☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کلالہ کے بیان میں، کہ وہ کون لوگ ہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← کلالہ کے بیان میں، کہ وہ کون لوگ ہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 32254 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٥٦ - حدثنا ابن عيينة عن سليمان عن طاوس عن ابن عباس قال: كنت آخر الناس عهدا بعمر، فسمعته يقول: الكلالة من لا ولد له (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
طاؤس روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں حضرت عمر کے پاس لوگوں میں سب سے آخر میں موجود تھا، میں نے ان کو فرماتے ہوئے سنا کہ کلالہ وہ ہے جس کی اولاد نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33756]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33756، ترقيم محمد عوامة 32254)
حدیث نمبر: 32255 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٥٧ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن الشعبي قال: قال أبو بكر: رأيت في الكلالة رأيًا، فإن يك صوابًا فمن عند اللَّه، وإن يك خطأ فمن قبلي والشيطان، الكلالة ما عدا الولد والوالد (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے فرمایا کہ میری کلالہ کے بارے میں ایک رائے ہے، اگر وہ درست ہو تو اللہ کی جانب سے ہے، اور اگر خطاء ہو تو میری اور شیطان کی جانب سے، کلالہ وہ رشتہ دار ہیں جو اولاد اور والد کے علاوہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33757]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33757، ترقيم محمد عوامة 32255)
حدیث نمبر: 32256 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٥٨ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عز عمرو بن دينار عن الحسن بن محمد قال: قال لي ابن عباس: الكلالة من لا ولد له ولا والد (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حسن بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھ سے فرمایا کہ کلالہ وہ ہے جس کی نہ اولاد ہو نہ والد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33758]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33758، ترقيم محمد عوامة 32256)
حدیث نمبر: 32257 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٥٩ - حدثنا (المقرئ) (١) عن سعيد بن أبي أيوب قال: حدثني يزيد بن أبي حبيب عن أبي الخير عن عقبة بن عامر أنه قال: ما أعضل بأصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم شيء ما أعضلت بهم الكلالة (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابو الخیر روایت کرتے ہیں کہ حضرت عقبہ بن عامر نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اتنا کسی اور چیز نے مشقت میں نہیں ڈالا جتنا ان کو کلالہ نے مشقت میں ڈالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33759]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33759، ترقيم محمد عوامة 32257)
حدیث نمبر: 32258 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٦٠ - حدثنا سهل بن يوسف عن شعبة عن الحكم قال: سألته عن الكلالة فقال: ما دون الولد والأب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے کلالہ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اولاد اور باپ کے علاوہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33760]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33760، ترقيم محمد عوامة 32258)
حدیث نمبر: 32259 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٦١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن يعلى (عن) (١) القاسم عن سعد بن مالك أنه قرأ هذا (الحرف) (٢) : وله أخ أو أخت (من أم) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
قاسم روایت کرتے ہیں کہ سعد بن مالک نے اس طرح قراءت کی وَلَہُ أَخٌ، أَوْ أُخْتٌ لأم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33761]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33761، ترقيم محمد عوامة 32259)
حدیث نمبر: 32260 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٦٢ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن سليم بن عبد السلولي عن ابن عباس قال: الكلالة ما خلا الولد والوالد (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
سلیم بن عبد سلولی روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ کلالہ اولاد اور والد کے علاوہ رشتہ دار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33762]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33762، ترقيم محمد عوامة 32260)
حدیث نمبر: 32261 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٦٣ - [حدثنا وكيع عن عمران بن حدير عن السميط قال: كان عمر يقول الكلالة ما خلا الولد والوالد] (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
سُمیط فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فرماتے تھے کہ کلالہ اولاد اور والد کے علاوہ رشتہ دار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33763]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33763، ترقيم محمد عوامة 32261)
حدیث نمبر: 32262 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٦٤ - حدثنا عباد بن العوام عن سفيان (بن) (١) حسين عن رجل عن ابن عباس قال: الكلالة هو الميت (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
سفیان بن حسین ایک آدمی کے واسطے سے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ کلالہ میت کو کہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33764]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33764، ترقيم محمد عوامة 32262)