامة 32487)
حدیث نمبر: 32488 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٩١ - حدثنا وكيع عن يونس عن الشعبي ﴿وَإِذِ ابْتَلَى إِبْرَاهِيمَ رَبُّهُ بِكَلِمَاتٍ﴾ قال: منهن الختان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی نے { وَإِذَ ابْتَلَی إبْرَاہِیمَ رَبُّہُ بِکَلِمَاتٍ } کے تحت فرمایا کہ ان کلمات میں ایک ختنہ بھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33991]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33991، ترقيم محمد عوامة 32488)
حدیث نمبر: 32489 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٩٢ - حدثنا عبد الأعلى عن داود عن عكرمة عن ابن عباس ﴿وَإِذِ ابْتَلَى ⦗٤٩٤⦘ إِبْرَاهِيمَ رَبُّهُ بِكَلِمَاتٍ فَأَتَمَّهُنَّ﴾ [البقرة: ١٢٤] ، قال: لم (يبتل) (١) أحد بهذا الدين فأقامه إلا إبراهيم ﵇ (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عکرمہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے { وَإِذَ ابْتَلَی إبْرَاہِیمَ رَبُّہُ بِکَلِمَاتٍ } کے تحت نقل کرتے ہیں، فرمایا کہ کوئی شخص ایسا نہیں جس کو اس دین میں آزمائش میں ڈالا گیا ہو اور وہ اس آزمائش میں پورا اترا ہو سوائے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33992]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33992، ترقيم محمد عوامة 32489)
حدیث نمبر: 32490 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٩٣ - حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن فراس عن الشعبي عن عبد اللَّه ابن عمرو قال: أول كلمة قالها: إبراهيم حين ألقي في النار ﴿حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ﴾ (١) [آل عمران: ١٧٣] .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شعبی روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ سب سے پہلا کلمہ جو ابراہیم علیہ السلام نے آگ میں گرنے کے بعد کہا وہ حَسْبُنَا اللَّہُ وَنِعْمَ الْوَکِیلُ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33993]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33993، ترقيم محمد عوامة 32490)
حدیث نمبر: 32491 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٩٤ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن يحيى بن سعيد عن سعيد أن إبراهيم أول الناس أضاف الضيف (١) ، وأول الناس اختتن، وأول الناس قلم أظفاره، وجز شاربه واستحد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید سے روایت ہے کہ سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مہمان کی مہمان نوازی کی، اور سب سے پہلے ختنہ کیا، اور سب سے پہلے ناخن تراشے، اور مونچھیں کتروائیں اور زیر ناف بال صاف کیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33994]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33994، ترقيم محمد عوامة 32491)
حدیث نمبر: 32492 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٩٩٥ - حدثنا ابن نمير عن يحيى بن سعيد عن سعيد أن إبراهيم ﵇ أول من رأى الشيب فقال: يا رب ما هذا؟ قال: الوقار قال: يا رب زدني وقارًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
یحییٰ بن سعید حضرت سعید سے ہی روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے سب سے پہلے سفید بالوں کو دیکھا، عرض کیا اے میرے رب! یہ کیا ہے؟ اللہ نے فرمایا یہ وقار ہے آپ نے عرض کیا اے میرے رب! میرے وقار میں اضافہ فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33995]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33995، ترقيم محمد عوامة 32492)