☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ولاء کے فروخت کرنے اور اس کو ہبہ کرنے کا بیان، کون حضرات اس کو ناپسند کرتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← ولاء کے فروخت کرنے اور اس کو ہبہ کرنے کا بیان، کون حضرات اس کو ناپسند کرتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 32263 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٦٥ - حدثنا ابن عيينة عن عبد اللَّه بن دينار عن ابن عمر قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن بيع الولاء وعن هبته (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ولاء کو بیچنے اور اس کو ہبہ کرنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33765]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33765، ترقيم محمد عوامة 32263)
حدیث نمبر: 32264 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٦٦ - حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: قال (١) (علي) (٢) : الولاء بمنزلة الحلف لا يباع ولا يوهب أقروه حيث جعله اللَّه تعالى (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ولاء معاہدے کے حکم میں ہے اس کو بیچا جاسکتا ہے نہ ہبہ کیا جاسکتا ہے، اس کو وہیں ٹھہراؤ جہاں اس کو اللہ نے رکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33766]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33766، ترقيم محمد عوامة 32264)
حدیث نمبر: 32265 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٦٧ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: قال عبد اللَّه: إنما الولاء كالنسب، أيبيع الرجل (نسبه) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابراہیم روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے فرمایا کہ ولاء نسب کی طرح ہے، کیا کوئی اپنے نسب کو فروخت کرتا ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33767]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33767، ترقيم محمد عوامة 32265)
حدیث نمبر: 32266 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٦٨ - حدثنا جرير وحفص وأبو خالد عن عبد الملك عن عطاء عن ابن عباس قال: الولاء لا يباع ولا يوهب (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عطاء روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ ولاء کو بیچا جاسکتا ہے نہ ہبہ کیا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33768]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33768، ترقيم محمد عوامة 32266)
حدیث نمبر: 32267 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٦٩ - حدثنا محمد بن يزيد عن أيوب أبي العلاء عن قتادة عن عمر قال: الولاء كالرحم: لا يباع، ولا يوهب (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
قتادہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر نے فرمایا کہ ولاء رشتہ داری کی طرح ہے اس کو فروخت کیا جاسکتا ہے نہ ہبہ کیا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33769]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33769، ترقيم محمد عوامة 32267)
حدیث نمبر: 32268 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٧٠ - [حدثنا أبو خالد عن داود عن سعيد بن المسيب قال: الولاء كالنسب لا يباع ولا يوهب] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
سعید بن مسیب نے فرمایا کہ ولاء نسب کی طرح ہے نہ اسے بیچا جاسکتا ہے اور نہ ہبہ کیا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33770]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33770، ترقيم محمد عوامة 32268)
حدیث نمبر: 32269 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٧١ - [حدثنا وكيع عن إسرائيل عن إبراهيم بن عبد الأعلى عن سويد بن غفلة قال: الولاء نسب لا يباع ولا يوهب] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ ولاء نسب کی طرح ہے نہ اسے بیچا جاسکتا ہے اور نہ ہبہ کیا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33771]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33771، ترقيم محمد عوامة 32269)
حدیث نمبر: 32270 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٧٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي مسكين عن إبراهيم قال: الولاء لا يباع ولا يوهب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابراہیم فرماتے ہیں کہ ولاء کو بیچا جاسکتا ہے اور نہ ہبہ کیا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33772]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33772، ترقيم محمد عوامة 32270)
حدیث نمبر: 32271 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٧٣ - حدثنا عباد عن هشام عن الحسن وابن سيرين أنهما قالا: الولاء (شجنة) (١) كالنسب لا يباع ولا يوهب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حسن اور ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ولاء نسب کی طرح ایک رشتہ داری ہے اس کو فروخت کیا جاسکتا ہے نہ ہبہ کیا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33773]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33773، ترقيم محمد عوامة 32271)
حدیث نمبر: 32272 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٧٤ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: الولاء لا يباع ولا يوهب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عامر فرماتے ہیں کہ ولاء کو نہ بیچا جاسکتا ہے نہ ہبہ کیا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33774]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33774، ترقيم محمد عوامة 32272)
حدیث نمبر: 32273 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٧٥ - حدثنا ابن علية عن ليث عن طاوس قال: الولاء لا يباع ولا يوهب ولا يتصدق به.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
طاؤس فرماتے ہیں کہ ولاء کو نہ بیچا جاسکتا ہے، نہ ہبہ کیا جاسکتا ہے اور نہ اس کو صدقہ کیا جاسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33775]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33775، ترقيم محمد عوامة 32273)