☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کسی آدمی کی اس باندی کے بیان میں جو تین بچے جنے اور مولیٰ پہلے اور دوسرے کے نسب کا دعویٰ کرے اورآخری کے نسب کی نفی کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← کسی آدمی کی اس باندی کے بیان میں جو تین بچے جنے اور مولیٰ پہلے اور دوسرے کے نسب کا دعویٰ کرے اورآخری کے نسب کی نفی کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 32153 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦٤١ - حدثنا حفص عن الأعمش عن إبراهيم في أمة ولدت ثلاثة أولاد فادعا مولاها الأول والأوسط ونفى الآخر (قال) (١) : (هو كما قال) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابراہیم اس باندی کے بیان میں فرماتے ہیں جو تین بچے جنے اور اس کا مولیٰ پہلے اور درمیانے کے نسب کا دعویٰ کرے اور آخری کے نسب کی نفی کرے، کہ وہ اس طرح ہے جس طرح وہ کہہ رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33641]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33641، ترقيم محمد عوامة 32153)
حدیث نمبر: 32154 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٦٤٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر في الرجل يولد له الولدان (فينفي) (١) أحدهما، قال: يقر بهما جميعا، أو ينفيهما جميعا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عامر اس آدمی کے بارے میں فرماتے ہیں جس کے دو بچے پیدا ہوں اور وہ ایک کے نسب کی نفی کر دے، فرمایا کہ یا تو وہ دونوں کا اقرار کرے یا دونوں کی نفی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33642، ترقيم محمد عوامة 32154)