☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من ورث الجدة وابنها حي
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الفرائض← من ورث الجدة وابنها حي
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 11
حديث رقم: 31950 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٤٢٥ - حدثنا سفيان بن عيينة عن إبراهيم بن ميسرة سمع سعيد بن المسيب أن عمر ورث (جدة) (١) رجل من ثقيف مع ابنها (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بنو ثقیف کے ایک آدمی کی دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے وارث بنایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33425]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33425، ترقيم محمد عوامة 31950)
حديث رقم: 31951 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٤٢٦ - حدثنا حفص بن غياث عن إسماعيل بن أبي خالد عن أبي عمرو الشيباني قال: كان عبد اللَّه يورث الجدة مع ابنها وابنها حي (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
ابو عمر و شیبانی کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے بھی وارث بنایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33426]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33426، ترقيم محمد عوامة 31951)
حديث رقم: 31952 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٤٢٧ - حدثنا إسماعيل بن علية عن سلمة بن علقمة عن حميد بن هلال عن أبي الدهماء قال: قال عمران بن حصين: (ترث) (١) الجدة وابنها حي (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
ابو الدھماء کہتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے بھی وارث بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33427]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33427، ترقيم محمد عوامة 31952)
حديث رقم: 31953 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٤٢٨ - حدثنا وكيع قال ثنا سفيان عن أشعث عن ابن سيرين أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أطعم جدة من (ابنها) (١) السدس، (فكانت) (٢) أول جدة ورثت في الإسلام (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے مال کے چھٹے حصّے کا وارث بنایا، اور وہ اسلام میں وارث ہونے والی پہلی دادی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33428]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33428، ترقيم محمد عوامة 31953)
حديث رقم: 31954 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٤٢٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا حماد بن سلمة عن (عبيد اللَّه) (١) بن حميد بن عبد الرحمن الحميري عن أبيه قال: مات ابن (لحسكة) (٢) (الحبطي) (٣) وترك (حسكة) (٤) و (أم) (٥) حسكة، فكتب فيها أبو موسى إلى عمر بن الخطاب فكتب إليه عمر أن ورثها مع ابنها السدس (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حمید بن عبد الرحمن حِمَیری روایت کرتے ہیں کہ حس کہ حنظلی کا بیٹا فوت ہوگیا اور اس نے حس کہ اور ان کی ماں کو اپنے پیچھے چھوڑا، اس کے بارے میں حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو لکھا تو حضرت نے جواب دیا کہ آپ اس کو اس کے بیٹے کے ہوتے ہوئے ہی چھٹے حصّے کا وارث بنائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33429]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33429، ترقيم محمد عوامة 31954)
حديث رقم: 31955 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٤٣٠ - حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة و (همام) (١) عن أنس بن سيرين عن شريح أنه ورث جدة مع ابنها.
الترجمة: اردو ترجمہ
انس بن سیرین حضرت شریح کے بارے میں نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے دادی کو اس کے بیٹے کے ساتھ وارث بنایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33430]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33430، ترقيم محمد عوامة 31955)
حديث رقم: 31956 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٤٣١ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن أنه كان يورث الجدة وابنها حي.
الترجمة: اردو ترجمہ
یونس حضرت حسن کے بارے میں فرماتے ہیں کہ آپ دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے بھی وارث بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33431]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33431، ترقيم محمد عوامة 31956)
حديث رقم: 31957 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٤٣٢ - [حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن محمد أنه كان يورث الجدة مع ابنها، وابنها حي] (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
اشعث حضرت محمد بن سیرین کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے بھی وارث بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33432]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33432، ترقيم محمد عوامة 31957)
حديث رقم: 31958 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٤٣٣ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن محمد أنه قال: أول جدة أطعمت السدس في الإسلام: جدة أطعمت وابنها حي (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
ہشام نقل کرتے ہیں کہ حضرت محمد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ پہلی دادی جس کو اسلام میں مال دیا گیا وہ دادی تھی جس کا بیٹا زندہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33433]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33433، ترقيم محمد عوامة 31958)
حديث رقم: 31959 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٤٣٤ - حدثنا معتمر بن سليمان عن ابن عون عن أنس بن سيرين عن شريح أنه ورث جدتين: أم أم، وأم أب، وابنهما حي.
الترجمة: اردو ترجمہ
انس بن سیرین حضرت شریح کے بارے میں نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے دادیوں نانی اور دادی کو وارث بنایا جبکہ دادی کا بیٹا زندہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33434]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33434، ترقيم محمد عوامة 31959)
حديث رقم: 31960 مصنف ابن أبي شيبة
٣٣٤٣٥ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الزبيدي عن سفيان عن هشام عن أبيه أنه كان يورث الجدة وابنها حي.
الترجمة: اردو ترجمہ
ہشام اپنے والد کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ دادی کو اس کے بیٹے کے زندہ ہوتے ہوئے بھی وارث بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33435]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33435، ترقيم محمد عوامة 31960)