☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ولد الزنا کا بیان جس کے نسب کا کوئی آدمی دعویٰ کرے اور وہ کہے کہ یہ میرا باپ ہے، کیا وہ اس کا وارث ہو گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← ولد الزنا کا بیان جس کے نسب کا کوئی آدمی دعویٰ کرے اور وہ کہے کہ یہ میرا باپ ہے، کیا وہ اس کا وارث ہو گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 32065 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥٤٨ - حدثنا روح بن عبادة عن محمد بن أبي حفصة قال: حدثني ابن شهاب عن علي بن حسين أنه كان لا يورث ولد الزنا وإن ادعاه الرجل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابن شہاب روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین ولد الزنا کو وارث نہیں بناتے تھے، چاہے کوئی آدمی اس کے نسب کا دعویٰ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33548]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33548، ترقيم محمد عوامة 32065)
حدیث نمبر: 32066 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥٤٩ - حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن ابن طاوس قال: قلت له: ما كان أبوك يقول في ولد الزنا (يعتقه) (١) مواليه أو سادته (فيستلحقه) (٢) أبوه وقد علم (مواليه) (٣) أنه ابنه؟ قال: كان يقول: لا يرث.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس کے بیٹے سے پوچھا کہ آپ کے والد اس ولد الزنا کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جس کو اس کے آقا یا اس کے سردارآزاد کردیں اور پھر اس کا والد اس کے نسب کا اقرار کرلے، جبکہ اس کے آقاؤں کو یہ علم ہو کہ یہ اس کا بیٹا ہے؟ انہوں نے فرمایا، کہ وہ فرماتے تھے، کہ وہ وارث نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33549]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33549، ترقيم محمد عوامة 32066)
حدیث نمبر: 32067 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥٥٠ - حدثنا الضحاك عن ابن جريج عن عطاء أنه قال: يرثه إذا عرف مواليه أنه ابنه، وإن (أنكر) (١) مواليه وخاصموه لم يرث.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابن جریج روایت کرتے ہیں کہ حضرت عطاء نے فرمایا، کہ ولد الزنا اس کا وارث ہوگا جبکہ اس کے سردار جانتے ہوں کہ یہ اس کا بیٹا ہے، اور اگر اس کے مولیٰ، انکار کردیں اور جھگڑا کریں تو وہ وارث نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33550]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33550، ترقيم محمد عوامة 32067)
حدیث نمبر: 32068 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥٥١ - حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عمرو بن شعيب قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من (عهر) (١) بامرأة حرة أو أمة (قوم) (٢) (فإنه) (٣) لا يرث ولا يورث" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابن جریج روایت کرتے ہیں، کہ حضرت عمرو بن شعیب نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو آدمی کسی آزاد عورت کے ساتھ زنا کرے، یا کسی قوم کی باندی کے ساتھ زنا کرے تو نہ وہ وارث ہوگا، نہ کوئی دوسرا اس کا وارث ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33551]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33551، ترقيم محمد عوامة 32068)
حدیث نمبر: 32069 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥٥٢ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن اشعث عن محمد في ابن (تولد) (١) من الزنا قال: لا يلحق.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
اشعث روایت کرتے ہیں کہ حضرت محمد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ زنا سے پیدا ہونے والا بچہ زانی سے ثابت النسب نہیں ہوسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33552]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33552، ترقيم محمد عوامة 32069)
حدیث نمبر: 32070 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥٥٣ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن (شباك) (١) عن إبراهيم قال: لا يرث ولد الزنا، (ولا) (٢) يرث من لا يقام على أبيه الحد (و) (٣) يملك أمه بنكاح أو شراء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شباک روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا، کہ حرامی بچہ وارث نہیں ہوگا، صرف وہ بچہ وارث ہوگا جس کے باپ پر حد قائم نہ کی جائے، اور اس کی ماں نکاح یا خریداری کے ذریعے سے ملکیت میں آئی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33553]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33553، ترقيم محمد عوامة 32070)
حدیث نمبر: 32071 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥٥٤ - حدثنا يحيى بن أدم عن زهير عن الحسن بن الحر عن الحكم قال: حدثني أن ولد الزنا لا يرثه الذي يدعيه ولا يرثه المولود.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حسن بن حُر روایت کرتے ہیں کہ حضرت حکم نے مجھے یہ بیان کیا، کہ ولد الزنا کا وہ آدمی وارث نہیں ہوسکتا جو اس کے نسب کا اقرار کرے، اور نہ وہ ولد الزنا اس کا وارث ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33554]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33554، ترقيم محمد عوامة 32071)