☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اسلام سے پھر جانے والے کا بیان، کہ کون اس کا وارث ہو گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الفرائض← اسلام سے پھر جانے والے کا بیان، کہ کون اس کا وارث ہو گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 32033 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥١٥ - حدثنا ابن فضيل عن الوليد بن جميع عن القاسم (١) بن عبد الرحمن عن عبد اللَّه قال: إذا (ارتد) (٢) ورثه ولده (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
قاسم بن عبد الرحمن روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب کوئی آدمی مرتد ہوجائے تو اس کی اولاد اس کی وارث ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33515]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33515، ترقيم محمد عوامة 32033)
حدیث نمبر: 32034 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥١٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي عمرو (الشيباني) (١) (عن علي) (٢) أنه أتي (بمستورد) (٣) العجلي وقد ارتد، فعرض عليه الإسلام فأبى فقتله وجعل ميراثه بين ورثته من المسلمين (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابو عمرو شیبانی روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس مستورد عجلی کو لایا گیا جو مرتد ہوچکا تھا آپ نے اس پر اسلام پیش کیا لیکن اس نے انکار کردیا چناچہ آپ نے اس کو قتل کردیا اور اس کی میراث اس کے مسلمان ورثاء کے درمیان تقسیم فرما دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33516]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33516، ترقيم محمد عوامة 32034)
حدیث نمبر: 32035 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥١٧ - حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن الحكم عن علي في ميراث المرتد لورثته من المسلمين (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حکم روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ مرتد کی میراث کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ اس کے مسلمان ورثاء کو دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33517]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33517، ترقيم محمد عوامة 32035)
حدیث نمبر: 32036 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥١٨ - حدثنا ابن مهدي عن جرير بن حازم قال: كتب عمر بن عبد العزيز في ميراث المرتد أنه لورثته من المسلمين، وليس لأهل (دينه) (١) شيء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
جریر بن حازم فرماتے ہیں کہ عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے مرتد کی میراث کے بارے میں یہ لکھا کہ وہ اس کے مسلمان ورثاء کے لئے ہوگی، اور اس کے ہم مذہب لوگوں کے لئے کچھ نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33518]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33518، ترقيم محمد عوامة 32036)
حدیث نمبر: 32037 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥١٩ - حدثنا علي بن مسهر عن سعيد عن قتادة عن الحسن قال: يقتل وميراثه لورثته من المسلمين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
قتادہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن نے فرمایا کہ مرتد کو قتل کیا جائے گا اور اس کی میراث اس کے مسلمان ورثاء کے لئے ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33519]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33519، ترقيم محمد عوامة 32037)
حدیث نمبر: 32038 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥٢٠ - حدثنا حفص عن (عمرو) (١) عن الحسن قال: جعل ميراث المرتد لورثته.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عمرو روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن نے مرتد کی میراث اس کے ورثاء کو دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33520]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33520، ترقيم محمد عوامة 32038)
حدیث نمبر: 32039 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥٢١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن موسى بن أبي كثير قال: سألت سعيد بن المسيب عن ميراث المرتد، هل يوصل؟ قال: ما يوصل، قلت: يرثه بنوه؟ قال: نرثهم ولا يرثوننا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
موسیٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ میں نے سعید بن مسیب سے مرتد کی میراث کے بارے میں پوچھا کہ کیا اس کو ملایا جائے گا؟ انہوں نے پوچھا کہ ملانے کا کیا مطلب ہے؟ میں نے کہا کہ کیا ان کے بیٹے اس کے وارث ہوں گے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہم ان کے وارث ہوں گے اور وہ ہمارے وارث نہیں ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33521]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33521، ترقيم محمد عوامة 32039)
حدیث نمبر: 32040 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥٢٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا مسعر عن أبي الصباح موسى بن أبي كثير قال: سمعت سعيد بن المسيب يقول: المرتدون نرثهم ولا يرثوننا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
موسیٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب کو فرماتے ہوئے سنا کہ ہم مرتدین کے وارث ہوں گے اور وہ ہمارے وارث نہیں ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33522]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33522، ترقيم محمد عوامة 32040)
حدیث نمبر: 32041 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥٢٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن الشعبي والحكم قالا: يقسم ميراثه بين امرأته (وبين) (١) ورثته من المسلمين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
اشعث روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی اور حکم نے فرمایا کہ مرتد کی میراث اس کی مسلمان بیوی اور مسلمان ورثاء کے درمیان تقسیم کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33523]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33523، ترقيم محمد عوامة 32041)
حدیث نمبر: 32042 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥٢٤ - حدثنا وكيع قال: سمعت سفيان يقول: إذا (لحق) (١) بدار الحرب ثم رجع قبل أن يقسم ميراثه أو يعتق الحاكم أمهات أولاده ومدبرته فهو أحق بهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان کو فرماتے ہوئے سنا کہ اگر مرتد دارالحرب چلا جائے پھر میراث تقسیم ہو اور اس کی امّ ولد اور مدبّرہ کے آزاد ہونے سے پہلے لوٹ آئے تو وہی ان کا حق دار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33524]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33524، ترقيم محمد عوامة 32042)
حدیث نمبر: 32043 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٣٥٢٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عمرو عن الحسن قال: كان المسلمون يطيبون لأهل المرتد ميراثه -يعني إذا قتل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عمرو روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن نے فرمایا، کہ مسلمان مرتد کے لئے اس کی میراث کو حلال قرار دیتے تھے، یعنی جب وہ قتل ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33525]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33525، ترقيم محمد عوامة 32043)