☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو غلام آزاد کرے پھر مر جائے، کہ اس کا وارث کون ہو گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← اس آدمی کا بیان جو غلام آزاد کرے پھر مر جائے، کہ اس کا وارث کون ہو گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 32106 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥٩٢ - حدثنا الثقفي عن خالد عن محمد بن سيرين في رجل أعتق عبدًا له نصرانيا ثم مات؟ قال: لا يرثه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
خالد روایت کرتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے اپنا نصرانی غلام آزاد کیا اور پھر مرگیا، کہ وہ اس کا وارث نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33592، ترقيم محمد عوامة 32106)
حدیث نمبر: 32107 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥٩٣ - حدثنا يعلى عن يحيى بن سعيد عن إسماعيل بن أبي حكيم أن عمر بن عبد العزيز أعتق عبدًا له نصرانيًا فمات، فجعل (ميراثه) (١) في بيت المال.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
اسماعیل بن ابی حکیم روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے اپنا ایک نصرانی غلام آزاد کیا پھر وہ مرگیا تو آپ نے اس کی میراث بیت المال میں رکھ دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33593، ترقيم محمد عوامة 32107)