☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ جب عصبہ میں کوئی ماں کے زیادہ قریب ہو تو مال اسی کے لئے ہو گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ جب عصبہ میں کوئی ماں کے زیادہ قریب ہو تو مال اسی کے لئے ہو گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 32209 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٠٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن أبي وائل قال: كتب عمر إلى عبد اللَّه إذا كان أحد العصبة أقرب بأم فأعطه المال (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر نے حضرت عبد اللہ کو لکھا کہ جب عصبہ میں کوئی ماں کے زیادہ قریب ہو تو مال اسی کو دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33708]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33708، ترقيم محمد عوامة 32209)
حدیث نمبر: 32210 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧٠٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بالدين قبل الوصية وأنتم تقرأون: ﴿مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِي بِهَا أَوْ دَيْنٍ﴾ [النساء: ١١] ، وأن (أعيان) (١) (بني) (٢) الأم يتوارثون دون بني العلات، الإخوة من الأب والأم دون الإخوة من الأب (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حارث حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قرض کا وصیت سے پہلے فیصلہ فرمایا اور تم یہ آیت پڑھتے ہو (مِنْ بَعْدِ وَصِیَّۃٍ یُوصَی بِہَا، أَوْ دَیْنٍ) اور حقیقی بھائی وارث ہوں گے نہ کہ باپ شریک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33709]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33709، ترقيم محمد عوامة 32210)
حدیث نمبر: 32211 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧١٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا مالك بن (مغول) (١) قال: سألت الشعبي عن بني عم لأب وأم إلى ثلاثة، وعن بني عم لأب إلى اثنين فقال الشعبي: المال لبني العلات.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
مالک بن مِغْول فرماتے ہیں کہ میں نے شعبی سے تین حقیقی چچا زاد اور دو باپ شریک چچا زاد کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ مال باپ شریک چچا زادوں کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33710]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33710، ترقيم محمد عوامة 32211)
حدیث نمبر: 32212 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٧١١ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: قال عمر: إذا كانت العصبة أحدهم أقرب بأم، (فالمال له في الولاء) (١) (٢)
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے فرمایا کہ جب عصبہ میں کوئی ماں کے زیادہ قریب ہو تو ولاء میں مال اسی کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33711]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33711، ترقيم محمد عوامة 32212)